41. Fussilatفصلت
Explained in detail · Meccan · 54 ayahs · 6 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
حٰمٓۚ﴿1﴾
- حٰمٓحم
ح متَنْزِیْلٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۚ﴿2﴾
- تَنْزِيْلٌنازل کردہ ہے۔ اتاری ہوئی ہے
- مِّنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِرحمن، رحیم کی طرف سے
یہ خدائے رحمان و رحیم کی طرف سے نازل کردہ چیز ہےكِتٰبٌ فُصِّلَتْ اٰیٰتُهٗ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَۙ﴿3﴾
- كِتٰبٌایک کتاب ہے
- فُصِّلَتْکھول کر بیان کی گئی ہیں
- اٰيٰتُهٗاس کی آیات
- قُرْاٰنًا عَرَبِيًّاقرآن ہے عربی
- لِّقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَایک قوم کے لیے جو علم رکھتی ہے
ایک ایسی کتاب جس کی آیات خوب کھول کر بیان کی گئی ہیں، عربی زبان کا قرآن، اُن لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیںبَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا١ۚ فَاَعْرَضَ اَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ﴿4﴾
- بَشِيْرًاخوشخبری دینے والا
- وَّنَذِيْرًا ۚاور ڈرانے والا۔ خبردار کرنے والا
- فَاَعْرَضَتو روگردانی کی
- اَكْثَرُهُمْان میں سے اکثر نے
- فَهُمْ لَا يَسْمَعُوْنَپس وہ سنتے نہیں ہیں
بشارت دینے والا اور ڈرا دینے والا مگر اِن لوگوں میں سے اکثر نے اس سے رو گردانی کی اور وہ سن کر نہیں دیتےوَ قَالُوْا قُلُوْبُنَا فِیْۤ اَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَیْهِ وَ فِیْۤ اٰذَانِنَا وَقْرٌ وَّ مِنْۢ بَیْنِنَا وَ بَیْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ اِنَّنَا عٰمِلُوْنَ﴿5﴾
- وَقَالُوْااور وہ کہتے ہیں
- قُلُوْبُنَادل ہمارے
- فِيْٓ اَكِنَّةٍپردے میں ہیں
- مِّمَّا تَدْعُوْنَآاس سے جو تم پکارتے ہو ہم کو
- اِلَيْهِطرف اس کے
- وَفِيْٓ اٰذَانِنَااور ہمارے کانوں میں
- وَقْرٌگرانی ہے
- وَّمِنْۢ بَيْنِنَااور ہمارے درمیان
- وَبَيْنِكَاور تمہارے درمیان
- حِجَابٌایک پردہ ہے۔ حجاب ہے
- فَاعْمَلْپس عمل کرو
- اِنَّنَا عٰمِلُوْنَبیشک ہم عمل کرنے والے ہیں
کہتے ہیں "جس چیز کی طرف تو ہمیں بلا رہا ہے اس کے لیے ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں، ہمارے کان بہرے ہو گئے ہیں، اور ہمارے اور تیرے درمیان ایک حجاب حائل ہو گیا ہے تو اپنا کام کر، ہم اپنا کام کیے جائیں گے"قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ فَاسْتَقِیْمُوْۤا اِلَیْهِ وَ اسْتَغْفِرُوْهُ١ؕ وَ وَیْلٌ لِّلْمُشْرِكِیْنَۙ﴿6﴾
- قُلْ اِنَّمَآکہہ دیجیے بیشک میں
- اَنَا بَشَرٌمیں ایک انسان ہوں
- مِّثْلُكُمْتمہاری مانند
- يُوْحٰٓىوحی کی جاتی ہے
- اِلَيَّمیری طرف
- اَنَّمَآبیشک
- اِلٰهُكُمْالہ تمہارا
- اِلٰهٌ وَّاحِدٌالہ ایک ہی ہے
- فَاسْتَقِيْمُوْٓاتو سیدھے چلو
- اِلَيْهِاس کی طرف
- وَاسْتَغْفِرُوْهُ ۭاور بخشش مانگو اس سے
- وَوَيْلٌاور ہلاکت ہے
- لِّلْمُشْرِكِيْنَمشرکوں کے لیے
اے نبیؐ، اِن سے کہو، میں تو ایک بشر ہوں تم جیسا مجھے وحی کے ذریعہ سے بتایا جاتا ہے کہ تمہارا خدا تو بس ایک ہی خدا ہے، لہٰذا تم سیدھے اُسی کا رخ اختیار کرو اور اس سے معافی چاہو تباہی ہے اُن مشرکوں کے لیےالَّذِیْنَ لَا یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ﴿7﴾
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- لَا يُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَجو نہیں ادا کرتے زکوۃ
- وَهُمْ بالْاٰخِرَةِاور وہ آخرت کے ساتھ
- هُمْوہ
- كٰفِرُوْنَانکاری ہیں
جو زکوٰۃ نہیں دیتے اور آخرت کے منکر ہیںاِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ع﴿8﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْابیشک وہ لوگ جو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
- لَهُمْان کے لیے
- اَجْرٌاجر ہے
- غَيْرُ مَمْنُوْنٍنہ ختم ہونے والا
رہے وہ لوگ جنہوں نے مان لیا اور نیک اعمال کیے، اُن کے لیے یقیناً ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہےقُلْ اَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُوْنَ بِالَّذِیْ خَلَقَ الْاَرْضَ فِیْ یَوْمَیْنِ وَ تَجْعَلُوْنَ لَهٗۤ اَنْدَادًا١ؕ ذٰلِكَ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَۚ﴿9﴾
- قُلْ اَئِنَّكُمْکہہ دیجیے کیا بیشک تم
- لَتَكْفُرُوْنَالبتہ تم کفر کرتے ہو
- بِالَّذِيْساتھ اس ہستی کے
- خَلَقَ الْاَرْضَجس نے پیدا کیا زمین کو
- فِيْ يَوْمَيْنِدو دنوں میں
- وَتَجْعَلُوْنَاور تم بناتے ہو
- لَهٗٓاس کے لیے
- اَنْدَادًا ۭشریک
- ذٰلِكَیہ ہے
- رَبُّ الْعٰلَمِيْنَرب تمام جہانوں کا
اے نبیؐ! اِن سے کہو، کیا تم اُس خدا سے کفر کرتے ہو اور دوسروں کو اُس کا ہمسر ٹھیراتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں بنا دیا؟ وہی تو سارے جہان والوں کا رب ہےوَ جَعَلَ فِیْهَا رَوَاسِیَ مِنْ فَوْقِهَا وَ بٰرَكَ فِیْهَا وَ قَدَّرَ فِیْهَاۤ اَقْوَاتَهَا فِیْۤ اَرْبَعَةِ اَیَّامٍ١ؕ سَوَآءً لِّلسَّآئِلِیْنَ﴿10﴾
- وَجَعَلَاور اس نے بنائے
- فِيْهَااس میں
- رَوَاسِيَپہاڑ
- مِنْ فَوْقِهَااس کے اوپر سے
- وَبٰرَكَ فِيْهَااور برکت ڈالی اس میں
- وَقَدَّرَ فِيْهَآاور مقدر کی۔ اندازے سے رکھیں اس میں
- اَقْوَاتَهَااس کی پیداوار۔ اس کی خوراک
- فِيْٓ اَرْبَعَةِ اَيَّامٍ ۭچار دنوں میں
- سَوَآءً لِّلسَّآئِلِيْنَبرابر ہے سوال کرنے والوں کے لیے۔ ضرورت مندوں کے لیے
