24. An-Noorالنور
The Light · Medinan · 64 ayahs · 9 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سُوْرَةٌ اَنْزَلْنٰهَا وَ فَرَضْنٰهَا وَ اَنْزَلْنَا فِیْهَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ﴿1﴾
- سُوْرَةٌایک سورت ہے
- اَنْزَلْنٰهَانازل کیا ہم نے اس کو
- وَفَرَضْنٰهَااور فرض کیا ہم نے اس کو
- وَاَنْزَلْنَااور نازل کیں ہم نے
- فِيْهَآاس میں
- اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍآیتیں کھلی کھلی
- لَّعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَذَكَّرُوْنَتم نصیحت پکڑو۔ تم سبق لو
یہ ایک سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے، اور اسے ہم نے فرض کیا ہے، اور اس میں ہم نے صاف صاف ہدایات نازل کی ہیں، شاید کہ تم سبق لواَلزَّانِیَةُ وَ الزَّانِیْ فَاجْلِدُوْا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ١۪ وَّ لَا تَاْخُذْكُمْ بِهِمَا رَاْفَةٌ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ۚ وَ لْیَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَآئِفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿2﴾
- اَلزَّانِيَةُزانیہ عورت
- وَالزَّانِيْاور زانی مرد
- فَاجْلِدُوْاپس کوڑے مارو
- كُلَّہر
- وَاحِدٍ مِّنْهُمَاایک کو ان دونوں میں سے
- مِائَةَسو
- جَلْدَةٍ ۠کوڑے
- وَّلَااور نہ
- تَاْخُذْكُمْپکڑے تم کو
- بِهِمَاان دونوں کے بارے میں
- رَاْفَةٌکوئی ترس
- فِيْ دِيْنِ اللّٰهِاللہ کے دین میں
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- تُؤْمِنُوْنَ باللّٰهِتم ایمان رکھتے اللہ پر
- وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ ۚاور یوم آخرت پر
- وَلْيَشْهَدْاور چاہیے کہ حاضر ہو
- عَذَابَهُمَاان دونوں کی سزا کے وقت
- طَآئِفَةٌایک گروہ
- مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَاہل ایمان میں سے
زانیہ عورت اور زانی مرد، دونوں میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارو اور ان پر ترس کھانے کا جذبہ اللہ کے دین کے معاملے میں تم کو دامن گیر نہ ہو اگر تم اللہ تعالیٰ اور روز آخر پر ایمان رکھتے ہو اور ان کو سزا دیتے وقت اہل ایمان کا ایک گروہ موجود رہےاَلزَّانِیْ لَا یَنْكِحُ اِلَّا زَانِیَةً اَوْ مُشْرِكَةً١٘ وَّ الزَّانِیَةُ لَا یَنْكِحُهَاۤ اِلَّا زَانٍ اَوْ مُشْرِكٌ١ۚ وَ حُرِّمَ ذٰلِكَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ﴿3﴾
- اَلزَّانِيْزنا کرنے والا مرد
- لَا يَنْكِحُنہ نکاح کرے
- اِلَّا زَانِيَةًمگر زانیہ سے
- اَوْ مُشْرِكَةً ۡیا مشرک عورت سے
- وَّالزَّانِيَةُاور زنا کرنے والی عورت
- لَا يَنْكِحُهَآنہ نکاح کرے اس سے
- اِلَّا زَانٍمگر زانی
- اَوْ مُشْرِكٌ ۚیا مشرک
- وَحُرِّمَاور حرام کردیا گیا
- ذٰلِكَیہ
- عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَایمان والوں پر
زانی نکاح نہ کرے مگر زانیہ کے ساتھ یا مشرکہ کے ساتھ اور زانیہ کے ساتھ نکاح نہ کرے مگر زانی یا مشرک اور یہ حرام کر دیا گیا ہے اہل ایمان پروَ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَاْتُوْا بِاَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ فَاجْلِدُوْهُمْ ثَمٰنِیْنَ جَلْدَةً وَّ لَا تَقْبَلُوْا لَهُمْ شَهَادَةً اَبَدًا١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَۙ﴿4﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- يَرْمُوْنَجو تہمت لگائیں۔ الزام لگائیں (زنا کا)
- الْمُحْصَنٰتِپاک دامن عورتوں پر
- ثُمَّپھر
- لَمْنہ
- يَاْتُوْالائیں
- بِاَرْبَعَةِچار
- شُهَدَآءَگواہ
- فَاجْلِدُوْهُمْتو کوڑے مارو ان کو
- ثَمٰنِيْنَاسی
- جَلْدَةًکوڑے
- وَّلَا تَقْبَلُوْااور نہ تم قبول کرو
- لَهُمْان کے لیے
- شَهَادَةً اَبَدًا ۚگواہی کو کبھی بھی
- وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ ہیں
- هُمُ الْفٰسِقُوْنَوہ جو فاسق ہیں
اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں، پھر چار گواہ لے کر نہ آئیں، ان کو اسی کوڑے مارو اور ان کی شہادت کبھی قبول نہ کرو، اور وہ خود ہی فاسق ہیںاِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَ اَصْلَحُوْا١ۚ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿5﴾
- اِلَّا الَّذِيْنَسوائے ان لوگوں کے
- تَابُوْاجنہوں نے توبہ کی
- مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَاس کے بعد
- وَاَصْلَحُوْا ۚاور اصلاح کی
- فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌمہربان ہے
سوائے اُن لوگوں کے جو اس حرکت کے بعد تائب ہو جائیں اور اصلاح کر لیں کہ اللہ ضرور (اُن کے حق میں) غفور و رحیم ہےوَ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ اَزْوَاجَهُمْ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ شُهَدَآءُ اِلَّاۤ اَنْفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ اَحَدِهِمْ اَرْبَعُ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ١ۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿6﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- يَرْمُوْنَجو الزام لگاتے ہیں
- اَزْوَاجَهُمْاپنی بیویوں پر
- وَلَمْاور نہیں
- يَكُنْہیں
- لَّهُمْان کے لیے
- شُهَدَآءُگواہ
- اِلَّآ اَنْفُسُهُمْمگر ان کے نفس
- فَشَهَادَةُتو گواہی ہوگی
- اَحَدِهِمْان میں سے ایک کی
- اَرْبَعُ شَهٰدٰتٍۢچار گواہیاں
- بِاللّٰهِ ۙاللہ کے ساتھ
- اِنَّهٗبیشک وہ
- لَمِنَ الصّٰدِقِيْنَالبتہ سچوں میں سے ہے
اور جو لوگ اپنی بیویوں پر الزام لگائیں اور ان کے پاس خود ان کے اپنے سوا دوسرے کوئی گواہ نہ ہوں تو اُن میں سے ایک شخص کی شہادت (یہ ہے کہ وہ) چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر گواہی دے کہ وہ (اپنے الزام میں) سچا ہےوَ الْخَامِسَةُ اَنَّ لَعْنَتَ اللّٰهِ عَلَیْهِ اِنْ كَانَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ﴿7﴾
- وَالْخَامِسَةُاور پانچویں مرتبہ
- اَنَّ لَعْنَتَبیشک لعنت ہو
- اللّٰهِاللہ کی
- عَلَيْهِاس پر
- اِنْ كَانَاگر ہے وہ
- مِنَ الْكٰذِبِيْنَجھوٹوں میں سے
اور پانچویں بار کہے کہ اُس پر اللہ کی لعنت ہو اگر وہ (اپنے الزام میں) جھوٹا ہووَ یَدْرَؤُا عَنْهَا الْعَذَابَ اَنْ تَشْهَدَ اَرْبَعَ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ١ۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۙ﴿8﴾
- وَيَدْرَؤُااور دور کرتا ہے۔ ٹال سکتا ہے
- عَنْهَااس سے (اس عورت سے)
- الْعَذَابَعذاب کو
- اَنْ تَشْهَدَاگر وہ گواہی دے
- اَرْبَعَچار
- شَهٰدٰتٍۢگواہیاں
- بِاللّٰهِ ۙاللہ کے ساتھ (اللہ کے نام کے ساتھ)
- اِنَّهٗبیشک وہ
- لَمِنَالبتہ سے
- الْكٰذِبِيْنَجھوٹوں میں (سے) ہے
اور عورت سے سزا اس طرح ٹل سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر شہادت دے کہ یہ شخص (اپنے الزام میں) جھوٹا ہےوَ الْخَامِسَةَ اَنَّ غَضَبَ اللّٰهِ عَلَیْهَاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿9﴾
- وَالْخَامِسَةَاور پانچویں دفعہ (کی گواہی)
- اَنَّ غَضَبَ اللّٰهِبیشک غضب (ہو) اللہ کا
- عَلَيْهَآاس پر
- اِنْاگر
- كَانَہے وہ (مرد)
- مِنَ الصّٰدِقِيْنَسچوں میں سے
اور پانچویں مرتبہ کہے کہ اُس بندی پر اللہ کا غضب ٹوٹے اگر وہ (اپنے الزام میں) سچا ہووَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ وَ اَنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ حَكِیْمٌ۠ع﴿10﴾
- وَلَوْلَااور اگر نہ
- فَضْلُ اللّٰهِاللہ کا فضل ہوتا
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَرَحْمَتُهٗاور اس کی رحمت
- وَاَنَّ اللّٰهَاور بیشک اللہ تعالیٰ
- تَوَّابٌتوبہ قبول کرنے والا ہے
- حَكِيْمٌحکمت والا ہے
تم لوگوں پر اللہ کا فضل اور اس کا رحم نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا التفات فرمانے والا اور حکیم ہے، تو (بیویوں پر الزام کا معاملہ تمہیں بڑی پیچیدگی میں ڈال دیتا)اِنَّ الَّذِیْنَ جَآءُوْ بِالْاِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنْكُمْ١ؕ لَا تَحْسَبُوْهُ شَرًّا لَّكُمْ١ؕ بَلْ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ؕ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْاِثْمِ١ۚ وَ الَّذِیْ تَوَلّٰى كِبْرَهٗ مِنْهُمْ لَهٗ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴿11﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- جَآءُوْجو لائے ہیں
- بِالْاِفْكِجھوٹ۔ بہتان
- عُصْبَةٌایک جتھہ ہیں ۔ گروہ ہیں
- مِّنْكُمْ ۭتم میں سے
- لَا تَحْسَبُوْهُنہ تم سمجھو اس کو
- شَرًّا لَّكُمْ ۭبرا تمہارے لیے
- بَلْبلکہ
- هُوَوہ
- خَيْرٌ لَّكُمْ ۭاچھا ہے تمہارے لیے
- لِكُلِّ امْرِۍواسطے ہر شخص کے
- مِّنْهُمْان میں سے
- مَّا اكْتَسَبَوہ ہے جو اس نے کمایا
- مِنَ الْاِثْمِ ۚگناہ میں سے
- وَالَّذِيْاور وہ شخص جس نے
- تَوَلّٰىحصہ لیا۔ متولی ہوا
- كِبْرَهٗاپنی بڑی بات کا
- مِنْهُمْان میں سے
- لَهٗ عَذَابٌ عَظِيْمٌاس کے لیے عذاب ہے بڑا
