تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 24. An-Noor · Ayah 27
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتًا غَیْرَ بُیُوْتِكُمْ حَتّٰى تَسْتَاْنِسُوْا وَ تُسَلِّمُوْا عَلٰۤى اَهْلِهَا١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ﴿27﴾
- يٰٓاَيُّهَااے
- الَّذِيْنَجو لوگ
- اٰمَنُوْاتم نہ داخل ہو
- لَا تَدْخُلُوْاتم نہ داخل ہو
- بُيُوْتًاگھر (جمع)
- غَيْرَ بُيُوْتِكُمْاپنے گھروں کے سوا
- حَتّٰىیہانتک کہ
- تَسْتَاْنِسُوْاتم اجازت لے لو
- وَتُسَلِّمُوْااور تم سلام کرلو
- عَلٰٓيپر۔ کو
- اَهْلِهَاان کے رہنے والے
- ذٰلِكُمْیہ
- خَيْرٌبہتر ہے
- لَّكُمْتمہارے لیے
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَذَكَّرُوْنَتم نصیحت پکڑو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
مومنو! اپنے گھروں کے سوا دوسرے (لوگوں کے) گھروں میں گھر والوں سے اجازت لئے اور ان کو سلام کئے بغیر داخل نہ ہوا کرو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے (اور ہم) یہ نصیحت اس لئے کرتے ہیں کہ شاید تم یاد رکھو