اُس نے (زمین کو وجود میں لانے کے بعد) اوپر سے اس پر پہاڑ جما دیے اور اس میں برکتیں رکھ دیں اور اس کے اندر سب مانگنے والوں کے لیے ہر ایک کی طلب و حاجت کے مطابق ٹھیک اندازے سے خوراک کا سامان مہیا کر دیا یہ سب کام چار دن میں ہو گئےثُمَّ اسْتَوٰۤى اِلَى السَّمَآءِ وَ هِیَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَ لِلْاَرْضِ ائْتِیَا طَوْعًا اَوْ كَرْهًا١ؕ قَالَتَاۤ اَتَیْنَا طَآئِعِیْنَ﴿11﴾
- ثُمَّ اسْتَوٰٓىپھر متوجہ ہوا
- اِلَى السَّمَآءِآسمان کی طرف
- وَهِىَ دُخَانٌاور وہ دھواں تھا
- فَقَالَتو اس نے کہا
- لَهَااس سے
- وَلِلْاَرْضِاور زمین سے
- ائْتِيَادونوں آجاؤ۔ وجود میں آجاؤ
- طَوْعًااَوْ كَرْهًا ۭخوشی سے یا ناخوشی سے۔ مجبوری سے
- قَالَتَآدونوں نے کہا
- اَتَيْنَاہم آگئے
- طَآئِعِيْنَفرمانبرداروں کی طرح
پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا جو اُس وقت محض دھواں تھا اُس نے آسمان اور زمین سے کہا "وجود میں آ جاؤ، خواہ تم چاہو یا نہ چاہو" دونوں نے کہا "ہم آ گئے فرمانبرداروں کی طرح"فَقَضٰىهُنَّ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ فِیْ یَوْمَیْنِ وَ اَوْحٰى فِیْ كُلِّ سَمَآءٍ اَمْرَهَا١ؕ وَ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ١ۖۗ وَ حِفْظًا١ؕ ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ﴿12﴾
- فَقَضٰهُنَّتو اس نے مقرر کیا ان کو
- سَبْعَ سَمٰوَاتٍسات آسمان
- فِيْ يَوْمَيْنِدو دنوں میں
- وَاَوْحٰىاور وحی کردیا
- فِيْ كُلِّ سَمَآءٍہر آسمان میں
- اَمْرَهَا ۭکام اس کا
- وَزَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْيَااور خوبصورت بنایا ہم نے آسمان دنیا کو
- بِمَصَابِيْحَ ڰساتھ چراغوں کے
- وَحِفْظًا ۭاور حفاظت کے لیے
- ذٰلِكَیہ
- تَقْدِيْرُاندازہ ہے
- الْعَزِيْزِغالب
- الْعَلِيْمِعلم والے کا
تب اُس نے دو دن کے اندر سات آسمان بنا دیے، اور ہر آسمان میں اُس کا قانون وحی کر دیا اور آسمان دنیا کو ہم نے چراغوں سے آراستہ کیا اور اسے خوب محفوظ کر دیا یہ سب کچھ ایک زبردست علیم ہستی کا منصوبہ ہےفَاِنْ اَعْرَضُوْا فَقُلْ اَنْذَرْتُكُمْ صٰعِقَةً مِّثْلَ صٰعِقَةِ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَؕ﴿13﴾
- فَاِنْ اَعْرَضُوْاپھر اگر وہ منہ موڑتے ہیں
- فَقُلْ اَنْذَرْتُكُمْتو کہہ دیجیے میں ڈراتا ہوں تم کو
- صٰعِقَةًعذاب سے
- مِّثْلَ صٰعِقَةِمانند عذاب کے
- عَادٍقوم عاد کے
- وَّثَمُوْدَاور ثمود کے
اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں تو اِن سے کہہ دو کہ میں تم کو اُسی طرح کے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب سے ڈراتا ہوں جیسا عاد اور ثمود پر نازل ہوا تھااِذْ جَآءَتْهُمُ الرُّسُلُ مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ قَالُوْا لَوْ شَآءَ رَبُّنَا لَاَنْزَلَ مَلٰٓئِكَةً فَاِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ﴿14﴾
- اِذْ جَآءَتْهُمُجب آئے ان کے پاس
- الرُّسُلُکئی رسول
- مِنْۢ بَيْنِ اَيْدِيْهِمْان کے آگے سے
- وَمِنْ خَلْفِهِمْاور ان کے پیچھے سے
- اَلَّا تَعْبُدُوْٓاکہ نہ تم عبادت کرو
- اِلَّا اللّٰهَ ۭمگر اللہ کی
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- لَوْ شَآءَاگر چاہتا
- رَبُّنَارب ہمارا
- لَاَنْزَلَالبتہ اتار دیتا
- مَلٰٓئِكَةًفرشتے
- فَاِنَّاتو بیشک ہم
- بِمَآساتھ اس کے جو
- اُرْسِلْتُمْ بِهٖبھیجے گئے ہو تم، ساتھ اس کے
- كٰفِرُوْنَانکاری ہیں
جب خدا کے رسول اُن کے پاس آگے اور پیچھے، ہر طرف سے آئے اور انہیں سمجھایا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو تو انہوں نے کہا "ہمارا رب چاہتا تو فرشتے بھیجتا، لہٰذا ہم اُس بات کو نہیں مانتے جس کے لیے تم بھیجے گئے ہو"فَاَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُوْا فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ قَالُوْا مَنْ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً١ؕ اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِیْ خَلَقَهُمْ هُوَ اَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً١ؕ وَ كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَجْحَدُوْنَ﴿15﴾
- فَاَمَّا عَادٌتو رہے عاد
- فَاسْتَكْبَرُوْاپس انہوں نے تکبر کیا
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- بِغَيْرِبغیر
- الْحَقِّحق کے۔ ناحق
- وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
- مَنْ اَشَدُّکون زیادہ شدید ہوسکتا ہے
- مِنَّا قُوَّةً ۭہم سے قوت میں
- اَوَلَمْ يَرَوْاکیا انہوں نے دیکھا نہیں
- اَنَّبیشک
- اللّٰهَ الَّذِيْاللہ تعالیٰ وہ ذات ہے
- خَلَقَهُمْجس نے پیدا کیا ان کو
- هُوَ اَشَدُّوہ زیادہ شدید ہے
- مِنْهُمْان سے
- قُوَّةً ۭقوت میں
- وَكَانُوْااور تھے وہ
- بِاٰيٰتِنَا يَجْحَدُوْنَہماری آیات کا وہ انکار کرتے
عاد کا حال یہ تھا کہ وہ زمین میں کسی حق کے بغیر بڑے بن بیٹھے اور کہنے لگے "کون ہے ہم سے زیادہ زور آور" اُن کو یہ نہ سوجھا کہ جس خدا نے ان کو پیدا کیا ہے وہ ان سے زیادہ زور آور ہے؟ وہ ہماری آیات کا انکار ہی کرتے رہےفَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْۤ اَیَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّنُذِیْقَهُمْ عَذَابَ الْخِزْیِ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَخْزٰى وَ هُمْ لَا یُنْصَرُوْنَ﴿16﴾
- فَاَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْتو بھیجا ہم نے ان پر
- رِيْحًاایک ہوا کو
- صَرْصَرًاتند۔ تیز
- فِيْٓ اَيَّامٍ نَّحِسَاتٍمنحوس دنوں میں
- لِّنُذِيْقَهُمْتاکہ ہم چکھائیں ان کو
- عَذَابَ الْخِزْيِعذاب رسوائی کا
- فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ۭدنیا کی زندگی میں
- وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِاور البتہ عذاب آخرت کا
- اَخْزٰىزیادہ رسوا کن ہے
- وَهُمْ لَا يُنْصَرُوْنَاور وہ مدد نہ دیئے جائیں گے
آخرکار ہم نے چند منحوس دنوں میں سخت طوفانی ہوا ان پر بھیج دی تاکہ انہیں دنیا ہی کی زندگی میں ذلت و رسوائی کے عذاب کا مزا چکھا دیں، اور آخرت کا عذاب تو اس سے بھی زیادہ رسوا کن ہے، وہاں کوئی ان کی مدد کرنے والا نہ ہو گاوَ اَمَّا ثَمُوْدُ فَهَدَیْنٰهُمْ فَاسْتَحَبُّوا الْعَمٰى عَلَى الْهُدٰى فَاَخَذَتْهُمْ صٰعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُوْنِ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَۚ﴿17﴾
- وَاَمَّا ثَمُوْدُاور رہے ثمود
- فَهَدَيْنٰهُمْتو ہم نے ہدایت دی ان کو
- فَاسْتَحَبُّواتو انہوں نے ترجیح دی
- الْعَمٰىاندھے پن کو
- عَلَي الْهُدٰىہدایت پر
- فَاَخَذَتْهُمْتو پکڑ لیا ان کو
- صٰعِقَةُچنگھاڑ نے
- الْعَذَابِعذاب کی
- الْهُوْنِرسوا کن۔ ذلت کے
- بِمَا كَانُوْابوجہ اس کے جو تھے وہ
- يَكْسِبُوْنَوہ کمائی کرتے
رہے ثمود، تو ان کے سامنے ہم نے راہ راست پیش کی مگر انہوں نے راستہ دیکھنے کے بجائے اندھا بنا رہنا پسند کیا آخر اُن کے کرتوتوں کی بدولت ذلت کا عذاب اُن پر ٹوٹ پڑاوَ نَجَّیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ۠ع﴿18﴾
- وَنَجَّيْنَا الَّذِيْنَاور نجات دی ہم نے ان لوگوں کو
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- وَكَانُوْااور تھے وہ
- يَتَّقُوْنَوہ تقوی اختیار کرتے
اور ہم نے اُن لوگوں کو بچا لیا جو ایمان لائے تھے اور گمراہی و بد عملی سے پرہیز کرتے تھےوَ یَوْمَ یُحْشَرُ اَعْدَآءُ اللّٰهِ اِلَى النَّارِ فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ﴿19﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يُحْشَرُاکٹھے کیے جائیں گے
- اَعْدَآءُدشمن
- اللّٰهِاللہ کے
- اِلَى النَّارِآگ کی طرف
- فَهُمْ يُوْزَعُوْنَتو وہ جمع کیے جائیں گے
اور ذرا اُس وقت کا خیال کرو جب اللہ کے یہ دشمن دوزخ کی طرف جانے کے لیے گھیر لائے جائیں گے اُن کے اگلوں کو پچھلوں کے آنے تک روک رکھا جائے گاحَتّٰۤى اِذَا مَا جَآءُوْهَا شَهِدَ عَلَیْهِمْ سَمْعُهُمْ وَ اَبْصَارُهُمْ وَ جُلُوْدُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿20﴾
- حَتّىٰٓیہاں تک کہ
- اِذَا مَاجب وہ
- جَآءُوْهَااس کے پاس آجائیں گے
- شَهِدَ عَلَيْهِمْگواہی دیں گے ان کے خلاف
- سَمْعُهُمْان کے کان
- وَاَبْصَارُهُمْاور ان کی نگاہیں
- وَجُلُوْدُهُمْاور ان کی کھالیں
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كَانُوْاتھے وہ
- يَعْمَلُوْنَوہ عمل کرتے
پھر جب سب وہاں پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے جسم کی کھالیں ان پر گواہی دیں گی کہ وہ دنیا میں کیا کچھ کرتے رہے ہیںوَ قَالُوْا لِجُلُوْدِهِمْ لِمَ شَهِدْتُّمْ عَلَیْنَا١ؕ قَالُوْۤا اَنْطَقَنَا اللّٰهُ الَّذِیْۤ اَنْطَقَ كُلَّ شَیْءٍ وَّ هُوَ خَلَقَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ﴿21﴾
- وَقَالُوْا لِجُلُوْدِهِمْاور وہ کہیں گے اپنی کھالوں کو
- لِمَ شَهِدْتُّمْکیوں تم نے گواہی دی
- عَلَيْنَا ۭہمارے خلاف
- قَالُوْٓاوہ کہیں گے
- اَنْطَقَنَا اللّٰهُبلوایا ہم کو اللہ نے
- الَّذِيْٓوہ ذات
- اَنْطَقَجس نے بلوایا
- كُلَّ شَيْءٍہر چیز کو
- وَّهُوَ خَلَقَكُمْاور اس نے پیدا کیا تم کو
- اَوَّلَ مَرَّةٍپہلی بار
- وَّاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَاور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
وہ اپنے جسم کی کھالوں سے کہیں گے "تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی؟"وہ جواب دیں گی "ہمیں اُسی خدا نے گویائی دی ہے جس نے ہر چیز کو گویا کر دیا ہے اُسی نے تم کو پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اور اب اُسی کی طرف تم واپس لائے جا رہے ہووَ مَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُوْنَ اَنْ یَّشْهَدَ عَلَیْكُمْ سَمْعُكُمْ وَ لَاۤ اَبْصَارُكُمْ وَ لَا جُلُوْدُكُمْ وَ لٰكِنْ ظَنَنْتُمْ اَنَّ اللّٰهَ لَا یَعْلَمُ كَثِیْرًا مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿22﴾
- وَمَااور نہ
- كُنْتُمْتھے تم
- تَسْتَتِرُوْنَچھپ سکتے
- اَنْ يَّشْهَدَ(اس بات سے) کہ گواہی دیتے
- عَلَيْكُمْتم پر۔ تمہارے خلاف
- سَمْعُكُمْکان تمہارے
- وَلَآاور نہ
- اَبْصَارُكُمْتمہاری نگاہیں
- وَلَا جُلُوْدُكُمْاور نہ تمہاری کھالیں
- وَلٰكِنْ ظَنَنْتُمْلیکن گمان کیا تم نے
- اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- لَانہیں
- يَعْلَمُجانتا
- كَثِيْرًابہت کچھ
- مِّمَّا تَعْمَلُوْنَاس میں سے جو تم عمل کرتے ہو
تم دنیا میں جرائم کرتے وقت جب چھپتے تھے تو تمہیں یہ خیال نہ تھا کہ کبھی تمہارے اپنے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہارے جسم کی کھالیں تم پر گواہی دیں گی بلکہ تم نے تو یہ سمجھا تھا کہ تمہارے بہت سے اعمال کی اللہ کو بھی خبر نہیں ہےوَ ذٰلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِیْ ظَنَنْتُمْ بِرَبِّكُمْ اَرْدٰىكُمْ فَاَصْبَحْتُمْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ﴿23﴾