جو لوگ یہ بہتان گھڑ لائے ہیں وہ تمہارے ہی اندر کا ایک ٹولہ ہیں اس واقعے کو اپنے حق میں شر نہ سمجھو بلکہ یہ بھی تمہارے لیے خیر ہی ہے جس نے اس میں جتنا حصہ لیا اس نے اتنا ہی گناہ سمیٹا اور جس شخص نے اِس کی ذمہ داری کا بڑا حصہ اپنے سر لیا اس کے لیے تو عذاب عظیم ہےلَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بِاَنْفُسِهِمْ خَیْرًا١ۙ وَّ قَالُوْا هٰذَاۤ اِفْكٌ مُّبِیْنٌ﴿12﴾
- لَوْلَآکیوں نہیں
- اِذْ سَمِعْتُمُوْهُجب سنا تھا تم نے اس کو
- ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَسمجھا مومن مردوں نے
- وَالْمُؤْمِنٰتُاور مومن عورتوں نے
- بِاَنْفُسِهِمْاپنے نفسوں کے بارے میں
- خَيْرًا ۙاچھا
- وَّقَالُوْااور کہا انہوں نے
- ھٰذَآیہ
- اِفْكٌتہمت ہے۔ جھوٹ ہے
- مُّبِيْنٌکھلا
جس وقت تم لوگوں نے اسے سنا تھا اُسی وقت کیوں نہ مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنے آپ سے نیک گمان کیا اور کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ صریح بہتان ہے؟لَوْ لَا جَآءُوْ عَلَیْهِ بِاَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ١ۚ فَاِذْ لَمْ یَاْتُوْا بِالشُّهَدَآءِ فَاُولٰٓئِكَ عِنْدَ اللّٰهِ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ﴿13﴾
- لَوْلَاکیوں نہیں
- جَآءُوْوہ لائے
- عَلَيْهِاس پر
- بِاَرْبَعَةِچار
- شُهَدَآءَ ۚگواہ
- فَاِذْ لَمْپھر جب نہیں
- يَاْتُوْاوہ لائے
- بِالشُّهَدَآءِگواہوں کو
- فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے ہاں
- هُمُ الْكٰذِبُوْنَوہ جھوٹے ہیں
وہ لوگ (اپنے الزام کے ثبوت میں) چار گواہ کیوں نہ لائے؟اب کہ وہ گواہ نہیں لائے ہیں، اللہ کے نزدیک وہی جھوٹے ہیںوَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ لَمَسَّكُمْ فِیْ مَاۤ اَفَضْتُمْ فِیْهِ عَذَابٌ عَظِیْمٌۚۖ﴿14﴾
- وَلَوْلَااور اگر نہ
- فَضْلُ اللّٰهِاللہ کا فضل ہوتا
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَرَحْمَتُهٗاور اس کی رحمت
- فِي الدُّنْيَادنیا میں
- وَالْاٰخِرَةِاور آخرت میں
- لَمَسَّكُمْالبتہ چھو جاتا تم کو
- فِيْ مَآاس معاملے میں جو
- اَفَضْتُمْپڑگئے تھے تم۔ گزرے تم
- فِيْهِجس میں
- عَذَابٌ عَظِيْمٌعذاب بڑا
اگر تم لوگوں پر دنیا اور آخرت میں اللہ کا فضل اور رحم و کرم نہ ہوتا تو جن باتوں میں تم پڑ گئے تھے ان کی پاداش میں بڑا عذاب تمہیں آ لیتااِذْ تَلَقَّوْنَهٗ بِاَلْسِنَتِكُمْ وَ تَقُوْلُوْنَ بِاَفْوَاهِكُمْ مَّا لَیْسَ لَكُمْ بِهٖ عِلْمٌ وَّ تَحْسَبُوْنَهٗ هَیِّنًا١ۖۗ وَّ هُوَ عِنْدَ اللّٰهِ عَظِیْمٌ﴿15﴾
- اِذْ تَلَقَّوْنَهٗجب تم لے رہے تھے اس کو۔ لیتے تھے اس کو
- بِاَلْسِنَتِكُمْاپنی زبانوں سے
- وَتَقُوْلُوْنَاور تم کہہ رہے تھے
- بِاَفْوَاهِكُمْاپنے مونہوں کے ساتھ
- مَّا لَيْسَجو نہیں تھا
- لَكُمْتمہارے لیے
- بِهٖاس کا
- عِلْمٌکوئی علم
- وَّتَحْسَبُوْنَهٗاور تم سمجھ رہے تھے اس کو
- هَيِّنًا ڰآسان۔ معمولی
- وَّهُوَحالانکہ وہ
- عِنْدَ اللّٰهِ عَظِيْمٌاللہ کے نزدیک بہت بڑا تھا
(ذرا غور تو کرو، اُس وقت تم کیسی سخت غلطی کر رہے تھے) جبکہ تمہاری ایک زبان سے دوسری زبان اس جھوٹ کو لیتی جا رہی تھی اور تم اپنے منہ سے وہ کچھ کہے جا رہے تھے جس کے متعلق تمہیں کوئی علم نہ تھا تم اسے ایک معمولی بات سمجھ رہے تھے، حالانکہ اللہ کے نزدیک یہ بڑی بات تھیوَ لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ قُلْتُمْ مَّا یَكُوْنُ لَنَاۤ اَنْ نَّتَكَلَّمَ بِهٰذَا١ۖۗ سُبْحٰنَكَ هٰذَا بُهْتَانٌ عَظِیْمٌ﴿16﴾
- وَلَوْلَآاور کیوں نہ
- اِذْ سَمِعْتُمُوْهُجب سنا تھا تم نے اس کو
- قُلْتُمْکہا تم نے
- مَّا يَكُوْنُ لَنَآنہیں ہے (مناسب) ہمارے لیے
- اَنْ نَّتَكَلَّمَکہ ہم بولیں۔ ہم زبان سے نکالیں
- بِھٰذَا ڰاس کو
- سُبْحٰنَكَپاک ہے تو
- ھٰذَایہ ہے
- بُهْتَانٌ عَظِيْمٌبہتان عظیم
کیوں نہ اُسے سنتے ہی تم نے کہہ دیا کہ "ہمیں ایسی بات زبان سے نکالنا زیب نہیں دیتا، سبحان اللہ، یہ تو ایک بہتان عظیم ہے"یَعِظُكُمُ اللّٰهُ اَنْ تَعُوْدُوْا لِمِثْلِهٖۤ اَبَدًا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ﴿17﴾
- يَعِظُكُمُ اللّٰهُنصیحت کرتا ہے تم کو اللہ
- اَنْ تَعُوْدُوْاکہ تم لوٹو
- لِمِثْلِهٖٓاس جیسی کے لیے۔ اس بات کے لیے
- اَبَدًاکبھی بھی
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- مُّؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
اللہ تم کو نصیحت کرتا ہے کہ آئندہ کبھی ایسی حرکت نہ کرنا اگر تم مومن ہووَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ﴿18﴾
- وَيُبَيِّنُ اللّٰهُاور بیان کرتا ہے اللہ
- لَكُمُ الْاٰيٰتِ ۭتمہارے لیے آیات کو
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَلِيْمٌعلم والا ہے
- حَكِيْمٌحکمت والا ہے
اللہ تمہیں صاف صاف ہدایات دیتا ہے اور وہ علیم و حکیم ہےاِنَّ الَّذِیْنَ یُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِیْعَ الْفَاحِشَةُ فِی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ١ۙ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ﴿19﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- يُحِبُّوْنَجو پسند کرتے ہیں
- اَنْکہ
- تَشِيْعَ الْفَاحِشَةُپھیلے بےحیائی
- فِي الَّذِيْنَان لوگوں میں
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- لَهُمْان کے لیے
- عَذَابٌ اَلِيْمٌ ۙعذاب ہے دردناک
- فِي الدُّنْيَادنیا میں
- وَالْاٰخِرَةِ ۭاور آخرت میں
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- وَاَنْتُمْاور تم
- لَا تَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں کے گروہ میں فحش پھیلے وہ دنیا اور آخرت میں دردناک سزا کے مستحق ہیں، اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتےوَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ وَ اَنَّ اللّٰهَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ۠ع﴿20﴾
- وَلَوْلَااور اگر نہ ہوتا
- فَضْلُ اللّٰهِفضل اللہ کا
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَرَحْمَتُهٗاور اس کی رحمت
- وَاَنَّ اللّٰهَاور بیشک اللہ تعالیٰ
- رَءُوْفٌشفقت کرنے والا
- رَّحِيْمٌمہربان ہے
اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم و کرم تم پر نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا شفیق و رحیم ہے (تو یہ چیز جو ابھی تمہارے اندر پھیلائی گئی تھی بدترین نتائج دکھا دیتی)یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ وَ مَنْ یَّتَّبِعْ خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ فَاِنَّهٗ یَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِ١ؕ وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ مَا زَكٰى مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَبَدًا١ۙ وَّ لٰكِنَّ اللّٰهَ یُزَكِّیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ﴿21﴾
- يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے لوگو جو ایمان لائے ہو
- لَا تَتَّبِعُوْانہ تم پیروی کرو
- خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ ۭشیطان کے قدموں کی
- وَمَنْاور جو
- يَّتَّبِعْپیروی کرے گا
- خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِشیطان کے قدموں کی
- فَاِنَّهٗتو بیشک وہ
- يَاْمُرُ بالْفَحْشَآءِحکم دیتا ہے بےحیائی کا
- وَالْمُنْكَرِ ۭاور برائی کا
- وَلَوْلَااور اگر نہ ہوتا
- فَضْلُ اللّٰهِاللہ کا فضل
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَرَحْمَتُهٗاور اس کی رحمت
- مَا زَكٰينہ پاک ہوسکتا تھا
- مِنْكُمْتم میں سے
- مِّنْسے
- اَحَدٍکوئی ایک
- اَبَدًا ۙکبھی بھی
- وَّلٰكِنَّ اللّٰهَلیکن اللہ تعالیٰ
- يُزَكِّيْپاک کرتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُ ۭجس کو چاہتا ہے
- وَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ
- سَمِيْعٌسننے والا ہے
- عَلِيْمٌعلم والا ہے
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو اس کی پیروی کوئی کرے گا تو وہ اسے فحش اور بدی ہی کا حکم دے گا اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم و کرم تم پر نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی شخص پاک نہ ہوسکتا مگر اللہ ہی جسے چاہتا ہے پاک کر دیتا ہے، اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہےوَ لَا یَاْتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَ السَّعَةِ اَنْ یُّؤْتُوْۤا اُولِی الْقُرْبٰى وَ الْمَسٰكِیْنَ وَ الْمُهٰجِرِیْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١۪ۖ وَ لْیَعْفُوْا وَ لْیَصْفَحُوْا١ؕ اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿22﴾
- وَلَااور نہ
- يَاْتَلِقسم کھائیں
- اُولُوا الْفَضْلِصاحب فضل
- مِنْكُمْتم میں سے
- وَالسَّعَةِاور وسعت والے
- اَنْکہ نہ
- يُّؤْتُوْٓاوہ دیں گے
- اُولِي الْقُرْبٰىرشتے داروں کو
- وَالْمَسٰكِيْنَاور مسکینوں کو
- وَالْمُهٰجِرِيْنَاور مہاجرین کو
- فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ډاللہ کے راستے میں
