تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 24. An-Noor · Ayah 45
وَ اللّٰهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّنْ مَّآءٍ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى بَطْنِهٖ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى رِجْلَیْنِ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰۤى اَرْبَعٍ١ؕ یَخْلُقُ اللّٰهُ مَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿45﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ
- خَلَقَپیدا کیا
- كُلَّ دَآبَّةٍہر جاندار
- مِّنْ مَّآءٍپانی سے
- فَمِنْهُمْپس ان میں سے
- مَّنْ يَّمْشِيْجو (کوئی) چلتا ہے
- عَلٰي بَطْنِهٖاپنے پیٹ پر
- وَمِنْهُمْاور ان میں سے
- مَّنْ يَّمْشِيْکوئی چلتا ہے
- عَلٰي رِجْلَيْنِدو پاؤں پر
- وَمِنْهُمْاور ان میں سے
- مَّنْ يَّمْشِيْکوئی چلتا ہے
- عَلٰٓيپر
- اَرْبَعٍچار
- يَخْلُقُ اللّٰهُاللہ پیدا کرتا ہے
- مَا يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- عَلٰيپر
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور خدا ہی نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ تو اس میں بعضے ایسے ہیں کہ پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو چار پاؤں پر چلتے ہیں۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
ایک ہی پانی اور مختلف اجناس کی پیدائش
اللہ تعالیٰ اپنی کامل قدرت اور زبردست سلطنت کا بیان فرماتا ہے کہ اس نے ایک ہی پانی سے طرح طرح کی مخلوق پیدا کردی ہے۔ سانپ وغیرہ کو دیکھو جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں۔ انسان اور پرند کو دیکھو ان کے دو پاؤں ہوتے ہیں۔ حیوانوں اور چوپاوں کو دیکھو وہ چار پاؤں پر چلتے ہیں، وہ بڑا قادر ہے جو چاہتا ہے ہوجاتا ہے جو نہیں چاہتا ہرگز نہیں ہوسکتا، وہ قادر کل ہے۔