- وَذٰلِكُمْاور یہ
- ظَنُّكُمُ الَّذِيْگمان ہے تمہارا وہ جو
- ظَنَنْتُمْگمان کیا تم نے
- بِرَبِّكُمْاپنے رب کے ساتھ
- اَرْدٰىكُمْاس نے ہلاک کیا تم کو
- فَاَصْبَحْتُمْتو ہوگئے تم
- مِّنَ الْخٰسِرِيْنَخسارہ پانے والوں میں سے
تمہارا یہی گمان جو تم نے اپنے رب کے ساتھ کیا تھا، تمہیں لے ڈوبا اور اسی کی بدولت تم خسارے میں پڑ گئے"فَاِنْ یَّصْبِرُوْا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ١ۚ وَ اِنْ یَّسْتَعْتِبُوْا فَمَا هُمْ مِّنَ الْمُعْتَبِیْنَ﴿24﴾
- فَاِنْ يَّصْبِرُوْاپھر اگر وہ صبر کریں
- فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ ۭتو آگ ٹھکانہ ہے ان کے لیے
- وَاِنْاور اگر
- يَّسْتَعْتِبُوْاوہ توبہ کریں گے۔ عذر پیش کریں گے
- فَمَا هُمْتو نہیں وہ
- مِّنَ الْمُعْتَبِيْنَتو نہیں وہ عذر قبول کیے جانے والوں میں سے
اس حالت میں وہ صبر کریں (یا نہ کریں) آگ ہی ان کا ٹھکانا ہو گی، اور اگر رجوع کا موقع چاہیں گے تو کوئی موقع انہیں نہ دیا جائے گاوَ قَیَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَآءَ فَزَیَّنُوْا لَهُمْ مَّا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ۚ اِنَّهُمْ كَانُوْا خٰسِرِیْنَ۠ع﴿25﴾
- وَقَيَّضْنَا لَهُمْاور مقرر کیے ہم نے ان کے لیے
- قُرَنَآءَساتھی
- فَزَيَّنُوْاتو انہوں نے خوش نما بنا دیئے ان کے لیے
- لَهُمْ مَّا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْجو کچھ ان کے سامنے تھے
- وَمَا خَلْفَهُمْاور جو کچھ ان کے پیچھے تھے
- وَحَقَّ عَلَيْهِمُاور حق ہوگئی ان پر
- الْقَوْلُبات
- فِيْٓ اُمَمٍگروہوں میں
- قَدْ خَلَتْتحقیق گزر چکے
- مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
- مِّنَ الْجِنِّجنوں میں سے
- وَالْاِنْسِ ۚاور انسانوں میں سے
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- كَانُوْا خٰسِرِيْنَتھے وہ خسارہ پانے والے
ہم نے ان پر ایسے ساتھی مسلط کر دیے تھے جو انہیں آگے اور پیچھے ہر چیز خوشنما بنا کر دکھاتے تھے، آخر کار اُن پر بھی وہی فیصلہ عذاب چسپاں ہو کر رہا جو ان سے پہلے گزرے ہوئے جنوں اور انسانوں کے گروہوں پر چسپاں ہو چکا تھا، یقیناً وہ خسارے میں رہ جانے والے تھےوَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَسْمَعُوْا لِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ الْغَوْا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُوْنَ﴿26﴾
- وَقَالَ الَّذِيْنَاور کہا ان لوگوں نے
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- لَا تَسْمَعُوْانہ تم سنو
- لِھٰذَا الْقُرْاٰنِاس قرآن کو
- وَالْغَوْا فِيْهِاور بےہودہ گوئی کرو اس میں
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَغْلِبُوْنَتم غالب آجاؤ
یہ منکرین حق کہتے ہیں "اِس قرآن کو ہرگز نہ سنو اور جب یہ سنایا جائے تو اس میں خلل ڈالو، شاید کہ اس طرح تم غالب آ جاؤ"فَلَنُذِیْقَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَذَابًا شَدِیْدًا١ۙ وَّ لَنَجْزِیَنَّهُمْ اَسْوَاَ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿27﴾
- فَلَنُذِيْقَنَّپس البتہ ہم ضرور چکھائیں گے
- الَّذِيْنَان لوگوں کو
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- عَذَابًاعذاب
- شَدِيْدًا ۙشدید
- وَّلَنَجْزِيَنَّهُمْاور البتہ ہم ضرور جزا دیں گے ان کو
- اَسْوَاَ الَّذِيْبد ترین اس چیز کی
- كَانُوْاجو تھے
- يَعْمَلُوْنَوہ عمل کرتے
اِن کافروں کو ہم سخت عذاب کا مزا چکھا کر رہیں گے اور جو بدترین حرکات یہ کرتے رہے ہیں ان کا پورا پورا بدلہ اِنہیں دیں گےذٰلِكَ جَزَآءُ اَعْدَآءِ اللّٰهِ النَّارُ١ۚ لَهُمْ فِیْهَا دَارُ الْخُلْدِ١ؕ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَجْحَدُوْنَ﴿28﴾
- ذٰلِكَیہ
- جَزَآءُ اَعْدَآءِ اللّٰهِبدلہ ہے اللہ کے دشمنوں کا
- النَّارُ ۚآگ
- لَهُمْ فِيْهَاان کے لیے اس میں
- دَارُ الْخُلْدِ ۭہمیشگی کا گھر ہے
- جَزَآءًۢبدلہ ہے
- بِمَا كَانُوْابوجہ اس کے جو تھے وہ
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کے ساتھ
- يَجْحَدُوْنَوہ انکار کرتے
وہ دوزخ ہے جو اللہ کے دشمنوں کو بدلے میں ملے گی اُسی میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اِن کا گھر ہو گا یہ ہے سزا اِس جرم کی کہ وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہےوَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَیْنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ اَقْدَامِنَا لِیَكُوْنَا مِنَ الْاَسْفَلِیْنَ﴿29﴾
- وَقَالَ الَّذِيْنَاور کہیں گے وہ لوگ
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- رَبَّنَآاے ہمارے رب
- اَرِنَادکھا ہم کو
- الَّذَيْنِوہ لوگ
- اَضَلّٰنَاجن دو نے بھٹکایا ہم کو
- مِنَ الْجِنِّجنوں میں سے
- وَالْاِنْسِاور انسانوں میں سے
- نَجْعَلْهُمَاہم کردیں ان دونوں کو
- تَحْتَنیچے
- اَقْدَامِنَااپنے قدموں کے
- لِيَكُوْنَاتاکہ وہ دونوں ہوجائیں
- مِنَ الْاَسْفَلِيْنَسب سے نچلوں میں سے