- وَلْيَعْفُوْااور چاہیے کہ معاف کردیں
- وَلْيَصْفَحُوْا ۭاور چاہیے کہ درگزر کریں
- اَلَا تُحِبُّوْنَکیا نہیں تم پسند کرتے
- اَنْ يَّغْفِرَکہ معاف کردے
- اللّٰهُاللہ
- لَكُمْ ۭتم کو
- وَاللّٰهُاور اللہ
- غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌغفور رحیم ہے
تم میں سے جو لوگ صاحب فضل اور صاحب مقدرت ہیں وہ اس بات کی قسم نہ کھا بیٹھیں کہ اپنے رشتہ دار، مسکین اور مہاجر فی سبیل اللہ لوگوں کی مدد نہ کریں گے انہیں معاف کر دینا چاہیے اور درگزر کرنا چاہیے کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہیں معاف کرے؟ اور اللہ کی صفت یہ ہے کہ وہ غفور اور رحیم ہےاِنَّ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ لُعِنُوْا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١۪ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌۙ﴿23﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- يَرْمُوْنَجو الزام لگاتے ہیں
- الْمُحْصَنٰتِپاک دامن عورتوں پر
- الْغٰفِلٰتِجو بیخبر ہیں
- الْمُؤْمِنٰتِجو مومن ہیں
- لُعِنُوْاوہ لعنت کیے گئے
- فِي الدُّنْيَادنیا میں
- وَالْاٰخِرَةِ ۠اور آخرت میں
- وَلَهُمْاور ان کے لیے
- عَذَابٌ عَظِيْمٌعذاب ہے بڑا
جو لوگ پاک دامن، بے خبر، مومن عورتوں پر تہمتیں لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی اور ان کے لیے بڑا عذاب ہےیَّوْمَ تَشْهَدُ عَلَیْهِمْ اَلْسِنَتُهُمْ وَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿24﴾
- يَّوْمَجس دن
- تَشْهَدُگواہی دیں گی
- عَلَيْهِمْان کے خلاف
- اَلْسِنَتُهُمْان کی زبانیں
- وَاَيْدِيْهِمْاور ان کے ہاتھ
- وَاَرْجُلُهُمْاور ان کے پاؤں
- بِمَا كَانُوْابوجہ اس کے جو تھے وہ
- يَعْمَلُوْنَعمل کرتے
وہ اس دن کو بھول نہ جائیں جبکہ ان کی اپنی زبانیں اور ان کے اپنے ہاتھ پاؤں ان کے کرتوتوں کی گواہی دیں گےیَوْمَئِذٍ یُّوَفِّیْهِمُ اللّٰهُ دِیْنَهُمُ الْحَقَّ وَ یَعْلَمُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ﴿25﴾
- يَوْمَئِذٍاس دن
- يُّوَفِّيْهِمُ اللّٰهُپورا پورا دے گا ان کو اللہ
- دِيْنَهُمُ الْحَقَّان کی جزا برحق
- وَيَعْلَمُوْنَاور وہ جان لیں گے
- اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- هُوَوہی
- الْحَقُّ الْمُبِيْنُحق ہے واضح کرنے والا۔ کھلا
اس دن اللہ وہ بدلہ انہیں بھرپور دے گا جس کے وہ مستحق ہیں اور انہیں معلوم ہو جائے گا کہ اللہ ہی حق ہے سچ کو سچ کر دکھانے والااَلْخَبِیْثٰتُ لِلْخَبِیْثِیْنَ وَ الْخَبِیْثُوْنَ لِلْخَبِیْثٰتِ١ۚ وَ الطَّیِّبٰتُ لِلطَّیِّبِیْنَ وَ الطَّیِّبُوْنَ لِلطَّیِّبٰتِ١ۚ اُولٰٓئِكَ مُبَرَّءُوْنَ مِمَّا یَقُوْلُوْنَ١ؕ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ۠ع﴿26﴾
- اَلْخَبِيْثٰتُخبیث عورتیں
- لِلْخَبِيْثِيْنَخبیث مردوں کے لیے ہیں
- وَالْخَبِيْثُوْنَاور خبیث مرد
- لِلْخَبِيْثٰتِ ۚخبیث عورتوں کے لیے ہیں
- وَالطَّيِّبٰتُاور پاکیزہ عورتیں
- لِلطَّيِّبِيْنَپاکیزہ مردوں کے لیے
- وَالطَّيِّبُوْنَاور پاکیزہ مرد
- لِلطَّيِّبٰتِ ۚپاکیزہ عورتوں کے لیے ہیں
- اُولٰٓئِكَ مُبَرَّءُوْنَیہی لوگ پاک ہیں
- مِمَّا يَقُوْلُوْنَ ۭاس سے جو وہ کہتے ہیں
- لَهُمْ مَّغْفِرَةٌان کے لیے بخشش ہے
- وَّرِزْقٌاور رزق ہے
- كَرِيْمٌعزت والا
خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لیے ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لیے پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لیے ان کا دامن پاک ہے اُن باتوں سے جو بنانے والے بناتے ہیں، ان کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریمیٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتًا غَیْرَ بُیُوْتِكُمْ حَتّٰى تَسْتَاْنِسُوْا وَ تُسَلِّمُوْا عَلٰۤى اَهْلِهَا١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ﴿27﴾
- يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے لوگو جو ایمان لائے ہو
- لَا تَدْخُلُوْانہ تم داخل ہو
- بُيُوْتًاگھروں میں
- غَيْرَسوائے
- بُيُوْتِكُمْاپنے گھروں کو
- حَتّٰى تَسْتَاْنِسُوْایہاں تک کہ تم انس حاصل کرو۔ مانوس ہوجاؤ
- وَتُسَلِّمُوْااور تم سلام بھیجو
- عَلٰٓي اَهْلِهَا ۭاس کے گھر والوں پر
- ذٰلِكُمْیہ بات
- خَيْرٌ لَّكُمْبہتر ہے تمہارے لیے
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَذَكَّرُوْنَتم نصیحت پکڑو
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو جب تک کہ گھر والوں کی رضا نہ لے لو اور گھر والوں پر سلام نہ بھیج لو، یہ طریقہ تمہارے لیے بہتر ہے توقع ہے کہ تم اس کا خیال رکھو گےفَاِنْ لَّمْ تَجِدُوْا فِیْهَاۤ اَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوْهَا حَتّٰى یُؤْذَنَ لَكُمْ١ۚ وَ اِنْ قِیْلَ لَكُمُ ارْجِعُوْا فَارْجِعُوْا هُوَ اَزْكٰى لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌ﴿28﴾
- فَاِنْ لَّمْپھر اگر نہ
- تَجِدُوْاتم پاؤ
- فِيْهَآان میں
- اَحَدًاکسی ایک کو
- فَلَا تَدْخُلُوْهَاتو نہ تم داخل ہو ان میں
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- يُؤْذَنَ لَكُمْ ۚاجازت دے دی جائے تمہارے لیے
- وَاِنْاور اگر
- قِيْلَکہا جائے
- لَكُمُتمہارے لیے
- ارْجِعُوْاواپس پلٹ جاؤ
- فَارْجِعُوْاتو واپس چلے جاؤ
- هُوَوہ
- اَزْكٰى لَكُمْ ۭزیادہ پاکیزہ ہے تمہارے لیے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِمَاساتھ اس کے جو
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے ہو
- عَلِيْمٌخوب علم رکھنے والا ہے
پھر اگر وہاں کسی کو نہ پاؤ تو داخل نہ ہو جب تک کہ تم کو اجازت نہ دے دی جائے، اور اگر تم سے کہا جائے کہ واپس چلے جاؤ تو واپس ہو جاؤ، یہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہےلَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَدْخُلُوْا بُیُوْتًا غَیْرَ مَسْكُوْنَةٍ فِیْهَا مَتَاعٌ لَّكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَ مَا تَكْتُمُوْنَ﴿29﴾
- لَيْسَ عَلَيْكُمْنہیں ہے تم پر
- جُنَاحٌکوئی گناہ
- اَنْ تَدْخُلُوْاکہ تم داخل ہو
- بُيُوْتًاایسے گھروں میں
- غَيْرَ مَسْكُوْنَةٍنہ سکونت کی گئی ہو
- فِيْهَاان میں
- مَتَاعٌ لَّكُمْ ۭفائدہ ہے تمہارے لیے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- مَاجو
- تُبْدُوْنَتم ظاہر کرتے ہو
- وَمَا تَكْتُمُوْنَاور جو تم چھپاتے ہو
البتہ تمہارے لیے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ ایسے گھروں میں داخل ہو جاؤ جو کسی کے رہنے کی جگہ نہ ہوں اور جن میں تمہارے فائدے (یا کام) کی کوئی چیز ہو، تم جو کچھ ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ چھپاتے ہو سب کی اللہ کو خبر ہےقُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَ یَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ١ؕ ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوْنَ﴿30﴾
- قُلْ لِّلْمُؤْمِنِيْنَکہہ دیجیے مومن مردوں سے
- يَغُضُّوْابچا کر رکھیں
- مِنْ اَبْصَارِهِمْاپنی نگاہوں میں سے
- وَيَحْفَظُوْااور حفاظت کریں
- فُرُوْجَهُمْ ۭاپنی شرمگاہوں کی
- ذٰلِكَیہ بات
- اَزْكٰىزیادہ پاکیزہ ہے
- لَهُمْ ۭان کے لیے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- خَبِيْرٌۢ بِمَاخبر رکھنے والا ہے ساتھ اس کے جو
- يَصْنَعُوْنَوہ کرتے ہیں
اے نبیؐ، مومن مردوں سے کہو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، یہ اُن کے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے، جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ اُس سے باخبر رہتا ہےوَ قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَ یَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ لْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُیُوْبِهِنَّ١۪ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا لِبُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اٰبَآئِهِنَّ اَوْ اٰبَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اَبْنَآئِهِنَّ اَوْ اَبْنَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِیْۤ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِیْۤ اَخَوٰتِهِنَّ اَوْ نِسَآئِهِنَّ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُنَّ اَوِ التّٰبِعِیْنَ غَیْرِ اُولِی الْاِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّذِیْنَ لَمْ یَظْهَرُوْا عَلٰى عَوْرٰتِ النِّسَآءِ١۪ وَ لَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِهِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِیْنَ مِنْ زِیْنَتِهِنَّ١ؕ وَ تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِیْعًا اَیُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ﴿31﴾
- وَقُلْاور کہہ دیجیے
- لِّلْمُؤْمِنٰتِمومن عورتوں کو
- يَغْضُضْنَجھکا کر رکھیں۔ پست رکھیں
- مِنْ اَبْصَارِهِنَّاپنی نگاہوں (میں) سے
- وَيَحْفَظْنَاور حفاظت کریں
