تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 41. Fussilat · Ayah 46

  1. مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ وَ مَنْ اَسَآءَ فَعَلَیْهَا١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ﴿46﴾

    1. مَنْ عَمِلَجس نے عمل کیا
    2. صَالِحًااچھے
    3. فَلِنَفْسِهٖتو اپنی ذات کیلئے
    4. وَمَنْ اَسَآءَاور جسنے بُرائی کی
    5. فَعَلَيْهَا ۭتو اس پر (ا سکا وبال)
    6. وَمَا رَبُّكَاور نہیں آپ کا رب
    7. بِظَلَّامٍمطلق ظلم کرنے والا
    8. لِّلْعَبِيْدِاپنے بندوں پر
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جو نیک کام کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ اور تمہارا پروردگار بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
ناکردہ گناہ سزا نہیں پاتا۔ اس آیت کا مطلب بہت صاف ہے بھلائی کرنے والے کے اعمال کا نفع اسی کو ہوتا ہے اور برائی کرنے والے کی برائی کا وبال بھی اسی کی طرف لوٹتا ہے۔ پروردگار کی ذات ظلم سے پاک ہے۔ ایک کے گناہ پر دوسرے کو وہ نہیں پکڑتا۔ ناکردہ گناہ کو وہ سزا نہیں دیتا۔ پہلے اپنے رسول ﷺ بھیجتا ہے۔ اپنی کتاب اتارتا ہے، اپنی حجت تمام کرتا ہے، اپنی باتیں پہنچا دیتا ہے، اب بھی جو نہ مانے وہ مستحق عذاب و سزا قرار دے دیا جاتا ہے۔