وہاں یہ کافر کہیں گے کہ "اے ہمارے رب، ذرا ہمیں دکھا دے اُن جنوں اور انسانوں کو جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا، ہم انہیں پاؤں تلے روند ڈالیں گے تاکہ وہ خوب ذلیل و خوار ہوں"اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا تَتَنَزَّلُ عَلَیْهِمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَلَّا تَخَافُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَبْشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ﴿30﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- قَالُوْاجنہوں نے کہا
- رَبُّنَا اللّٰهُرب ہمارا اللہ ہے
- ثُمَّ اسْتَقَامُوْاپھر وہ جم گئے۔ انہوں نے استقامت اختیار کی
- تَتَنَزَّلُاترتے ہیں
- عَلَيْهِمُان پر
- الْمَلٰٓئِكَةُفرشتے
- اَلَّا تَخَافُوْاکہ نہ تم ڈرو
- وَلَا تَحْزَنُوْااور نہ تم غم کرو
- وَاَبْشِرُوْااور خوشخبری پاؤ
- بِالْجَنَّةِجنت کی
- الَّتِيْوہ جو
- كُنْتُمْتھے تم
- تُوْعَدُوْنَتم وعدہ دیئے جاتے
جن لوگوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے، یقیناً اُن پر فرشتے نازل ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ "نہ ڈرو، نہ غم کرو، اور خوش ہو جاؤ اُس جنت کی بشارت سے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہےنَحْنُ اَوْلِیٰٓؤُكُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ لَكُمْ فِیْهَا مَا تَشْتَهِیْۤ اَنْفُسُكُمْ وَ لَكُمْ فِیْهَا مَا تَدَّعُوْنَؕ﴿31﴾
- نَحْنُ اَوْلِيٰٓؤُكُمْہم تمہارے دوست ہیں
- فِي الْحَيٰوةِزندگی میں
- الدُّنْيَادنیا کی
- وَفِي الْاٰخِرَةِ ۚاور آخرت میں
- وَلَكُمْ فِيْهَااور تمہارے لیے اس میں
- مَا تَشْتَهِيْٓوہ ہے جو چاہیں گے
- اَنْفُسُكُمْتمہارے نفس
- وَلَكُمْ فِيْهَااور تمہارے لیے اس میں
- مَا تَدَّعُوْنَوہ ہے جو تم مانگو گے
ہم اِس دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے ساتھی ہیں اور آخرت میں بھی، وہاں جو کچھ تم چاہو گے تمہیں ملے گا اور ہر چیز جس کی تم تمنا کرو گے وہ تمہاری ہوگینُزُلًا مِّنْ غَفُوْرٍ رَّحِیْمٍ۠ع﴿32﴾
- نُزُلًامہمانی ہے
- مِّنْسے
- غَفُوْرٍغفور
- رَّحِيْمٍرحیم (کی طرف سے)
یہ ہے سامان ضیافت اُس ہستی کی طرف سے جو غفور اور رحیم ہے"وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا وَّ قَالَ اِنَّنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴿33﴾
- وَمَنْ اَحْسَنُاور کون زیادہ اچھا ہے
- قَوْلًابات میں
- مِّمَّنْاس سے جو
- دَعَآ اِلَى اللّٰهِبلائے طرف اللہ کے
- وَعَمِلَ صَالِحًااور عمل کرے اچھے
- وَّقَالَاور کہے
- اِنَّنِيْ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَبیشک میں مسلمانوں میں سے ہوں
اور اُس شخص کی بات سے اچھی بات اور کس کی ہو گی جس نے اللہ کی طرف بلایا اور نیک عمل کیا اور کہا کہ میں مسلمان ہوںوَ لَا تَسْتَوِی الْحَسَنَةُ وَ لَا السَّیِّئَةُ١ؕ اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِیْ بَیْنَكَ وَ بَیْنَهٗ عَدَاوَةٌ كَاَنَّهٗ وَلِیٌّ حَمِیْمٌ﴿34﴾
- وَلَااور نہیں
- تَسْتَوِيبرابر ہوسکتی
- الْحَسَنَةُبھلائی۔ نیکی
- وَلَا السَّيِّئَةُ ۭاور نہ برائی
- اِدْفَعْ بالَّتِيْدور کرو ساتھ اس طریقے کے
- هِىَ اَحْسَنُوہ زیادہ اچھا ہے
- فَاِذَا الَّذِيْتو دفعتا وہ شخص
- بَيْنَكَتیرے درمیان
- وَبَيْنَهٗاور اس کے درمیان
- عَدَاوَةٌعداوت ہے
- كَاَنَّهٗگویا کہ وہ
- وَلِيٌّدوست ہے
- حَمِيْمٌجانثار۔ جگری۔ گہرا
اور اے نبیؐ، نیکی اور بدی یکساں نہیں ہیں تم بدی کو اُس نیکی سے دفع کرو جو بہترین ہو تم دیکھو گے کہ تمہارے ساتھ جس کی عداوت پڑی ہوئی تھی وہ جگری دوست بن گیا ہےوَ مَا یُلَقّٰىهَاۤ اِلَّا الَّذِیْنَ صَبَرُوْا١ۚ وَ مَا یُلَقّٰىهَاۤ اِلَّا ذُوْ حَظٍّ عَظِیْمٍ﴿35﴾
- وَمَا يُلَقّٰىهَآاور نہیں ڈالا جاتا اس کو۔ حاصل کرپاتے اس کو
- اِلَّا الَّذِيْنَمگر ان لوگوں پر۔ گمر وہ لوگ
- صَبَرُوْا ۚجنہوں نے صبر کیا
- وَمَااور نہیں
- يُلَقّٰىهَآڈالا جاتا اس کو۔ حاصل کر پاتے اس کو
- اِلَّامگر
- ذُوْ حَظٍّ عَظِيْمٍبڑی قسمت والوں پر۔ بڑی قسمت والے
یہ صفت نصیب نہیں ہوتی مگر اُن لوگوں کو جو صبر کرتے ہیں، اور یہ مقام حاصل نہیں ہوتا مگر اُن لوگوں کو جو بڑے نصیبے والے ہیںوَ اِمَّا یَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿36﴾
- وَاِمَّا يَنْزَغَنَّكَاور اگر وسوسہ آئے تجھ کو
- مِنَ الشَّيْطٰنِشیطان کی طرف سے
- نَزْغٌکوئی وسوسہ
- فَاسْتَعِذْ باللّٰهِ ۭپس پناہ مانگ لو اللہ کی
- اِنَّهٗبیشک وہ
- هُوَ السَّمِيْعُوہ سننے والا ہے
- الْعَلِيْمُجاننے والا ہے
اور اگر تم شیطان کی طرف سے کوئی اکساہٹ محسوس کرو تو اللہ کی پناہ مانگ لو، وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہےوَ مِنْ اٰیٰتِهِ الَّیْلُ وَ النَّهَارُ وَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ١ؕ لَا تَسْجُدُوْا لِلشَّمْسِ وَ لَا لِلْقَمَرِ وَ اسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِیْ خَلَقَهُنَّ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ﴿37﴾
- وَمِنْ اٰيٰتِهِاور اس کی نشانیوں میں سے
- الَّيْلُ وَالنَّهَارُرات اور دن ہے
- وَالشَّمْسُاور سورج
- وَالْقَمَرُ ۭاور چاند ہے
- لَا تَسْجُدُوْانہ تم سجدہ کرو
- لِلشَّمْسِسورج کے لیے
- وَلَا لِلْقَمَرِاور نہ چاند کے لیے
- وَاسْجُدُوْااور سجدہ کرو
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- الَّذِيْوہ ذات
- خَلَقَهُنَّجس نے پیدا کیا ان کو
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- اِيَّاهُ تَعْبُدُوْنَصرف اسی کی تم عبادت کرتے
اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں یہ رات اور دن اور سورج اور چاند سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ اُس خدا کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے اگر فی الواقع تم اُسی کی عبادت کرنے والے ہوفَاِنِ اسْتَكْبَرُوْا فَالَّذِیْنَ عِنْدَ رَبِّكَ یُسَبِّحُوْنَ لَهٗ بِالَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ هُمْ لَا یَسْئَمُوْنَ۩۩﴿38﴾
- فَاِنِ اسْتَكْبَرُوْاپھر اگر وہ تکبر کریں
- فَالَّذِيْنَتو وہ ہستیاں
- عِنْدَ رَبِّكَجو تیرے رب کے پاس ہیں
- يُسَبِّحُوْنَتسبیح کرتے ہیں
- لَهٗاس کے لیے
- بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِرات اور دن
- وَهُمْ لَا يَسْئَمُوْنَاور وہ نہیں تھکتے۔ نہیں اکتائے
لیکن اگر یہ لوگ غرور میں آ کر اپنی ہی بات پر اڑے رہیں تو پروا نہیں، جو فرشتے تیرے رب کے مقرب ہیں وہ شب و روز اس کی تسبیح کر رہے ہیں اور کبھی نہیں تھکتےوَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنَّكَ تَرَى الْاَرْضَ خَاشِعَةً فَاِذَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْ١ؕ اِنَّ الَّذِیْۤ اَحْیَاهَا لَمُحْیِ الْمَوْتٰى١ؕ اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿39﴾
- وَمِنْ اٰيٰتِهٖٓاور اس کی نشانیوں میں سے
- اَنَّكَبیشک تم
- تَرَى الْاَرْضَتم دیکھتے ہو زمین کو
- خَاشِعَةًدبی ہوئی
- فَاِذَآ اَنْزَلْنَاپھر جب اتارتے ہیں ہم
- عَلَيْهَااس پر
- الْمَآءَپانی
- اهْتَزَّتْوہ ہلتی ہے
- وَرَبَتْ ۭاور پھولتی ہے
- اِنَّ الَّذِيْٓبیشک وہ ذات
- اَحْيَاهَاجس نے زندہ کیا اس کو
- لَمُحْىِالبتہ زندہ کرنے والا ہے
- الْمَوْتٰى ۭمردوں کو
- اِنَّهٗبیشک وہ
- عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
- قَدِيْرٌقادر ہے
اور اللہ کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ تم دیکھتے ہو زمین سونی پڑی ہوئی ہے، پھر جونہی کہ ہم نے اس پر پانی برسایا، یکایک وہ پھبک اٹھتی ہے اور پھول جاتی ہے یقیناً جو خدا اس مری ہوئی زمین کو جلا اٹھاتا ہے وہ مُردوں کو بھی زندگی بخشنے والا ہے یقیناً وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہےاِنَّ الَّذِیْنَ یُلْحِدُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا لَا یَخْفَوْنَ عَلَیْنَا١ؕ اَفَمَنْ یُّلْقٰى فِی النَّارِ خَیْرٌ اَمْ مَّنْ یَّاْتِیْۤ اٰمِنًا یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِعْمَلُوْا مَا شِئْتُمْ١ۙ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿40﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- يُلْحِدُوْنَجو کمی کرتے ہیں۔ الحاد کرتے ہیں
- فِيْٓ اٰيٰتِنَاہماری آیات میں
- لَا يَخْفَوْنَنہیں چھپ سکتے
- عَلَيْنَا ۭہم پر
- اَفَمَنْکیا پھر وہ جو
- يُّلْقٰىڈالا جائے گا
- فِي النَّارِآگ میں
- خَيْرٌبہتر ہے
- اَمْ مَّنْ يَّاْتِيْٓیا جو آئے گا
- اٰمِنًاامن میں
- يَّوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭقیامت کے دن
- اِعْمَلُوْاعمل کرو
- مَا شِئْتُمْ ۙجو چاہتے ہو تم
- اِنَّهٗبیشک وہ
- بِمَا تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو
- بَصِيْرٌدیکھنے والا ہے
جو لوگ ہماری آیات کو الٹے معنی پہناتے ہیں وہ ہم سے کچھ چھپے ہوئے نہیں ہیں خود ہی سوچ لو کہ آیا وہ شخص بہتر ہے جو آگ میں جھونکا جانے والا ہے یا وہ جو قیامت کے روز امن کی حالت میں حاضر ہو گا؟ کرتے رہو جو کچھ تم چاہو، تمہاری ساری حرکتوں کو اللہ دیکھ رہا ہےاِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۚ وَ اِنَّهٗ لَكِتٰبٌ عَزِیْزٌۙ﴿41﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- بِالذِّكْرِنصیحت کے ساتھ
- لَمَّا جَآءَهُمْ ۚجب وہ آئی ان کے پاس
- وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
- لَكِتٰبٌالبتہ ایک کتاب ہے
- عَزِيْزٌزبردست
یہ وہ لوگ ہیں جن کے سامنے کلام نصیحت آیا تو انہوں نے اسے ماننے سے انکار کر دیا مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک زبردست کتاب ہےلَّا یَاْتِیْهِ الْبَاطِلُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ لَا مِنْ خَلْفِهٖ١ؕ تَنْزِیْلٌ مِّنْ حَكِیْمٍ حَمِیْدٍ﴿42﴾
- لَّا يَاْتِيْهِ الْبَاطِلُنہیں آسکتا اس پر۔ اس کو باطل
- مِنْۢ بَيْنِ يَدَيْهِاس کے سامنے سے
- وَلَااور نہ
- مِنْ خَلْفِهٖ ۭاس کے پیچھے سے
- تَنْزِيْلٌنازل کردہ ہے
- مِّنْ حَكِيْمٍحکمت والے
- حَمِيْدٍتعریف والے کی طرف سے
باطل نہ سامنے سے اس پر آ سکتا ہے نہ پیچھے سے، یہ ایک حکیم و حمید کی نازل کردہ چیز ہےمَا یُقَالُ لَكَ اِلَّا مَا قَدْ قِیْلَ لِلرُّسُلِ مِنْ قَبْلِكَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَةٍ وَّ ذُوْ عِقَابٍ اَلِیْمٍ﴿43﴾
- مَانہیں
- يُقَالُکہا جارہا
- لَكَآپ کو
- اِلَّامگر
- مَا قَدْ قِيْلَوہ جو تحقیق کہا گیا
- لِلرُّسُلِرسولوں سے
- مِنْ قَبْلِكَ ۭآپ سے پہلے
- اِنَّبیشک
- رَبَّكَرب تیرا
- لَذُوْ مَغْفِرَةٍالبتہ بخشش والا ہے
- وَّذُوْ عِقَابٍ اَلِيْمٍاور دردناک سزا والا ہے