- فُرُوْجَهُنَّاپنی شرمگاہوں کی
- وَلَا يُبْدِيْنَاور نہ ظاہر کریں
- زِيْنَتَهُنَّاپنا بناؤ سنگھار۔ اپنی زینت
- اِلَّامگر
- مَا ظَهَرَ مِنْهَاجو ظاہر ہوجائے اس میں سے
- وَلْيَضْرِبْنَاور چاہیے کہ ڈالے رکھیں
- بِخُمُرِهِنَّاپنی اوڑھنیاں
- عَلٰي جُيُوْبِهِنَّ ۠اپنے گریبانوں پر
- وَلَا يُبْدِيْنَاور نہ ظاہر کریں
- زِيْنَتَهُنَّاپنی زینت کو
- اِلَّامگر
- لِبُعُوْلَتِهِنَّاپنے شوہروں کے لیے
- اَوْ اٰبَآئِهِنَّیا اپنے باپوں کے لیے
- اَوْ اٰبَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّیا اپنے شوہروں کے باپوں کے لیے
- اَوْیا
- اَبْنَآئِهِنَّاپنے بیٹوں کے لیے
- اَوْ اَبْنَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّیا اپنے شوہروں کے بیٹوں کے لیے
- اَوْ اِخْوَانِهِنَّیا اپنے بھائیوں کے لیے
- اَوْیا
- بَنِيْٓ اِخْوَانِهِنَّاپنے بھائیوں کے بیٹوں کے لیے
- اَوْ بَنِيْٓ اَخَوٰتِهِنَّیا اپنی بہنوں کے بیٹوں کے لیے
- اَوْ نِسَآئِهِنَّیا اپنی عورتوں کے لیے
- اَوْ مَایا جو
- مَلَكَتْمالک ہوئے
- اَيْمَانُهُنَّان کے اپنے دائیں ہاتھ
- اَوِ التّٰبِعِيْنَیا ان کے لیے جو پیروی کرنے والے ہیں
- غَيْرِ اُولِي الْاِرْبَةِنہ حاجت والے۔ غرض والے ہیں
- مِنَ الرِّجَالِمردوں میں سے
- اَوِ الطِّفْلِیا ان بچوں کے لیے
- الَّذِيْنَوہ جو
- لَمْ يَظْهَرُوْانہیں واقف ہوئے
- عَلٰي عَوْرٰتِچھپی ہوئی باتوں پر
- النِّسَآءِ ۠عورتوں کی
- وَلَا يَضْرِبْنَاور نہ ماریں
- بِاَرْجُلِهِنَّاپنے پاؤں کو
- لِيُعْلَمَکہ جان لی جائیں
- مَا يُخْفِيْنَجو وہ چھپاتی ہیں
- مِنْ زِيْنَتِهِنَّ ۭاپنی زینت میں سے
- وَتُوْبُوْٓااور توبہ کرو
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- جَمِيْعًاسارے کے سارے
- اَيُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَاے مومنو
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تُفْلِحُوْنَتم فلاح پاؤ
اور اے نبیؐ، مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، اور اپنا بناؤ سنگھار نہ دکھائیں بجز اُس کے جو خود ظاہر ہو جائے، اور اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیوں کے آنچل ڈالے رہیں وہ اپنا بناؤ سنگھار نہ ظاہر کریں مگر اِن لوگوں کے سامنے: شوہر، باپ، شوہروں کے باپ، اپنے بیٹے، شوہروں کے بیٹے، بھائی، بھائیوں کے بیٹے، بہنوں کے بیٹے، اپنے میل جول کی عورتیں، ا پنے مملوک، وہ زیردست مرد جو کسی اور قسم کی غرض نہ رکھتے ہوں، اور وہ بچے جو عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے ابھی واقف نہ ہوئے ہوں وہ ا پنے پاؤں زمین پر مارتی ہوئی نہ چلا کریں کہ اپنی جو زینت انہوں نے چھپا رکھی ہو اس کا لوگوں کو علم ہو جائے اے مومنو، تم سب مل کر اللہ سے توبہ کرو، توقع ہے کہ فلاح پاؤ گےوَ اَنْكِحُوا الْاَیَامٰى مِنْكُمْ وَ الصّٰلِحِیْنَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَ اِمَآئِكُمْ١ؕ اِنْ یَّكُوْنُوْا فُقَرَآءَ یُغْنِهِمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ﴿32﴾
- وَاَنْكِحُوا الْاَيَامٰىاور نکاح کردو تنہا لوگوں کا۔ مجرد کا۔ چھڑوں کا
- مِنْكُمْتم میں سے
- وَالصّٰلِحِيْنَاور جو صالح۔ صلاحیت رکھنے والے
- مِنْ عِبَادِكُمْتمہارے بندوں میں سے۔ غلاموں میں سے
- وَاِمَآئِكُمْ ۭاور تمہاری لونڈیوں میں سے
- اِنْ يَّكُوْنُوْااگر ہوں گے وہ
- فُقَرَآءَمحتاج
- يُغْنِهِمُغنی کردے گا ان کو
- اللّٰهُاللہ
- مِنْ فَضْلِهٖ ۭاپنے فضل سے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- وَاسِعٌوسعت والا ہے
- عَلِيْمٌعلم والا ہے
تم میں سے جو لوگ مجرد ہوں، اور تمہارے لونڈی غلاموں میں سے جو صالح ہوں، ان کے نکاح کر دو اگر وہ غریب ہوں تو اللہ اپنے فضل سے اُن کو غنی کر دے گا، اللہ بڑی وسعت والا اور علیم ہےوَ لْیَسْتَعْفِفِ الَّذِیْنَ لَا یَجِدُوْنَ نِكَاحًا حَتّٰى یُغْنِیَهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَبْتَغُوْنَ الْكِتٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوْهُمْ اِنْ عَلِمْتُمْ فِیْهِمْ خَیْرًا١ۖۗ وَّ اٰتُوْهُمْ مِّنْ مَّالِ اللّٰهِ الَّذِیْۤ اٰتٰىكُمْ١ؕ وَ لَا تُكْرِهُوْا فَتَیٰتِكُمْ عَلَى الْبِغَآءِ اِنْ اَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِّتَبْتَغُوْا عَرَضَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ مَنْ یُّكْرِهْهُّنَّ فَاِنَّ اللّٰهَ مِنْۢ بَعْدِ اِكْرَاهِهِنَّ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿33﴾
- وَلْيَسْتَعْفِفِاور چاہیے کہ پاک دامنی اختیار کریں
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- لَا يَجِدُوْنَجو نہیں پاتے
- نِكَاحًانکاح کا رقعہ
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- يُغْنِيَهُمُ اللّٰهُغنی کردے ان کو اللہ
- مِنْ فَضْلِهٖ ۭاپنے فضل سے
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- يَبْتَغُوْنَ الْكِتٰبَجو چاہتے ہوں لکھا پڑھی۔ مکاتبت
- مِمَّااس سے جو
- مَلَكَتْمالک ہیں
- اَيْمَانُكُمْتمہارے دائیں ہاتھ
- فَكَاتِبُوْهُمْتو ان سے مکاتبت کرلو
- اِنْ عَلِمْتُمْاگر جانو تم
- فِيْهِمْ خَيْرًا ڰان میں بھلائی
- وَّاٰتُوْهُمْاور دو ان کو
- مِّنْ مَّالِ اللّٰهِاللہ کے مال سے
- الَّذِيْٓ اٰتٰىكُمْ ۭوہ جو اس نے تم کو دیا ہے
- وَلَا تُكْرِهُوْااور نہ تم مجبور کرو
- فَتَيٰتِكُمْاپنی باندیوں کو
- عَلَي الْبِغَآءِبدکاری پر
- اِنْ اَرَدْنَاگر وہ چاہیں
- تَحَصُّنًاپرہیزگاری۔ پاک دامنی
- لِّتَبْتَغُوْاتاکہ تم تلاش کرو
- عَرَضَ الْحَيٰوةِسامان، زندگی کا
- الدُّنْيَا ۭدنیا کی
- وَمَنْ يُّكْرِھْهُّنَّاور جو کوئی مجبور کرے گا ان کو
- فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
- مِنْۢ بَعْدِبعد
- اِكْرَاهِهِنَّان کو مجبور کرنے کے
- غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌغفور رحیم ہے
اور جو نکاح کا موقع نہ پائیں انہیں چاہیے کہ عفت مآبی اختیار کریں، یہاں تک کہ اللہ اپنے فضل سے اُن کو غنی کر دے اور تمہارے مملوکوں میں سے جو مکاتبت کی درخواست کریں ان سے مکاتبت کر لو اگر تمہیں معلوم ہو کہ ان کے اندر بھلائی ہے، اور ان کو اُس مال میں سے دو جو اللہ نے تمہیں دیا ہے اور اپنی لونڈیوں کو ا پنے دنیوی فائدوں کی خاطر قحبہ گری پر مجبور نہ کرو جبکہ وہ خود پاکدامن رہنا چاہتی ہوں، اور جو کوئی اُن کو مجبور کرے تو اِس جبر کے بعد اللہ اُن کے لیے غفور و رحیم ہےوَ لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ وَّ مَثَلًا مِّنَ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِیْنَ۠ع﴿34﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- اَنْزَلْنَآنازل کردیں ہم نے
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- اٰيٰتٍ مُّبَيِّنٰتٍکھلی کھلی آیات۔ واضح احکامات
- وَّ مَثَلًااور مثال۔ مثالیں
- مِّنَ الَّذِيْنَان لوگوں کی سے
- خَلَوْاجو گزر چکے
- مِنْ قَبْلِكُمْتم سے پہلے
- وَمَوْعِظَةًاور نصیحت
- لِّلْمُتَّقِيْنَتقوی والوں کے لیے
ہم نے صاف صاف ہدایت دینے والی آیات تمہارے پاس بھیج دی ہیں، اور ان قوموں کی عبر ت ناک مثالیں بھی ہم تمہارے سامنے پیش کر چکے ہیں جو تم سے پہلے ہو گزری ہیں، اور وہ نصیحتیں ہم نے کر دی ہیں جو ڈرنے والوں کے لیے ہوتی ہیںاَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ مَثَلُ نُوْرِهٖ كَمِشْكٰوةٍ فِیْهَا مِصْبَاحٌ١ؕ اَلْمِصْبَاحُ فِیْ زُجَاجَةٍ١ؕ اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّیٌّ یُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبٰرَكَةٍ زَیْتُوْنَةٍ لَّا شَرْقِیَّةٍ وَّ لَا غَرْبِیَّةٍ١ۙ یَّكَادُ زَیْتُهَا یُضِیْٓءُ وَ لَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ١ؕ نُوْرٌ عَلٰى نُوْرٍ١ؕ یَهْدِی اللّٰهُ لِنُوْرِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌۙ﴿35﴾
- اَللّٰهُاللہ تعالیٰ
- نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭنور ہے آسمانوں کا اور زمین کا
- مَثَلُمثال
- نُوْرِهٖاس کے نور کی
- كَمِشْكٰوةٍمانند ایک طاق کے ہے۔ ایک طاق کی طرح ہے
- فِيْهَا مِصْبَاحٌ ۭاس میں چراغ ہیں
- اَلْمِصْبَاحُچراغ
- فِيْ زُجَاجَةٍ ۭفانوس میں ہے
- اَلزُّجَاجَةُفانوس
- كَاَنَّهَاگویا کہ وہ
- كَوْكَبٌایک تارہ ہے
- دُرِّيٌّچمکتا ہوا
- يُّوْقَدُروشن کیا جاتا ہے
- مِنْ شَجَرَةٍایک درخت سے
- مُّبٰرَكَةٍبابرکت
- زَيْتُوْنَةٍزیتون کے
- لَّا شَرْقِيَّةٍنہ مشرقی ہے
- وَّلَا غَرْبِيَّةٍ ۙاور نہ مغربی
- يَّكَادُ زَيْتُهَاقریب ہے اس کا تیل
- يُضِيْٓءُروشن ہوجائے
- وَلَوْاور اگرچہ
- لَمْنہ
- تَمْسَسْهُچھوئے اس کو
- نَارٌ ۭکوئی آگ
- نُوْرٌ عَلٰي نُوْرٍ ۭنور ہے نور پر
- يَهْدِي اللّٰهُرہنمائی کرتا ہے اللہ
- لِنُوْرِهٖاپنے نور کی
- مَنْجس کو
- يَّشَآءُ ۭوہ چاہتا ہے
- وَيَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَاور بیان کرتا ہے اللہ مثالیں
- لِلنَّاسِ ۭلوگوں کے لیے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِكُلِّساتھ ہر
- شَيْءٍچیز کے
