تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 24. An-Noor · Ayah 33
وَ لْیَسْتَعْفِفِ الَّذِیْنَ لَا یَجِدُوْنَ نِكَاحًا حَتّٰى یُغْنِیَهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَبْتَغُوْنَ الْكِتٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوْهُمْ اِنْ عَلِمْتُمْ فِیْهِمْ خَیْرًا١ۖۗ وَّ اٰتُوْهُمْ مِّنْ مَّالِ اللّٰهِ الَّذِیْۤ اٰتٰىكُمْ١ؕ وَ لَا تُكْرِهُوْا فَتَیٰتِكُمْ عَلَى الْبِغَآءِ اِنْ اَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِّتَبْتَغُوْا عَرَضَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ مَنْ یُّكْرِهْهُّنَّ فَاِنَّ اللّٰهَ مِنْۢ بَعْدِ اِكْرَاهِهِنَّ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿33﴾
- وَلْيَسْتَعْفِفِاور چاہیے کہ بچے رہیں
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- لَا يَجِدُوْنَنہیں پاتے
- نِكَاحًانکاح
- حَتّٰىیہانتک کہ
- يُغْنِيَهُمُانہیں گنی کردے
- اللّٰهُاللہ
- مِنْ فَضْلِهٖاپنے فضل سے
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- يَبْتَغُوْنَچاہتے ہوں
- الْكِتٰبَمکاتبت
- مِمَّاان میں سے جو
- مَلَكَتْمالک ہوں
- اَيْمَانُكُمْتمہارے دائیں ہاتھ (غلام)
- فَكَاتِبُوْهُمْتو تم ان سے مکاتبت ( آزادی کی تحریر) کرلو
- اِنْ عَلِمْتُمْاگر تم جانو (پاؤ)
- فِيْهِمْان میں
- خَيْرًابہتری
- وَّاٰتُوْهُمْاور تم ان کو دو
- مِّنْسے
- مَّالِ اللّٰهِاللہ کا مال
- الَّذِيْٓ اٰتٰىكُمْجو اس نے تمہیں دیا
- وَلَا تُكْرِهُوْااور تم نہ مجبور کرو
- فَتَيٰتِكُمْاپنی کنیزیں
- عَلَي الْبِغَآءِبدکاری پر
- اِنْ اَرَدْنَاگر وہ چاہیں
- تَحَصُّنًاپاکدامن رہنا
- لِّتَبْتَغُوْاتاکہ تم حاصل کرلو
- عَرَضَسامان
- الْحَيٰوةِزندگی
- الدُّنْيَادنیا
- وَمَنْاور جو
- يُّكْرِھْهُّنَّانہیوں مجبور کرے گا
- فَاِنَّتو بیشک
- اللّٰهَاللہ
- مِنْۢ بَعْدِبعد
- اِكْرَاهِهِنَّان کے مجبوری
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌنہایت مہربان
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جن کو بیاہ کا مقدور نہ ہو وہ پاک دامنی کو اختیار کئے رہیں یہاں تک کہ خدا ان کو اپنے فضل سے غنی کردے۔ اور جو غلام تم سے مکاتبت چاہیں اگر تم ان میں (صلاحیت اور) نیکی پاؤ تو ان سے مکاتبت کرلو۔ اور خدا نے جو مال تم کو بخشا ہے اس میں سے ان کو بھی دو۔ اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامن رہنا چاہیں تو (بےشرمی سے) دنیاوی زندگی کے فوائد حاصل کرنے کے لئے بدکاری پر مجبور نہ کرنا۔ اور جو ان کو مجبور کرے گا تو ان (بیچاریوں) کے مجبور کئے جانے کے بعد خدا بخشنے والا مہربان ہے