اے نبیؐ، تم سے جو کچھ کہا جا رہا ہے اس میں کوئی چیز بھی ایسی نہیں ہے جو تم سے پہلے گزرے ہوئے رسولوں سے نہ کہی جاچکی ہو بے شک تمہارا رب بڑا درگزر کرنے والا ہے، اور اس کے ساتھ بڑی دردناک سزا دینے والا بھی ہےوَ لَوْ جَعَلْنٰهُ قُرْاٰنًا اَعْجَمِیًّا لَّقَالُوْا لَوْ لَا فُصِّلَتْ اٰیٰتُهٗ١ؕ ءَؔاَعْجَمِیٌّ وَّ عَرَبِیٌّ١ؕ قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّ شِفَآءٌ١ؕ وَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرٌ وَّ هُوَ عَلَیْهِمْ عَمًى١ؕ اُولٰٓئِكَ یُنَادَوْنَ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ۠ع﴿44﴾
- وَلَوْ جَعَلْنٰهُاور اگر بناتے ہم اس کو
- قُرْاٰنًاقرآن
- اَعْجَمِيًّاعجمی
- لَّقَالُوْاالبتہ وہ کہتے
- لَوْلَا فُصِّلَتْکیوں نہ کھول کر بیان کی گئیں
- اٰيٰتُهٗ ڼآیات اس کی
- ءَاَعْجَمِيٌّکیا عجمی
- وَّعَرَبِيٌّ ۭاور عربی
- قُلْکہہ دیجیے
- هُوَوہ
- لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے
- هُدًىہدایت
- وَّشِفَآءٌ ۭاور شفا ہے
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- لَا يُؤْمِنُوْنَجو ایمان نہیں لاتے
- فِيْٓ اٰذَانِهِمْان کے کانوں میں
- وَقْرٌبوجھ ہے
- وَّهُوَ عَلَيْهِمْاور وہ ان پر
- عَمًى ۭاندھا پن ہے
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- يُنَادَوْنَوہ پکارے جاتے ہیں
- مِنْ مَّكَانٍۢ بَعِيْدٍدور کی جگہ سے
اگر ہم اِس کو عجمی قرآن بنا کر بھیجتے تو یہ لوگ کہتے "کیوں نہ اس کی آیات کھول کر بیان کی گئیں؟ کیا عجیب بات ہے کہ کلام عجمی ہے اور مخاطب عربی" اِن سے کہو یہ قرآن ایمان لانے والوں کے لیے تو ہدایت اور شفا ہے، مگر جو لوگ ایمان نہیں لاتے اُن کے لیے یہ کانوں کی ڈاٹ اور آنکھوں کی پٹی ہے اُن کا حال تو ایسا ہے جیسے اُن کو دور سے پکارا جا رہا ہووَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِیْهِ١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّهُمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ﴿45﴾
- وَلَقَدْ اٰتَيْنَااور البتہ تحقیق دی ہم نے
- مُوْسَى الْكِتٰبَموسیٰ کو کتاب
- فَاخْتُلِفَ فِيْهِ ۭپس اختلاف کیا گیا اس میں
- وَلَوْلَااور اگر نہ
- كَلِمَةٌایک بات ہوتی
- سَبَقَتْجو پہلے ہوچکی
- مِنْ رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
- لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ ۭالبتہ فیصلہ کردیا جاتا ان کے درمیان
- وَاِنَّهُمْاور بیشک وہ
- لَفِيْ شَكٍّالبتہ شک میں ہیں
- مِّنْهُاس کی طرف سے
- مُرِيْبٍبےچین کرنے والے
اِس سے پہلے ہم نے موسیٰؑ کو کتاب دی تھی اور اس کے معاملے میں بھی یہی اختلاف ہوا تھا اگر تیرے رب نے پہلے ہی ایک بات طے نہ کر دی ہوتی تو ان اختلاف کرنے والوں کے درمیان فیصلہ چکا دیا جاتا اور حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اُس کی طرف سے سخت اضطراب انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیںمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ وَ مَنْ اَسَآءَ فَعَلَیْهَا١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ﴿46﴾
- مَنْجس نے
- عَمِلَ صَالِحًاعمل کیے اچھے
- فَلِنَفْسِهٖتو اپنی ہی ذات کے لیے
- وَمَنْ اَسَآءَاور جس نے برا کیا
- فَعَلَيْهَا ۭتو اس پر ذمہ داری ہے
- وَمَا رَبُّكَاور نہیں رب تیرا
- بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِبہت ظلم کرنے والا بندوں کے لیے
جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے اچھا کرے گا، جو بدی کرے گا اس کا وبال اُسی پر ہوگا، اور تیرا رب اپنے بندوں کے حق میں ظالم نہیں ہےاِلَیْهِ یُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَةِ١ؕ وَ مَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَرٰتٍ مِّنْ اَكْمَامِهَا وَ مَا تَحْمِلُ مِنْ اُنْثٰى وَ لَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلْمِهٖ١ؕ وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ اَیْنَ شُرَكَآءِیْ١ۙ قَالُوْۤا اٰذَنّٰكَ١ۙ مَا مِنَّا مِنْ شَهِیْدٍۚ﴿47﴾
- اِلَيْهِ يُرَدُّاس کی طرف لوٹایا جانا ہے۔ پھیرا جاتا ہے
- عِلْمُ السَّاعَةِعلم قیامت کا
- وَمَا تَخْرُجُاور نہیں نکلتا
- مِنْ ثَمَرٰتٍپھلوں میں سے
- مِّنْ اَكْمَامِهَااس کے غلافوں میں سے۔ شگونوں میں سے
- وَمَا تَحْمِلُاور نہیں اٹھاتی
- مِنْ اُنْثٰىکوئی مادہ
- وَلَا تَضَعُاور نہ جنتی ہے
- اِلَّامگر
- بِعِلْمِهٖاس کے علم کے ساتھ
- وَيَوْمَ يُنَادِيْهِمْاور جس دن وہ پکارے گا ان کو (پکار کر کہے گا)
- اَيْنَ شُرَكَآءِيْکہاں ہیں میرے شریک
- قَالُوْٓاوہ کہیں گے
- اٰذَنّٰكَہم عرض کرچکے ہیں آپ کو
- مَا مِنَّانہیں ہم میں سے
- مِنْ شَهِيْدٍکوئی گواہ
اُس ساعت کا علم اللہ ہی کی طرف راجع ہوتا ہے، وہی اُن سارے پھلوں کو جانتا ہے جو اپنے شگوفوں میں سے نکلتے ہیں، اسی کو معلوم ہے کہ کونسی مادہ حاملہ ہوئی ہے اور کس نے بچہ جنا ہے پھر جس روز وہ اِن لوگوں کو پکارے گا کہ کہاں ہیں میرے وہ شریک؟ یہ کہیں گے، "ہم عرض کر چکے ہیں، آج ہم میں سے کوئی اِس کی گواہی دینے والا نہیں ہے"وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ وَ ظَنُّوْا مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِیْصٍ﴿48﴾
- وَضَلَّ عَنْهُمْاور گم ہوجائیں گے ان سے
- مَّاجو
- كَانُوْاتھے وہ
- يَدْعُوْنَپکارتے
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- وَظَنُّوْااور وہ سمجھ لیں گے
- مَا لَهُمْنہیں ان کے لیے
- مِّنْکوئی
- مَّحِيْصٍچھٹکارہ ۔ جائے پناہ
اُس وقت وہ سارے معبود اِن سے گم ہو جائیں گے جنہیں یہ اس سے پہلے پکارتے تھے، اور یہ لوگ سمجھ لیں گے کہ اِن کے لیے اب کوئی جائے پناہ نہیں ہےلَا یَسْئَمُ الْاِنْسَانُ مِنْ دُعَآءِ الْخَیْرِ١٘ وَ اِنْ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَیَئُوْسٌ قَنُوْطٌ﴿49﴾