- عَلِيْمٌجاننے والا ہے
اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے (کائنات میں) اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق میں چراغ رکھا ہوا ہو، چراغ ایک فانوس میں ہو، فانوس کا حال یہ ہو کہ جیسے موتی کی طرح چمکتا ہوا تارا، اور وہ چراغ زیتون کے ایک ایسے مبارک درخت کے تیل سے روشن کیا جاتا ہو جو شرقی ہو نہ غربی، جس کا تیل آپ ہی آپ بھڑکا پڑتا ہو چاہے آگ اس کو نہ لگے، (اِس طرح) روشنی پر روشنی (بڑھنے کے تمام اسباب جمع ہو گئے ہوں) اللہ اپنے نور کی طرف جس کی چاہتا ہے رہنمائی فرماتا ہے، وہ لوگوں کو مثالوں سے بات سمجھاتا ہے، وہ ہر چیز سے خوب واقف ہےفِیْ بُیُوْتٍ اَذِنَ اللّٰهُ اَنْ تُرْفَعَ وَ یُذْكَرَ فِیْهَا اسْمُهٗ١ۙ یُسَبِّحُ لَهٗ فِیْهَا بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِۙ﴿36﴾
- فِيْ بُيُوْتٍگھروں میں
- اَذِنَ اللّٰهُاجازت دی اللہ نے
- اَنْ تُرْفَعَکہ بلند کیا جائے
- وَيُذْكَرَاور ذکر کیا جائے
- فِيْهَا اسْمُهٗ ۙان میں نام اس کا
- يُسَبِّحُتسبیح کرتے ہیں
- لَهٗاس کے لیے
- فِيْهَاان میں
- بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِصبح کو اور شام کو
(اُس کے نور کی طرف ہدایت پانے والے) اُن گھروں میں پائے جاتے ہیں جنہیں بلند کرنے کا، اور جن میں اپنے نام کی یاد کا اللہ نے اذن دیا ہےرِجَالٌ١ۙ لَّا تُلْهِیْهِمْ تِجَارَةٌ وَّ لَا بَیْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ وَ اِقَامِ الصَّلٰوةِ وَ اِیْتَآءِ الزَّكٰوةِ١۪ۙ یَخَافُوْنَ یَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِیْهِ الْقُلُوْبُ وَ الْاَبْصَارُۗۙ﴿37﴾
- رِجَالٌکچھ لوگ۔ مرد ہیں
- لَّا تُلْهِيْهِمْنہیں غافل کرتی ان کو
- تِجَارَةٌ وَّلَا بَيْعٌکوئی تجارت اور نہ خریدوفروخت
- عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِاللہ کے ذکر سے
- وَاِقَامِ الصَّلٰوةِاور نماز قائم کرنے سے
- وَاِيْتَآءِ الزَّكٰوةِ ۽اور زکوۃ ادا کرنے سے
- يَخَافُوْنَوہ ڈرتے ہیں
- يَوْمًااس دن سے
- تَتَقَلَّبُالٹ پلٹ ہوجائیں گے
- فِيْهِ الْقُلُوْبُاس میں دل
- وَالْاَبْصَارُاور نگاہیں
اُن میں ایسے لوگ صبح و شام اُس کی تسبیح کرتے ہیں جنہیں تجارت اور خرید و فروخت اللہ کی یاد سے اور اقامت نماز و ادائے زکوٰۃ سے غافل نہیں کر دیتی وہ اُس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں دل الٹنے اور دیدے پتھرا جانے کی نوبت آ جائے گیلِیَجْزِیَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ یَزِیْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ﴿38﴾
- لِيَجْزِيَهُمُ اللّٰهُتاکہ جزا دے ان کو اللہ
- اَحْسَنَبہترین
- مَاجو
- عَمِلُوْاانہوں نے عمل کیے
- وَيَزِيْدَهُمْاور زیادہ دے ان کو
- مِّنْ فَضْلِهٖ ۭاپنے فضل سے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَرْزُقُرزق دیتا ہے
- مَنْجس کو
- يَّشَآءُچاہتا ہے
- بِغَيْرِ حِسَابٍبےحساب
(اور وہ یہ سب کچھ اس لیے کرتے ہیں) تاکہ اللہ ان کے بہترین اعمال کی جزا اُن کو دے اور مزید اپنے فضل سے نوازے، اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہےوَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَعْمَالُهُمْ كَسَرَابٍۭ بِقِیْعَةٍ یَّحْسَبُهُ الظَّمْاٰنُ مَآءً١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَهٗ لَمْ یَجِدْهُ شَیْئًا وَّ وَجَدَ اللّٰهَ عِنْدَهٗ فَوَفّٰىهُ حِسَابَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ سَرِیْعُ الْحِسَابِۙ﴿39﴾
- وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْٓااور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
- اَعْمَالُهُمْاعمال ان کے
- كَسَرَابٍۢمانند سراب کے ہیں
- بِقِيْعَةٍایک چٹیل میدان میں
- يَّحْسَبُهُ الظَّمْاٰنُسمجھتا ہے اس کو پیاسا
- مَآءً ۭپانی
- حَتّيٰٓیہاں تک کہ
- اِذَا جَآءَهٗجب آتا ہے اس کے پاس
- لَمْ يَجِدْهُنہیں پاتا اس کو
- شَيْئًاکچھ بھی
- وَّ وَجَدَ اللّٰهَاور پاتا ہے اللہ کو
- عِنْدَهٗاس کے پاس
- فَوَفّٰىهُپھر پورا پورا دیتا ہے اس کو
- حِسَابَهٗ ۭاس کا حساب
- وَاللّٰهُاور اللہ
- سَرِيْعُ الْحِسَابِجلد لینے والا ہے حساب
(اس کے برعکس) جنہوں نے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے دشت بے آب میں سراب کہ پیاسا اُس کو پانی سمجھے ہوئے تھا، مگر جب وہاں پہنچا تو کچھ نہ پایا، بلکہ وہاں اس نے اللہ کو موجود پایا، جس نے اس کا پورا پورا حساب چکا دیا، اور اللہ کو حساب لیتے دیر نہیں لگتیاَوْ كَظُلُمٰتٍ فِیْ بَحْرٍ لُّجِّیٍّ یَّغْشٰىهُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِهٖ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِهٖ سَحَابٌ١ؕ ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ١ؕ اِذَاۤ اَخْرَجَ یَدَهٗ لَمْ یَكَدْ یَرٰىهَا١ؕ وَ مَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللّٰهُ لَهٗ نُوْرًا فَمَا لَهٗ مِنْ نُّوْرٍ۠ع﴿40﴾
- اَوْ كَظُلُمٰتٍیا مانند اندھیروں کے
- فِيْ بَحْرٍسمندر میں
- لُّجِّيٍّگہرے
- يَّغْشٰىهُڈھانپ لیتی ہے اس کو
- مَوْجٌایک لہر
- مِّنْ فَوْقِهٖ مَوْجٌاس کے اوپر سے ایک موج۔ ایک لہر
- مِّنْ فَوْقِهٖاس کے اوپر سے
- سَحَابٌ ۭبادل
- ظُلُمٰتٌۢاندھیرے میں
- بَعْضُهَاان میں سے بعض
- فَوْقَ بَعْضٍ ۭبعض کے اوپر
- اِذَآجب
- اَخْرَجَنکالتا ہے۔ نکالے
- يَدَهٗاپنے ہاتھ کو
- لَمْنہیں
- يَكَدْ يَرٰىهَا ۭقریب کہ دیکھ سکے اس کو۔ نہیں سکتا اس کو
- وَمَنْ لَّمْاور جس کا نہیں
- يَجْعَلِ اللّٰهُبنایا اللہ نے
- لَهٗاس کے لیے
- نُوْرًاکوئی نور
- فَمَا لَهٗتو نہیں اس کے لیے
- مِنْ نُّوْرٍکوئی نور
یا پھر اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک گہرے سمندر میں اندھیرا، کہ اوپر ایک موج چھائی ہوئی ہے، اُس پر ایک اور موج، اور اس کے اوپر بادل، تاریکی پر تاریکی مسلط ہے، آدمی اپنا ہاتھ نکالے تو اسے بھی نہ دیکھنے پائے جسے اللہ نور نہ بخشے اُس کے لیے پھر کوئی نور نہیںاَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُسَبِّحُ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ الطَّیْرُ صٰٓفّٰتٍ١ؕ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهٗ وَ تَسْبِیْحَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِمَا یَفْعَلُوْنَ﴿41﴾
- اَلَمْ تَرَکیا تم نے دیکھا نہیں
- اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- يُسَبِّحُتسبیح کر رہے ہیں
- لَهٗاس کے لیے
- مَنْجو بھی
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں ہیں
- وَالْاَرْضِاور زمین میں ہیں
- وَالطَّيْرُاور پرندے
- صٰٓفّٰتٍ ۭصف باندھنے والے
- كُلٌّہر ایک
- قَدْ عَلِمَتحقیق جانتا ہے
- صَلَاتَهٗاپنی نماز کو
- وَتَسْبِيْحَهٗ ۭاور اپنی تسبیح کو
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَلِيْمٌۢجاننے والا ہے
- بِمَا يَفْعَلُوْنَساتھ اس کے جو وہ کر رہے ہیں
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ کی تسبیح کر رہے ہیں وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہ پرندے جو پر پھیلا ئے اڑ رہے ہیں؟ ہر ایک اپنی نماز اور تسبیح کا طریقہ جانتا ہے، اور یہ سب جو کچھ کرتے ہیں اللہ اس سے باخبر رہتا ہےوَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ﴿42﴾
- وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لیے ہے
- مُلْكُبادشاہت
- السَّمٰوٰتِآسمانوں کی
- وَالْاَرْضِ ۚاور زمین کی
- وَاِلَى اللّٰهِ الْمَصِيْرُاور اللہ کی طرف لوٹنا ہے
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور اسی کی طرف سب کو پلٹنا ہےاَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُزْجِیْ سَحَابًا ثُمَّ یُؤَلِّفُ بَیْنَهٗ ثُمَّ یَجْعَلُهٗ رُكَامًا فَتَرَى الْوَدْقَ یَخْرُجُ مِنْ خِلٰلِهٖ١ۚ وَ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ جِبَالٍ فِیْهَا مِنْۢ بَرَدٍ فَیُصِیْبُ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَصْرِفُهٗ عَنْ مَّنْ یَّشَآءُ١ؕ یَكَادُ سَنَا بَرْقِهٖ یَذْهَبُ بِالْاَبْصَارِؕ﴿43﴾
- اَلَمْ تَرَکیا نہیں تم نے دیکھا
- اَنَّ اللّٰهَکہ بیشک اللہ تعالیٰ
- يُزْجِيْ سَحَابًاچلاتا ہے بادل
- ثُمَّ يُؤَلِّفُپھر ملاپ ڈالتا ہے
- بَيْنَهٗاس کے درمیان
- ثُمَّ يَجْعَلُهٗپھر کردیتا ہے اس کو
- رُكَامًاتہ بہ تہ
- فَتَرَى الْوَدْقَتو تم دیکھتے ہو بارش کے قطرے کو
- يَخْرُجُنکلتا ہے
- مِنْ خِلٰلِهٖ ۚاس کے اندر سے
- وَيُنَزِّلُاور وہ اتارتا ہے
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مِنْ جِبَالٍبوجہ پہاڑوں کے۔ بڑے بڑے پہاڑوں (جیسے بادلوں سے)
- فِيْهَااس میں (آسمان میں)
- مِنْۢ بَرَدٍکچھ اولے ہوتے ہیں
- فَيُصِيْبُ بِهٖپھر پہنچاتا ہے اس کو
- مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہتا ہے
- وَيَصْرِفُهٗاور پھیر دیتا ہے اس کو
- عَنْ مَّنْ يَّشَآءُ ۭجس سے وہ چاہتا ہے
- يَكَادُقریب ہے
- سَنَاچمک
- بَرْقِهٖاس کی بجلی کی
- يَذْهَبُ بالْاَبْصَارِلے جائے نگاہوں کو