- لَا يَسْئَمُنہیں تھکتا۔ اکتاتا
- الْاِنْسَانُانسان
- مِنْ دُعَآءِ الْخَيْرِبھلائی کی دعا سے
- وَاِنْاور اگر
- مَّسَّهُچھوجاتا اس کو
- الشَّرُّشر
- فَيَئُوْسٌتو مایوس ہوجاتا
- قَنُوْطٌبہت ناامید
انسان کبھی بھلائی کی دعا مانگتے نہیں تھکتا، اور جب کوئی آفت اِس پر آ جاتی ہے تو مایوس و دل شکستہ ہو جاتا ہےوَ لَئِنْ اَذَقْنٰهُ رَحْمَةً مِّنَّا مِنْۢ بَعْدِ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَیَقُوْلَنَّ هٰذَا لِیْ١ۙ وَ مَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآئِمَةً١ۙ وَّ لَئِنْ رُّجِعْتُ اِلٰى رَبِّیْۤ اِنَّ لِیْ عِنْدَهٗ لَلْحُسْنٰى١ۚ فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِمَا عَمِلُوْا١٘ وَ لَنُذِیْقَنَّهُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِیْظٍ﴿50﴾
- وَلَئِنْاور البتہ اگر
- اَذَقْنٰهُچکھاتے ہیں ہم اس کو
- رَحْمَةً مِّنَّاکوئی رحمت اپنی طرف سے
- مِنْۢ بَعْدِ ضَرَّآءَتکلیف کے بعد
- مَسَّتْهُجو پہنچی تھی اس کو
- لَيَقُوْلَنَّالبتہ ضرور کہنا ہے
- ھٰذَایہ
- لِيْمیرے لیے
- وَمَآ اَظُنُّاور نہیں میں گمان کرتا
- السَّاعَةَقیامت کو
- قَآئِمَةًقائم ہونے والی
- وَّلَئِنْاور البتہ اگر
- رُّجِعْتُمیں لوٹایا گیا
- اِلٰىطرف
- رَبِّيْٓاپنے رب کے
- اِنَّ لِيْیقینا میرے لیے
- عِنْدَهٗاس کے پاس
- لَلْحُسْنٰىالبتہ بہتری ہے۔ بھلائی ہے
- فَلَنُنَبِّئَنَّپس البتہ ہم ضرور آگاہ کریں گے۔ خبردیں گے
- الَّذِيْنَان لوگوں کو
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- بِمَا عَمِلُوْا ۡساتھ اس کے جو انہوں نے کام کیے
- وَلَنُذِيْقَنَّهُمْاور البتہ ہم ضرور چکھائیں گے ان کو
- مِّنْ عَذَابٍ غَلِيْظٍسخت عذاب میں سے
مگر جو ں ہی کہ سخت وقت گزر جانے کے بعد ہم اِسے اپنی رحمت کا مزا چکھاتے ہیں، یہ کہتا ہے کہ "میں اِسی کا مستحق ہوں، اور میں نہیں سمجھتا کہ قیامت کبھی آئے گی، لیکن اگر واقعی میں اپنے رب کی طرف پلٹایا گیا تو وہاں بھی مزے کروں گا" حالانکہ کفر کرنے والوں کو لازماً ہم بتا کر رہیں گے کہ وہ کیا کر کے آئے ہیں اور انہیں ہم بڑے گندے عذاب کا مزا چکھائیں گےوَ اِذَاۤ اَنْعَمْنَا عَلَى الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَ نَاٰ بِجَانِبِهٖ١ۚ وَ اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُوْ دُعَآءٍ عَرِیْضٍ﴿51﴾
- وَاِذَآ اَنْعَمْنَااور جب انعام کرتے ہیں ہم
- عَلَي الْاِنْسَانِانسان پر
- اَعْرَضَوہ اعراض برتتا ہے۔ بےرخی کرتا ہے
- وَنَاٰ بِجَانِبِهٖاور موڑ لیتا ہے اپنے پہلو کو
- وَاِذَا مَسَّهُ الشَّرُّاور جب پہنچتی ہے اس کو تکلیف۔ ناگوار چیز
- فَذُوْ دُعَآءٍتو دعا کرنے والا ہوتا ہے
- عَرِيْضٍلمبی چوڑی
انسان کو جب ہم نعمت دیتے ہیں تو وہ منہ پھیرتا ہے اور اکڑ جاتا ہے اور جب اسے کوئی آفت چھو جاتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہےقُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ ثُمَّ كَفَرْتُمْ بِهٖ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِیْ شِقَاقٍۭ بَعِیْدٍ﴿52﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- اَرَءَيْتُمْکیا غور کیا تم نے
- اِنْ كَانَاگر ہوا ہے
- مِنْ عِنْدِ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
- ثُمَّ كَفَرْتُمْپھر کفر کیا تم نے
- بِهٖاس کا
- مَنْ اَضَلُّکون زیادہ بھٹکا ہوا ہے
- مِمَّنْاس سے بڑھ کر جو
- هُوَ فِيْ شِقَاقٍۢوہ ضد میں ہیں۔ مخالفت میں ہیں
- بَعِيْدٍدور کی
اے نبیؐ، اِن سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر واقعی یہ قرآن خدا ہی کی طرف سے ہوا اور تم اِس کا انکار کرتے رہے تو اُس شخص سے بڑھ کر بھٹکا ہوا اور کون ہوگا جو اِس کی مخالفت میں دور تک نکل گیا ہو؟سَنُرِیْهِمْ اٰیٰتِنَا فِی الْاٰفَاقِ وَ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَهُمْ اَنَّهُ الْحَقُّ١ؕ اَوَ لَمْ یَكْفِ بِرَبِّكَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ﴿53﴾
- سَنُرِيْهِمْہم جلد دکھادیں گے انہیں
- اٰيٰتِنَااپنی آیات
- فِي الْاٰفَاقِاطراف عالم میں
- وَفِيْٓ اَنْفُسِهِمْاور ان کی ذات میں
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- يَتَبَيَّنَظاہر ہوجائے
- لَهُمْان کیلئے
- اَنَّهُ الْحَقُّ ۭکہ وہ حق
- اَوَکیا
- لَمْ يَكْفِکافی نہیں
- بِرَبِّكَآپ کے رب کیلئے
- اَنَّهٗکہ وہ
- عَلٰيپر
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- شَهِيْدٌشاہد
عنقریب ہم اِن کو اپنی نشانیاں آفاق میں بھی دکھائیں گے اور ان کے اپنے نفس میں بھی یہاں تک کہ اِن پر یہ بات کھل جائے گی کہ یہ قرآن واقعی برحق ہے کیا یہ بات کافی نہیں ہے کہ تیرا رب ہر چیز کا شاہد ہے؟اَلَاۤ اِنَّهُمْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآءِ رَبِّهِمْ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍ مُّحِیْطٌ۠ع﴿54﴾
- اَلَآ اِنَّهُمْخبردار بیشک وہ
- فِيْ مِرْيَةٍشک میں ہیں
- مِّنْ لِّقَآءِ رَبِّهِمْاپنے رب کی ملاقات سے
- اَلَآخبردار
- اِنَّهٗبیشک وہ
- بِكُلِّ شَيْءٍساتھ ہر چیز کے
- مُّحِيْطٌاحاطہ کرنے والا ہے
آگاہ رہو، یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات میں شک رکھتے ہیں سن رکھو، وہ ہر چیز پر محیط ہے