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ بادل کو آہستہ آہستہ چلاتا ہے، پھر اس کے ٹکڑوں کو باہم جوڑتا ہے، پھر اسے سمیٹ کر ایک کثیف ابر بنا دیتا ہے، پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے خول میں سے بارش کے قطرے ٹپکتے چلے آتے ہیں اور وہ آسمان سے، اُن پہاڑوں کی بدولت جو اس میں بلند ہیں، اولے برساتا ہے، پھر جسے چاہتا ہے ان کا نقصان پہنچاتا ہے اور جسے چاہتا ہے ان سے بچا لیتا ہے اُس کی بجلی کی چمک نگاہوں کو خیرہ کیے دیتی ہےیُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّاُولِی الْاَبْصَارِ﴿44﴾
- يُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّيْلَالٹ پلٹ کرتا ہے اللہ رات کو
- وَالنَّهَارَ ۭاور دن کو
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَیقینا اس میں
- لَعِبْرَةًالبتہ عبرت ہے
- لِّاُولِي الْاَبْصَارِنگاہوں والوں کے لیے
رات اور دن کا الٹ پھیر وہی کر رہا ہے اِس میں ایک سبق ہے آنکھوں والوں کے لیےوَ اللّٰهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّنْ مَّآءٍ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى بَطْنِهٖ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى رِجْلَیْنِ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰۤى اَرْبَعٍ١ؕ یَخْلُقُ اللّٰهُ مَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿45﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ نے
- خَلَقَپیدا کیے
- كُلَّ دَآبَّةٍہر طرح کے جاندار
- مِّنْ مَّآءٍ ۚپانی سے
- فَمِنْهُمْتو ان میں سے بعض وہ ہے
- مَّنْ يَّمْشِيْجو چلتے ہیں
- عَلٰي بَطْنِهٖ ۚاپنے پیٹ پر
- وَمِنْهُمْاور ان میں سے بعض
- مَّنْ يَّمْشِيْوہ ہیں جو چلتے ہیں
- عَلٰي رِجْلَيْنِ ۚاپنے دو پاؤں پر
- وَمِنْهُمْاور ان میں سے بعض
- مَّنْ يَّمْشِيْوہ ہیں جو چلتے ہیں
- عَلٰٓي اَرْبَعٍ ۭچار پاؤں پر
- يَخْلُقُ اللّٰهُپیدا کرتا ہے اللہ
- مَا يَشَآءُ ۭجو چاہتا ہے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- عَلٰيپر
- كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌہر چیز پر قادر ہے
اور اللہ نے ہر جاندار ایک طرح کے پانی سے پیدا کیا، کوئی پیٹ کے بل چل رہا ہے تو کوئی دو ٹانگوں پر اور کوئی چار ٹانگوں پر جو کچھ وہ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہےلَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ١ؕ وَ اللّٰهُ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿46﴾
- لَقَدْ اَنْزَلْنَآالبتہ تحقیق نازل کیں ہم نے
- اٰيٰتٍ مُّبَيِّنٰتٍ ۭروشن آیات
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَهْدِيْہدایت دیتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہتا ہے
- اِلٰىطرف
- صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍسیدھے راستے کے
ہم نے صاف صاف حقیقت بتانے والی آیات نازل کر دی ہیں، آگے صراط مستقیم کی طرف ہدایت اللہ ہی جسے چاہتا ہے دیتا ہےوَ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ بِالرَّسُوْلِ وَ اَطَعْنَا ثُمَّ یَتَوَلّٰى فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ١ؕ وَ مَاۤ اُولٰٓئِكَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ﴿47﴾
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
- اٰمَنَّاایمان لائے ہم
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَبِالرَّسُوْلِاور رسول پر
- وَاَطَعْنَااور اطاعت کی ہم نے
- ثُمَّ يَتَوَلّٰىپھر منہ موڑ جاتا ہے
- فَرِيْقٌایک گروہ
- مِّنْهُمْان میں سے
- مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ ۭاس کے بعد
- وَمَآ اُولٰٓئِكَاور نہیں ہیں یہ لوگ
- بِالْمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اللہ اور رسولؐ پر اور ہم نے اطاعت قبول کی، مگر اس کے بعد ان میں سے ایک گروہ (اطاعت سے) منہ موڑ جاتا ہے ایسے لوگ ہرگز مومن نہیں ہیںوَ اِذَا دُعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ لِیَحْكُمَ بَیْنَهُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ مُّعْرِضُوْنَ﴿48﴾
- وَاِذَااور جب
- دُعُوْٓاوہ بلائے جاتے ہیں
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- وَرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول کی طرف
- لِيَحْكُمَتاکہ وہ فیصلہ کرے
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- اِذَااچانک
- فَرِيْقٌ مِّنْهُمْایک گروہ ان میں سے
- مُّعْرِضُوْنَاعراض برنے والے ہیں
جب ان کو بلایا جاتا ہے اللہ اور رسول کی طرف، تاکہ رسول ان کے آپس کے مقدمے کا فیصلہ کرے تو ان میں سے ایک فریق کترا جاتا ہےوَ اِنْ یَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ یَاْتُوْۤا اِلَیْهِ مُذْعِنِیْنَؕ﴿49﴾
- وَاِنْ يَّكُنْاور اگر ہو
- لَّهُمُ الْحَقُّان کے لیے حق
- يَاْتُوْٓا اِلَيْهِوہ آئیں گے اس کی طرف
- مُذْعِنِيْنَمطیع ہوکر
البتہ اگر حق ان کی موافقت میں ہو تو رسول کے پاس بڑے اطاعت کیش بن کر آ جاتے ہیںاَفِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ اَمِ ارْتَابُوْۤا اَمْ یَخَافُوْنَ اَنْ یَّحِیْفَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ رَسُوْلُهٗ١ؕ بَلْ اُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ۠ع﴿50﴾
- اَفِيْ قُلُوْبِهِمْکیا ان کے دلوں میں
- مَّرَضٌکوئی بیماری ہے
- اَمِیا
- ارْتَابُوْٓاوہ شک میں پڑے ہوئے ہیں
- اَمْ يَخَافُوْنَیا وہ ڈرتے ہیں
- اَنْ يَّحِيْفَ اللّٰهُکہ ظلم کرے گا اللہ
- عَلَيْهِمْان پر
- وَرَسُوْلُهٗ ۭاور اس کا رسول
- بَلْ اُولٰٓئِكَبلکہ یہی لوگ
- هُمُ الظّٰلِمُوْنَوہ جو ظالم ہیں
کیا ان کے دلوں کو (منافقت کا) روگ لگا ہوا ہے؟ یا یہ شک میں پڑے ہوئے ہیں؟ یا ان کو یہ خوف ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر ظلم کرے گا؟ اصل بات یہ ہے کہ ظالم تو یہ لوگ خود ہیںاِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذَا دُعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ لِیَحْكُمَ بَیْنَهُمْ اَنْ یَّقُوْلُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴿51﴾
- اِنَّمَابیشک
- كَانَہوتا ہے
- قَوْلَقول
- الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں کا
- اِذَا دُعُوْٓاجب وہ بلائے جاتے ہی
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- وَرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول کی طرف
- لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْکہ وہ فیصلہ کرے ان کے درمیان
- اَنْکہ
- يَّقُوْلُوْاوہ کہتے ہیں
- سَمِعْنَاسن لیا ہم نے
- وَاَطَعْنَا ۭاور مان لیا ہم نے
- وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
- هُمُ الْمُفْلِحُوْنَوہ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں
ایمان لانے والوں کا کام تو یہ ہے کہ جب وہ اللہ اور رسول کی طرف بلا ئے جائیں تاکہ رسول ان کے مقدمے کا فیصلہ کرے تو وہ کہیں کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیںوَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَخْشَ اللّٰهَ وَ یَتَّقْهِ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ﴿52﴾
- وَمَنْ يُّطِعِ اللّٰهَاور جو اطاعت کرے گا اللہ کی
- وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کی
- وَيَخْشَ اللّٰهَاور ڈرے گا اللہ سے
- وَيَتَّقْهِاور تقوی کرے گا اس سے
- فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ ہیں
- هُمُ الْفَآئِزُوْنَوہ جو کامیاب ہونے والے ہیں
اور کامیاب وہی ہیں جو اللہ اور رسول کی فرماں برداری کریں اور اللہ سے ڈریں اور اس کی نافرمانی سے بچیںوَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ اَمَرْتَهُمْ لَیَخْرُجُنَّ١ؕ قُلْ لَّا تُقْسِمُوْا١ۚ طَاعَةٌ مَّعْرُوْفَةٌ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ﴿53﴾
- وَاَقْسَمُوْااور انہوں نے قسمیں کھائیں
- بِاللّٰهِاللہ کی
- جَهْدَ اَيْمَانِهِمْاپنی پکی قسمیں
- لَئِنْ اَمَرْتَهُمْالبتہ اگر تو نے حکم دیا ان کو
- لَيَخْرُجُنَّ ۭیقینا وہ ضرور نکلیں گے
- قُلْکہہ دیجیے
- لَّا تُقْسِمُوْا ۚنہ تم قسمیں کھاؤ
- طَاعَةٌاطاعت
- مَّعْرُوْفَةٌ ۭمعلوم ہے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- خَبِيْرٌۢخبر رکھنے والا ہے
- بِمَا تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو
یہ (منافق) اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ "آپ حکم دیں تو ہم گھروں سے نکل کھڑے ہوں" اِن سے کہو "قسمیں نہ کھاؤ، تمہاری اطاعت کا حال معلوم ہے، تمہارے کرتوتوں سے اللہ بے خبر نہیں ہے"قُلْ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ١ۚ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْهِ مَا حُمِّلَ وَ عَلَیْكُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ١ؕ وَ اِنْ تُطِیْعُوْهُ تَهْتَدُوْا١ؕ وَ مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ﴿54﴾
- قُلْکہہ دیجیے
- اَطِيْعُوا اللّٰهَاطاعت کرو اللہ کی
- وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ ۚاور اطاعت کرو رسول کی
- فَاِنْ تَوَلَّوْاپھر اگر تم منہ پھیرتے ہو
- فَاِنَّمَاتو بیشک
- عَلَيْهِاس پر ہے
- مَا حُمِّلَجو وہ اٹھوایا گیا
- وَعَلَيْكُمْاور تم پر ہے
- مَّا حُمِّلْتُمْ ۭجو اٹھوائے گئے تم
- وَاِنْ تُطِيْعُوْهُاور اگر تم اطاعت کرو گے اس کی
- تَهْتَدُوْا ۭتم ہدایت پاجاؤ گے
- وَمَااور نہیں ہے
- عَلَي الرَّسُوْلِرسول کے ذمہ
- اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُمگر پہنچا دینا کھلم کھلا
کہو، "اللہ کے مطیع بنو اور رسولؐ کے تابع فرمان بن کر رہو لیکن اگر تم منہ پھیرتے ہو تو خوب سمجھ لو کہ رسولؐ پر جس فرض کا بار رکھا گیا ہے اُس کا ذمہ دار وہ ہے اور تم پر جس فرض کا بار ڈالا گیا ہے اُس کے ذمہ دار تم ہو اُس کی اطاعت کرو گے تو خود ہی ہدایت پاؤ گے ورنہ رسول کی ذمہ داری اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے کہ صاف صاف حکم پہنچا دے"وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَیَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِی الْاَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١۪ وَ لَیُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِیْنَهُمُ الَّذِی ارْتَضٰى لَهُمْ وَ لَیُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ خَوْفِهِمْ اَمْنًا١ؕ یَعْبُدُوْنَنِیْ لَا یُشْرِكُوْنَ بِیْ شَیْئًا١ؕ وَ مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ﴿55﴾
- وَعَدَ اللّٰهُوعدہ کیا اللہ نے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں سے جو ایمان لائے
- مِنْكُمْتم میں سے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
- لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْالبتہ وہ ضرور خلیفہ بنائے گا ان کو۔ جانشین بنائے گا ان کو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- كَمَاجیسا کہ
- اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَجانشین بنایا تھا اس نے ان لوگوں کو
- مِنْ قَبْلِهِمْ ۠جو ان سے پہلے تھے
- وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْاور البتہ ضرور قرار دے گا۔ ثابت کردے گا ان کے لیے
- دِيْنَهُمُان کے دین کو
- الَّذِي ارْتَضٰىوہ جو اس نے پسند کیا ہے
- لَهُمْان کے لیے
- وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْاور البتہ ضرور بدل دے گا ان کو
- مِّنْۢ بَعْدِبعد
- خَوْفِهِمْان کے خوف کے
- اَمْنًا ۭامن کی حالت میں
- يَعْبُدُوْنَنِيْوہ عبادت کریں میری
- لَانہ
- يُشْرِكُوْنَشریک ٹھہرائیں
- بِيْ شَيْئًا ۭمیرے ساتھ کسی چیز کو
- وَمَنْ كَفَرَاور جو کوئی کفر کرے
- بَعْدَ ذٰلِكَاس کے بعد
- فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
- هُمُ الْفٰسِقُوْنَوہ ہیں جو فاسق ہیں
اللہ نے وعدہ فرمایا ہے تم میں سے اُن لوگوں کے ساتھ جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں کہ وہ ان کو اُسی طرح زمین میں خلیفہ بنائے گا جس طرح اُن سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو بنا چکا ہے، اُن کے لیے اُن کے اُس دین کو مضبوط بنیادوں پر قائم کر دے گا جسے اللہ تعالیٰ نے اُن کے حق میں پسند کیا ہے، اور اُن کی (موجودہ) حالت خوف کو امن سے بدل دے گا، بس وہ میری بندگی کریں اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں اور جو اس کے بعد کفر کرے تو ایسے ہی لوگ فاسق ہیںوَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ﴿56﴾
- وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَاور قائم کرو نماز
- وَاٰتُوا الزَّكٰوةَاور دو زکوۃ
- وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَاور اطاعت کرو رسول کی
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تُرْحَمُوْنَتم رحم کیے جاؤ
نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو، اور رسولؐ کی اطاعت کرو، امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گالَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ١ۚ وَ مَاْوٰىهُمُ النَّارُ١ؕ وَ لَبِئْسَ الْمَصِیْرُ۠ع﴿57﴾
- لَا تَحْسَبَنَّنہ سمجھیں
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- مُعْجِزِيْنَکہ وہ عاجز کرنے والے ہیں
- فِي الْاَرْضِ ۚزمین میں
- وَمَاْوٰىهُمُ النَّارُ ۭاور ٹھکانہ ان کا آگ ہے
- وَلَبِئْسَ الْمَصِيْرُاور یقینا بہت ہی برا ٹھکانہ ہے
جو لوگ کفر کر رہے ہیں ا ن کے متعلق اس غلط فہمی میں نہ رہو کہ وہ زمین میں اللہ کو عاجز کر دیں گے ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بڑا ہی برا ٹھکانا ہےیٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِیَسْتَاْذِنْكُمُ الَّذِیْنَ مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ وَ الَّذِیْنَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ١ؕ مِنْ قَبْلِ صَلٰوةِ الْفَجْرِ وَ حِیْنَ تَضَعُوْنَ ثِیَابَكُمْ مِّنَ الظَّهِیْرَةِ وَ مِنْۢ بَعْدِ صَلٰوةِ الْعِشَآءِ١ؕ۫ ثَلٰثُ عَوْرٰتٍ لَّكُمْ١ؕ لَیْسَ عَلَیْكُمْ وَ لَا عَلَیْهِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَهُنَّ١ؕ طَوّٰفُوْنَ عَلَیْكُمْ بَعْضُكُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ﴿58﴾
- يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو
- لِيَسْتَاْذِنْكُمُچاہیے کہ اجازت طلب کریں تم سے
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْمالک ہوئے جن کے تمہارے دائیں ہاتھ (غلام)
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَنہیں پہنچے بلوغت کو
- مِنْكُمْتم میں سے
- ثَلٰثَ مَرّٰتٍ ۭتین اوقات۔ تین بار
- مِنْ قَبْلِپہلے
- صَلٰوةِ الْفَجْرِنماز فجر سے
- وَحِيْنَ تَضَعُوْنَاور جس وقت تم اتار رکھتے ہو
- ثِيَابَكُمْاپنے کپڑے
- مِّنَ الظَّهِيْرَةِدوپہر کے وقت
- وَمِنْۢ بَعْدِاور بعد
- صَلٰوةِ الْعِشَآءِ ڜنماز عشاء کے
- ثَلٰثُتین
- عَوْرٰتٍ لَّكُمْ ۭپردے کے وقت ہیں تمہارے لیے
- لَيْسَ عَلَيْكُمْنہیں ہے تم پر
- وَلَا عَلَيْهِمْاور نہ ہے ان پر
- جُنَاحٌۢکوئی گناہ
- بَعْدَهُنَّ ۭان کے بعد (اوقات کے بعد)
- طَوّٰفُوْنَکثرت سے آنے جانے والے ہیں
- عَلَيْكُمْتم پر
- بَعْضُكُمْتم میں سے بعض
- عَلٰي بَعْضٍ ۭبعض پر
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُبَيِّنُ اللّٰهُبیان کرتا ہے اللہ
- لَكُمُ الْاٰيٰتِ ۭتمہارے لیے آیات
- وَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ
- عَلِيْمٌعلم والا ہے
- حَكِيْمٌحکمت والا ہے
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، لازم ہے کہ تمہارے مملوک اور تمہارے وہ بچے جو ابھی عقل کی حد کو نہیں پہنچے ہیں، تین اوقات میں اجازت لے کر تمہارے پاس آیا کریں: صبح کی نماز سے پہلے، اور دوپہر کو جبکہ تم کپڑے اتار کر رکھ دیتے ہو، اور عشاء کی نماز کے بعد یہ تین وقت تمہارے لیے پردے کے وقت ہیں اِن کے بعد وہ بلا اجازت آئیں تو نہ تم پر کوئی گناہ ہے نہ اُن پر، تمہیں ایک دوسرے کے پاس بار بار آنا ہی ہوتا ہے اس طرح اللہ تمہارے لیے اپنے ارشادات کی توضیح کرتا ہے، اور وہ علیم و حکیم ہےوَ اِذَا بَلَغَ الْاَطْفَالُ مِنْكُمُ الْحُلُمَ فَلْیَسْتَاْذِنُوْا كَمَا اسْتَاْذَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ﴿59﴾
- وَاِذَااور جب
- بَلَغَ الْاَطْفَالُپہنچ جائیں بچے
- مِنْكُمُ الْحُلُمَتم میں سے بلاغت کو
- فَلْيَسْتَاْذِنُوْاپس چاہیے کہ وہ اجازت لیا کریں
- كَمَاجیسا کہ
- اسْتَاْذَنَ الَّذِيْنَاجازت لیتے تھے وہ لوگ
- مِنْ قَبْلِهِمْ ۭجو ان سے پہلے تھے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُبَيِّنُبیان کرتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- لَكُمْ اٰيٰتِهٖ ۭتمہارے لیے اپنی آیات کو
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَلِيْمٌعلم والا ہے
- حَكِيْمٌحکمت والا ہے
اور جب تمہارے بچے عقل کی حد کو پہنچ جائیں تو چاہے کہ اُسی طرح اجازت لیکر آیا کریں جس طرح اُن کے بڑے اجازت لیتے رہے ہیں اِس طرح اللہ اپنی آیات تمہارے سامنے کھولتا ہے، اور وہ علیم و حکیم ہےوَ الْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَآءِ الّٰتِیْ لَا یَرْجُوْنَ نِكَاحًا فَلَیْسَ عَلَیْهِنَّ جُنَاحٌ اَنْ یَّضَعْنَ ثِیَابَهُنَّ غَیْرَ مُتَبَرِّجٰتٍۭ بِزِیْنَةٍ١ؕ وَ اَنْ یَّسْتَعْفِفْنَ خَیْرٌ لَّهُنَّ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ﴿60﴾
- وَالْقَوَاعِدُاور بیٹھ رہنے والیاں
- مِنَ النِّسَآءِعورتوں میں سے
- الّٰتِيْوہ جو
- لَا يَرْجُوْنَنہیں امید رکھتیں
- نِكَاحًانکاح کی
- فَلَيْسَتو نہیں ہے
- عَلَيْهِنَّان پر
- جُنَاحٌکوئی گناہ
- اَنْ يَّضَعْنَکہ وہ رکھ دیں
- ثِيَابَهُنَّاپنے کپڑے
- غَيْرَ مُتَبَرِّجٰتٍۢنہ نماز کرنے والیاں۔ دکھانے والیاں
- بِزِيْنَةٍ ۭزینت کی
- وَاَنْ يَّسْتَعْفِفْنَاور اگر وہ پاکیزگی اختیار کریں
- خَيْرٌ لَّهُنَّ ۭبہتر ہے ان کے لیے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- سَمِيْعٌسننے والا ہے
- عَلِيْمٌجاننے والا ہے
اور جو عورتیں جوانی سے گزری بیٹھی ہوں، نکاح کی امیدوار نہ ہوں، وہ اگر اپنی چادریں اتار کر رکھ دیں تو اُن پر کوئی گناہ نہیں، بشرطیکہ زینت کی نمائش کرنے والی نہ ہوں تاہم وہ بھی حیاداری ہی برتیں تو اُن کے حق میں اچھا ہے، اور اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہےلَیْسَ عَلَى الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْمَرِیْضِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ اَنْ تَاْكُلُوْا مِنْۢ بُیُوْتِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اٰبَآئِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اُمَّهٰتِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اِخْوَانِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اَخَوٰتِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اَعْمَامِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ عَمّٰتِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اَخْوَالِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ خٰلٰتِكُمْ اَوْ مَا مَلَكْتُمْ مَّفَاتِحَهٗۤ اَوْ صَدِیْقِكُمْ١ؕ لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَاْكُلُوْا جَمِیْعًا اَوْ اَشْتَاتًا١ؕ فَاِذَا دَخَلْتُمْ بُیُوْتًا فَسَلِّمُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ تَحِیَّةً مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُبٰرَكَةً طَیِّبَةً١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ۠ع﴿61﴾
- لَيْسَنہیں ہے
- عَلَي الْاَعْمٰىاندھے پر
- حَرَجٌکوئی حرج
- وَّلَااور نہ
- عَلَي الْاَعْرَجِلنگڑے پر
- حَرَجٌکوئی حرج
- وَّلَا عَلَي الْمَرِيْضِاور نہ مریض پر
- حَرَجٌکوئی حرج۔ گناہ
- وَّلَا عَلٰٓي اَنْفُسِكُمْاور نہ تمہارے نفسوں پر
- اَنْکہ
- تَاْكُلُوْاتم کھاؤ
- مِنْۢ بُيُوْتِكُمْاپنے گھروں سے
- اَوْ بُيُوْتِیا گھروں سے
- اٰبَآئِكُمْتمہارے باپوں کے۔ باپ داد کے
- اَوْ بُيُوْتِیا گھروں سے
- اُمَّهٰتِكُمْتمہاری ماؤں کے
- اَوْ بُيُوْتِ اِخْوَانِكُمْیا تمہارے بھائیوں کے گھروں سے
- اَوْ بُيُوْتِ اَخَوٰتِكُمْیا تمہاری بہنوں کے گھروں سے
- اَوْ بُيُوْتِ اَعْمَامِكُمْیا تمہارے چچاؤں کے گھروں سے
- اَوْ بُيُوْتِ عَمّٰتِكُمْیا تمہاری پھوپھیوں کے گھروں سے
- اَوْ بُيُوْتِیا گھروں سے
- اَخْوَالِكُمْتمہارے ماموؤں کے
- اَوْ بُيُوْتِ خٰلٰتِكُمْیا تمہاری خالاؤں کے گھروں سے
- اَوْ مَا مَلَكْتُمْیا جو مالک ہوئے تم
- مَّفَاتِحَهٗٓاس کی کنجیوں کے
- اَوْ صَدِيْقِكُمْ ۭیا تمہارے دوست کے
- لَيْسَنہیں
- عَلَيْكُمْتم پر
- جُنَاحٌکوئی گناہ
- اَنْ تَاْكُلُوْاکہ تم کھاؤ
- جَمِيْعًامل کر
- اَوْ اَشْتَاتًا ۭیا الگ الگ
- فَاِذَاپھر جب
- دَخَلْتُمْ بُيُوْتًاداخل ہو تم گھروں میں
- فَسَلِّمُوْاتو سلام کرو
- عَلٰٓي اَنْفُسِكُمْاپنے نفسوں پر
- تَحِيَّةًدعائے خیر ہے۔ تحفہ ہے
- مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِاللہ کی طرف سے۔ اللہ کے پاس سے
- مُبٰرَكَةًبابرکت ہے
- طَيِّبَةً ۭپاکیزہ ہے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُبَيِّنُ اللّٰهُبیان فرماتا ہے اللہ
- لَكُمُ الْاٰيٰتِتمہارے لیے آیات کو
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَعْقِلُوْنَتم عقل سے کام لو
کوئی حرج نہیں اگر کوئی اندھا، یا لنگڑا، یا مریض (کسی کے گھر سے کھا لے) اور نہ تمہارے اوپر اِس میں کوئی مضائقہ ہے کہ اپنے گھروں سے کھاؤ یا اپنے باپ دادا کے گھروں سے، یا اپنی ماں نانی کے گھروں سے، یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے، یا اپنی بہنوں کے گھروں سے، یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے، یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے، یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے، یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے، یا اُن گھروں سے جن کی کنجیاں تمہاری سپردگی میں ہوں، یا اپنے دوستوں کے گھروں سے اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ تم لوگ مل کر کھاؤ یا الگ الگ البتہ جب گھروں میں داخل ہوا کرو تو اپنے لوگوں کو سلام کیا کرو، دعا ئے خیر، اللہ کی طرف سے مقرر فر مائی ہوئی، بڑی بابرکت اور پاکیزہ اِس طرح اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے آیات بیان کرتا ہے، توقع ہے کہ تم سمجھ بوجھ سے کام لو گےاِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اِذَا كَانُوْا مَعَهٗ عَلٰۤى اَمْرٍ جَامِعٍ لَّمْ یَذْهَبُوْا حَتّٰى یَسْتَاْذِنُوْهُ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَاْذِنُوْنَكَ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ١ۚ فَاِذَا اسْتَاْذَنُوْكَ لِبَعْضِ شَاْنِهِمْ فَاْذَنْ لِّمَنْ شِئْتَ مِنْهُمْ وَ اسْتَغْفِرْ لَهُمُ اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿62﴾
- اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَبیشک مومن
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاوہ لوگ ہیں جو ایمان لائے
- بِاللّٰهِاللہ کے ساتھ
- وَرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول کے ساتھ
- وَاِذَا كَانُوْااور جب وہ ہوتے ہیں
- مَعَهٗاس کے ساتھ
- عَلٰٓي اَمْرٍکسی کام پر
- جَامِعٍاجتماعی۔ اہم
- لَّمْنہیں
- يَذْهَبُوْاوہ جاتے
- حَتّٰى يَسْتَاْذِنُوْهُ ۭیہاں تک کہ اجازت لے لیں آپ سے
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- يَسْتَاْذِنُوْنَكَجو اجازت مانگتے ہیں آپ سے
- اُولٰٓئِكَ الَّذِيْنَیہی وہ لوگ ہیں
- يُؤْمِنُوْنَ باللّٰهِجو ایمان لاتے ہیں اللہ پر
- وَرَسُوْلِهٖ ۚاور اس کے رسول پر
- فَاِذَاپھر جب
- اسْتَاْذَنُوْكَوہ اجازت مانگیں آپ سے
- لِبَعْضِ شَاْنِهِمْاپنے بعض کام کے لیے
- فَاْذَنْتو اجازت دے دو
- لِّمَنْ شِئْتَجس کے لیے چاہو تم
- مِنْهُمْان میں سے
- وَاسْتَغْفِرْاور بخشش مانگو
- لَهُمُ اللّٰهَ ۭان کے لیے اللہ تعالیٰ سے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- غَفُوْرٌغفور
- رَّحِيْمٌرحیم ہے
مومن تو اصل میں وہی ہیں جو اللہ اور اُس کے رسول کو دل سے مانیں اور جب کسی اجتماعی کام کے موقع پر رسولؐ کے ساتھ ہوں تو اُس سے اجازت لیے بغیر نہ جائیں جو لوگ تم سے اجازت مانگتے ہیں وہی اللہ اور رسول کے ماننے والے ہیں، پس جب وہ اپنے کسی کام سے اجازت مانگیں تو جسے تم چاہو اجازت دے دیا کرو اور ایسے لوگوں کے حق میں اللہ سے دعائے مغفرت کیا کرو، اللہ یقیناً غفور و رحیم ہےلَا تَجْعَلُوْا دُعَآءَ الرَّسُوْلِ بَیْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًا١ؕ قَدْ یَعْلَمُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ یَتَسَلَّلُوْنَ مِنْكُمْ لِوَاذًا١ۚ فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِهٖۤ اَنْ تُصِیْبَهُمْ فِتْنَةٌ اَوْ یُصِیْبَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿63﴾
- لَا تَجْعَلُوْانہ تم بناؤ۔ نہ سمجھو
- دُعَآءَ الرَّسُوْلِرسول کے بلانے کو
- بَيْنَكُمْآپس میں
- كَدُعَآءِمانند بلانے کے
- بَعْضِكُمْتم میں سے بعض کے
- بَعْضًا ۭبعض کو
- قَدْتحقیق
- يَعْلَمُ اللّٰهُ الَّذِيْنَجانتا ہے اللہ ان لوگوں کو
- يَتَسَلَّلُوْنَجو کھسک جاتے ہیں
- مِنْكُمْتم میں سے
- لِوَاذًا ۚآڑ لیتے ہوئے
- فَلْيَحْذَرِ الَّذِيْنَپس چاہیے کہ ڈریں وہ لوگ جو
- يُخَالِفُوْنَمخالفت کرتے ہیں
- عَنْ اَمْرِهٖٓاس کے حکم کی
- اَنْکہ
- تُصِيْبَهُمْپہنچے ان کو
- فِتْنَةٌکوئی فتنہ
- اَوْ يُصِيْبَهُمْیا پہنچے ان کو
- عَذَابٌ اَلِيْمٌعذاب دردناک
مسلمانو، اپنے درمیان رسولؐ کے بلانے کو آپس میں ایک دوسرے کا سا بلانا نہ سمجھ بیٹھو اللہ اُن لوگوں کو خوب جانتا ہے جو تم میں ایسے ہیں کہ ایک دوسرے کی آڑ لیتے ہوئے چپکے سے سٹک جاتے ہیں رسولؐ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈرنا چاہیے کہ وہ کسی فتنے میں گرفتار نہ ہو جائیں یا ان پر دردناک عذاب نہ آ جائےاَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قَدْ یَعْلَمُ مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ١ؕ وَ یَوْمَ یُرْجَعُوْنَ اِلَیْهِ فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ع﴿64﴾
- اَلَآخبردار
- اِنَّ لِلّٰهِبیشک اللہ کے لیے ہے
- مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭجو آسمان میں ہے اور زمین میں
- قَدْتحقیق
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- مَآجو
- اَنْتُمْتم
- عَلَيْهِ ۭاس پر ہو (جس پر تم ہو)
- وَيَوْمَاور جس دن
- يُرْجَعُوْنَوہ لوٹائے جائیں گے
- اِلَيْهِاس کی طرف
- فَيُنَبِّئُهُمْتو پھر وہ بتادے گا ان کو
- بِمَاساتھ اس کے جو
- عَمِلُوْا ۭانہوں نے عمل کیے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌہر چیز کو جاننے والا ہے
خبردار رہو، آسمان و زمین میں جو کچھ ہے اللہ کا ہے تم جس روش پر بھی ہو اللہ اُس کو جانتا ہے جس روز لوگ اُس کی طرف پلٹیں گے وہ اُنہیں بتا دے گا کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے