Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
115
116
117
118
119
120
121
122
123
124
125
126
127
128
129
130
131
132
133
134
135
136
137
138
139
140
141
142
143
144
145
146
147
148
149
150
151
152
153
154
155
156
157
158
159
160
161
162
163
164
165
166
167
168
169
170
171
172
173
174
175
176
177
178
179
180
181
182
183
184
185
186
187
188
189
190
191
192
193
194
195
196
197
198
199
200
201
202
203
204
205
206
207
208
209
210
211
212
213
214
215
216
217
218
219
220
221
222
223
224
225
226
227
228
229
230
231
232
233
234
235
236
237
238
239
240
241
242
243
244
245
246
247
248
249
250
251
252
253
254
255
256
257
258
259
260
261
262
263
264
265
266
267
268
269
270
271
272
273
274
275
276
277
278
279
280
281
282
283
284
285
286
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Urwatul-Wusqaa - Al-Baqara : 282
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا تَدَایَنْتُمْ بِدَیْنٍ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوْهُ١ؕ وَ لْیَكْتُبْ بَّیْنَكُمْ كَاتِبٌۢ بِالْعَدْلِ١۪ وَ لَا یَاْبَ كَاتِبٌ اَنْ یَّكْتُبَ كَمَا عَلَّمَهُ اللّٰهُ فَلْیَكْتُبْ١ۚ وَ لْیُمْلِلِ الَّذِیْ عَلَیْهِ الْحَقُّ وَ لْیَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ وَ لَا یَبْخَسْ مِنْهُ شَیْئًا١ؕ فَاِنْ كَانَ الَّذِیْ عَلَیْهِ الْحَقُّ سَفِیْهًا اَوْ ضَعِیْفًا اَوْ لَا یَسْتَطِیْعُ اَنْ یُّمِلَّ هُوَ فَلْیُمْلِلْ وَلِیُّهٗ بِالْعَدْلِ١ؕ وَ اسْتَشْهِدُوْا شَهِیْدَیْنِ مِنْ رِّجَالِكُمْ١ۚ فَاِنْ لَّمْ یَكُوْنَا رَجُلَیْنِ فَرَجُلٌ وَّ امْرَاَتٰنِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَآءِ اَنْ تَضِلَّ اِحْدٰىهُمَا فَتُذَكِّرَ اِحْدٰىهُمَا الْاُخْرٰى١ؕ وَ لَا یَاْبَ الشُّهَدَآءُ اِذَا مَا دُعُوْا١ؕ وَ لَا تَسْئَمُوْۤا اَنْ تَكْتُبُوْهُ صَغِیْرًا اَوْ كَبِیْرًا اِلٰۤى اَجَلِهٖ١ؕ ذٰلِكُمْ اَقْسَطُ عِنْدَ اللّٰهِ وَ اَقْوَمُ لِلشَّهَادَةِ وَ اَدْنٰۤى اَلَّا تَرْتَابُوْۤا اِلَّاۤ اَنْ تَكُوْنَ تِجَارَةً حَاضِرَةً تُدِیْرُوْنَهَا بَیْنَكُمْ فَلَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَلَّا تَكْتُبُوْهَا١ؕ وَ اَشْهِدُوْۤا اِذَا تَبَایَعْتُمْ١۪ وَ لَا یُضَآرَّ كَاتِبٌ وَّ لَا شَهِیْدٌ١ؕ۬ وَ اِنْ تَفْعَلُوْا فَاِنَّهٗ فُسُوْقٌۢ بِكُمْ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ وَ یُعَلِّمُكُمُ اللّٰهُ١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ
يٰٓاَيُّهَا
: اے
الَّذِيْنَ
: وہ جو کہ
اٰمَنُوْٓا
: ایمان لائے
اِذَا
: جب
تَدَايَنْتُمْ
: تم معاملہ کرو
بِدَيْنٍ
: ادھار کا
اِلٰٓى
: تک
اَجَلٍ
: تک
مُّسَمًّى
: مقررہ
فَاكْتُبُوْهُ
: تو اسے لکھ لیا کرو
وَلْيَكْتُبْ
: اور چاہیے کہ لکھ دے
بَّيْنَكُمْ
: تمہارے درمیان
كَاتِبٌ
: کاتب
بِالْعَدْلِ
: انصاف سے
وَلَا يَاْبَ
: اور نہ انکار کرے
كَاتِبٌ
: کاتب
اَنْ يَّكْتُبَ
: کہ وہ لکھے
كَمَا
: جیسے
عَلَّمَهُ
: اس کو سکھایا
اللّٰهُ
: اللہ
فَلْيَكْتُبْ
: چاہیے کہ لکھ دے
وَلْيُمْلِلِ
: اور لکھاتا جائے
الَّذِيْ
: وہ جو
عَلَيْهِ
: اس پر
الْحَقُّ
: حق
وَلْيَتَّقِ
: اور ڈرے
اللّٰهَ
: اللہ
رَبَّهٗ
: اپنا رب
وَلَا
: اور نہ
يَبْخَسْ
: کم کرے
مِنْهُ
: اس سے
شَيْئًا
: کچھ
فَاِنْ
: پھر اگر
كَانَ
: ہے
الَّذِيْ
: وہ جو
عَلَيْهِ الْحَقُّ
: اس پر حق
سَفِيْهًا
: بےعقل
اَوْ
: یا
ضَعِيْفًا
: کمزور
اَوْ
: یا
لَا يَسْتَطِيْعُ
: قدرت نہیں رکھتا
اَنْ
: کہ
يُّمِلَّ ھُوَ
: لکھائے وہ
فَلْيُمْلِلْ
: تو چاہیے کہ لکھائے
وَلِيُّهٗ
: اس کا سرپرست
بِالْعَدْلِ
: انصاف سے
وَاسْتَشْهِدُوْا
: اور گواہ کرلو
شَهِيْدَيْنِ
: دو گواہ
مِنْ
: سے
رِّجَالِكُمْ
: اپنے مرد
فَاِنْ
: پھر اگر
لَّمْ يَكُوْنَا
: نہ ہوں
رَجُلَيْنِ
: دو مرد
فَرَجُلٌ
: تو ایک مرد
وَّامْرَاَتٰنِ
: اور دو عورتیں
مِمَّنْ
: سے۔ جو
تَرْضَوْنَ
: تم پسند کرو
مِنَ
: سے
الشُّهَدَآءِ
: گواہ (جمع)
اَنْ
: اگر
تَضِلَّ
: بھول جائے
اِحْدٰىھُمَا
: ان میں سے ایک
فَتُذَكِّرَ
: تو یاد دلا دے
اِحْدٰىهُمَا
: ان میں سے ایک
الْاُخْرٰى
: دوسری
وَلَا يَاْبَ
: اور نہ انکار کریں
الشُّهَدَآءُ
: گواہ
اِذَا
: جب
مَا دُعُوْا
: وہ بلائے جائیں
وَلَا
: اور نہ
تَسْئَمُوْٓا
: سستی کرو
اَنْ
: کہ
تَكْتُبُوْهُ
: تم لکھو
صَغِيْرًا
: چھوٹا
اَوْ
: یا
كَبِيْرًا
: بڑا
اِلٰٓى
: تک
اَجَلِهٖ
: ایک میعاد
ذٰلِكُمْ
: یہ
اَقْسَطُ
: زیادہ انصاف
عِنْدَ اللّٰهِ
: اللہ کے نزدیک
وَاَقْوَمُ
: اور زیادہ مضبوط
لِلشَّهَادَةِ
: گواہی کے لیے
وَاَدْنٰٓى
: اور زیادہ قریب
اَلَّا
: کہ نہ
تَرْتَابُوْٓا
: شبہ میں پڑو
اِلَّآ اَنْ
: سوائے کہ
تَكُوْنَ
: ہو
تِجَارَةً
: سودا
حَاضِرَةً
: حاضر (ہاتھوں ہاتھ)
تُدِيْرُوْنَهَا
: جسے تم لیتے رہتے ہو
بَيْنَكُمْ
: آپس میں
فَلَيْسَ
: تو نہیں
عَلَيْكُمْ
: تم پر
جُنَاحٌ
: کوئی گناہ
اَلَّا تَكْتُبُوْھَا
: کہ تم وہ نہ لکھو
وَاَشْهِدُوْٓا
: اور تم گواہ کرلو
اِذَا
: جب
تَبَايَعْتُمْ
: تم سودا کرو
وَلَا يُضَآرَّ
: اور نہ نقصان کرے
كَاتِبٌ
: لکھنے والا
وَّلَا
: اور نہ
شَهِيْدٌ
: گواہ
وَاِنْ
: اور اگر
تَفْعَلُوْا
: تم کرو گے
فَاِنَّهٗ
: تو بیشک یہ
فُسُوْقٌ
: گناہ
بِكُمْ
: تم پر
وَاتَّقُوا
: اور تم ڈرو
اللّٰهَ
: اللہ
وَيُعَلِّمُكُمُ
: اور سکھاتا ہے
اللّٰهُ
: اللہ
وَاللّٰهُ
: اور اللہ
بِكُلِّ شَيْءٍ
: ہر چیز
عَلِيْمٌ
: جاننے والا
اے مسلمانو ! جب کبھی ایسا ہو کہ تم خاص میعاد کے لیے ادھار [ لینے دینے لگو تو اس کو ضرور لکھ لیا کرو اور ضروری ہے کہ تمہارے درمیان (٭) ایک لکھنے والا ہو جو پوری دیانتداری کے ساتھ لکھے اور لکھنے والے کو اس سے گریز نہیں کرنا چاہیے ، وہ حقیقت حال پوری دیانتداری سے لکھے جس طرح اللہ نے اس کو سکھایا ہے جس کے ذمہ دینا ہے وہ مطلب بولتا جائے اور چاہیے کہ ایسا کرتے ہوئے وہ اپنے رب کا خوف دل میں رکھے اور اس میں کسی طرح کی کمی نہ کرے پھر اگر قرض لینے والا ایسا شخص ہو کہ وہ عقل نہ رکھتا ہو یا ناتواں ہو ، مکمل سمجھ نہ رکھتا ہو یا بول کر لکھوانے کی استعداد نہ رکھتا ہو ، اس کا کوئی سرپرست دیانتداری کے ساتھ مطلب بولتا جائے اس پر اپنے دو آدمیوں کو گواہ کرلو ، ہاں ! اگر دو مرد نہ ہوں تو پھر ایک مرد اور دو عورتیں جنہیں تم گواہ کرنا پسند کرو ، اگر ایک بات کو واضح نہ کرسکی تو دوسری کر دے گی اور ضروری ہے کہ جب گواہ طلب کیے جائیں تو وہ گواہی کیلئے تیار ہوں اور معاملہ چھوٹا ہو یا بڑا اس کی میعاد لکھنے میں کوتاہی نہ کرو ، اللہ کے نزدیک اس میں تمہارے لیے انصاف کی بات یہی ہے اور شہادت اچھی طرح قائم رکھنا ہے اور اس بات کا حتی الامکان بندوبست کردینا ہے کہ اس میں کوئی شک و شبہ باقی نہ رہے ، ہاں ! اگر نقد لین دین کا کاروبار ہو جسے تم ہاتھوں ہاتھ لیتے دیتے ہو تو ایسی صورت میں اگر تم لکھا پڑھی نہ کرو تو کوئی مضائقہ نہیں لیکن سودا کرتے ہوئے گواہ ضروری کرلیا کرو اور کاتب اور گواہ کو کسی طرح کا نقصان نہ پہنچاؤ اگر تم نے ایسا کیا تو یہ تمہارے لیے گناہ کی بات ہوگی ، ہر حال میں اللہ سے ڈرتے رہو اس نے تم کو سکھایا ہے اور وہ ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے
ادھار دینا بھی ایک قسم کی مالی اعانت ہے جو ضرورت کے وقت لیا ، دیا جاسکتا ہے : 493: پہلے انفاق فی سبیل اللہ پر زور دیا جا رہا تھا اور بتایا گیا تھا کہ انسانیت سے پیار و محبت مال و دولت کی پیار و محبت سے بہت زیادہ ہونا چاہیے۔ اس لیے کہ اس کا درجہ مال و دولت کی نسبت بہت بڑا ہے۔ پھر ” الربوا “ کی حرمت سے مسلمانوں کو آگاہ کردیا گیا یہاں تک کہ خاندانوں اور برادریوں کے اندر جو چھوٹے پیمانے پر ” رسماً “ لیا دیا جاتا ہے اس سے بھی نفرت دلائی اور اس کو ختم کرنے پر پورا زور دیا تو اب بتایا جا رہا ہے کہ کسی صاحب مال بھائی کو ضرورت پڑجائے تو وہ اپنی ضرورت کو کس طرح پورا کرے ، فرمایا کہ عندالضرورت مال والا اپنے بھائی کو اس کی ضرورت کی چیز ادھار دیدے تاکہ اس کا کام چل جائے اگر مکمل طور پر اس کی مدد کرنے سے قاصر ہے تو وقتی طور پر اس کے لیے آسانی کا باعث بنے۔ اس پہلو کی طرف متوجہ کرنے کے لیے لین دین کا ایک قانون مرتب کیا تاکہ لین دین کے متعلق جس قدر انسانی ہمدردی کا لحاظ رکھا جاسکتا ہے اس قدر اس کا لحاظ کرلیا جائے ، اس لیے کہ یہ معاملہ برابری کی صورت میں آتا ہے ، ناداری کی صورت میں نہیں۔ جس کی تقسیم حسب ذیل ہے : (ا) کبھی لینے اور دینے کی دونوں چیزیں موجود ہوتی ہیں۔ (ب) قیمت تو موجود ہے لیکن جس چیز کو خریدنا ہے وہ موجود نہیں۔ (ج) جس چیز کو خریدنا ہے وہ تو موجود ہے مگر قیمت اس وقت موجود نہیں۔ یہ تینوں صورتیں ممکن ہو سکتی ہیں اور اسلام نے ان تینوں ہی صورتوں کو جائز قرار دیا ہے اور ان صورتوں کے متعلق ہی اس آیت میں احکام بیان کیے گئے ہیں لیکن آج کل ایک لین دین کی اور صورت بھی ہے جس کو اسلام جائز نہیں کہتا بلکہ حرام قرار دیتا ہے ، وہ یہ ہے کہ : (د) لینے اور دینے کی کوئی چیز بھی موجود نہیں۔ فرضی بیع ہے نہ روپیہ پاس ہے اور نہ چیز۔ اسلام نے اس کی سختی سے ممانعت کی ہے لیکن ہمارے بڑے بڑے سیٹھوں میں اب یہی کاروبار زیادہ چل نکلا ہے۔ اُدھار لینے ، دینے لگو تو ضرور اس کو لکھ لیا کرو : 494: جب آپس میں کوئی معاملہ کرنے لگو اور دام یا چیز ادھار ہو تو اس کو ضرور لکھ لیا کرو۔ اس دستاویز (یادداشت) میں ادا کرنے کی مدت ضرور معین کرو۔ تمہارے درمیان ایک تحریر لکھنے والا آدمی ہونا چاہیے یعنی کوئی کتاب یا وثیقہ نویس۔ کاتب یا وثیقہ نفیس کے لیے یہ ہدایت ہے کہ وہ وہی لکھے جو اس کو لکھوایا جا رہا ہے اور پوری دیانتداری کے ساتھ لکھے۔ بددیانتی نہ کرے اگر اس نے کوئی ایسی حرکت کی تو وہ عنداللہ مجرم ہوگا۔ عموماً دوستوں اور عزیزوں کے درمیان قرض کے معاملات میں دستاویز لکھنے اور گواہیاں لینے کو معیوب اور بےاعتمادی کی دلیل خیال کیا جاتا ہے لیکن اللہ کا حکم یہ ہے کہ قرض اور تجارتی قراردادوں کو تحریر میں لانا چاہیے اور اس پر شہادت ثبت کرا لینی چاہیے فائل نمبر 2.6 تاکہ لوگوں کے درمیان معاملات صاف رہیں۔ حدیث میں آتا ہے کہ تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جو اللہ سے فریاد کرتے ہیں مگر ان کی فریاد رسی نہیں کی جاتی۔ ایک وہ شخص جس کی بیوی بدچلن ہو اور وہ اس کو طلاق نہ دے۔ دوسرا وہ شخص جو یتیم کے بالغ ہونے سے پہلے اس کا مال اس کے حوالے کر دے۔ تیسرا وہ شخص جو اپنا مال قرض دے اور اس پر گواہ نہ بنائے اور تحریر نہ لکھے۔ اُدھار کی تحریر لکھوانا ادھار لینے والے کا حق ہے یا ادھار دینے والے کا : 495: جس شخص کے ذمہ حق واجب ہے اور جس کوہ رقم یا چیز ادا کرنا ہوگی تحریر وہ لکھوائے گا۔ کاتب کا کام یہ ہے کہ وہ ایمانداری سے جو اس کو لکھوایا جاتا ہے وہ لکھتا جائے اور ضرورت کے وقت کاتب یا وثیقہ نویس لکھنے سے انکار نہ کرے۔ مثلاً خالد نے محمود سے جنس ، غلہ یا کوئی اپنی ضرورت کی چیز خریدی جو طے پایا وہ خالد نے وصول پا لیا اور محمود کی رقم گویا خالد کے ذمہ ادا کرنا باقی ہے۔ بس اس تعلیم کے مطابق خالد کو حق ہے کہ وہ تحریر لکھوائے کیونکہ اس کے ذمے ، دینا ہے۔ اگرچہ زمانا کا رواج یہ نہیں بلکہ زمانہ کے رواج کے مطابق جس کے ذمے اب لینا ہے وہ اپنے پاس لکھ لیتا ہے اور جس کے ذمے دینا ہے اس نے کبھی نہیں لکھوایا۔ حکم الٰہی میں ایک بہت بڑی حکمت پنہاں ہے ، جس وجہ سے قرآن کریم نے یہ ہدایت فرمائی کہ چاہیے کہ املاء وہ شخص لکھوائے جس نے ادھار واپس کرنا ہے۔ علماء نے تحریر کیا ہے کہ یہ حکم وجوباً نہیں۔ مفسرین نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ فی الواقع تحریر کرنا کوئی ضروری حکم نہیں ہے حالانکہ قرآن کریم نے اس پر بہت زور دیا ہے۔ اپنی سمجھ میں کچھ نہیں آیا کہ مفسرین نے کن الفاظ سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔ ابو سلیمان مرعشی نے جنہوں نے حضرت کعب کی صحبت بھی اٹھائی تھی۔ ایک روز اپنے پاس والوں سے کہا کہ اس مظلوم کو بھی جانتے ہو جو اللہ کو پکارتا ہے اور اس کی دعا قبول نہیں ہوتی۔ لوگوں نے استفسار کیا کہ یہ بات کس طرح ہو سکتی ہے ؟ فرمایا : یہ وہ شخص ہے جو ایک مدت تک ادھار دیتا ہے اور نہ گواہ رکھتا ہے اور نہ ہی لکھت پڑھت کرتا ہے۔ پھر مدت گزرنے پر تقاضا کرتا ہے اور دوسرا شخص انکار کرجاتا ہے۔ اب یہ اللہ سے دعا کرتا ہے لیکن رب کریم اس کی دعا کو قبول نہیں فرماتا۔ اس لیے کہ اس نے یہ کام اللہ کے حکم کے خلاف کیا ہے اور اپنے رب کا نافرمان ہوا ہے۔ یہ اور اس طرح کی دوسری احادیث کے پیش نظر بعض مفسرین نے یہ کہہ دیا کہ پہلے تو تحریر کرنا کرانا لازم و ضروری تھا یعنی فرض و واجب تھا بعد میں اس کا وجوب منسوخ ہوگیا۔ اور فرمایا گیا کہ اگر ایک کو دوسرے پر اطمینان ہو تو جسے امانت دی گئی ہے اسے چاہیے کہ ادا کر دے پھر اس کی دلیل میں یہ حدیث پیش کی جاتی ہے جو درج ذیل ہے : ” ابوہریرہ ؓ نے نبی کریم ﷺ سے نقل کیا کہ آپ نے بنی اسرائیل کے ایک آدمی کا تذکرہ کیا کہ اس نے بنی اسرائیل کے ایک آدمی سے ایک ہزار دینار قرض مانگا ، تو اس نے کہا کوئی گواہ لاؤ تاکہ میں ان کو گواہ مقرر کروں اس نے کہا اللہ تعالیٰ کی گواہی کافی ہے پھر اس نے کہا کوئی ضامن لاؤ تو اسنے کہا اللہ کی ضمانت کافی ہے ، اس نے کہا تم سچ کہتے ہو ، چناچہ اسے ہزار دینار ایک مدت مقررہ کے وعدے پر دیدئیے ، قرض لینے والا بحری سفر کو روانہ ہوا اور اپنی ضرورت پوری کی ، پھر سواری تلاش کی تاکہ قرض دینے والے کے پاس اس مدت کے اندر ہی پہنچ جائے جو اس سے مقرر کی تھی ، لیکن کوئی سواری نہ ملی تو اسنے ایک لکڑی لی اور اس کو کھود کر اس میں ہزار دینار اور ایک خط قرض دینے والے کے نام لکھ کر رکھا ، پھر اس کا منہ بند کیا اور سمندر کے کنارے آیا اور کہا اے میرے اللہ تو جانتا ہے کہ میں نے فلاں شخص سے ایک ہزار دینار قرض مانگا تو اس نے مجھ سے ضامن طلب کیا ، میں نے تجھ کو ضمانت میں پیش کیا تو وہ اس پر راضی ہوگیا ، اس نے مجھ سے گواہ مانگا تو میں نے کہا اللہ کی گواہی کافی ہے وہ اس پر رضا مند ہوگیا ( اور قرض دیدیا) میں نے بہت کوشش کی کہ کوئی سواری مل جائے تو میں اس کا قرض بھیج دوں ، لیکن نہ مل سکی ، اس لئے میں اس کو تیرے سپرد کرتا ہوں ( یہ کہہ کر ) اس نے اس لکڑی کو سمندر میں پھینک دیا ، یہاں تک کہ وہ لکڑی ڈوب گئی اور وہ واپس ہوگیا اور اس اثنا میں وہ اپنے شہر جانے کے لئے سواری تلاش کرتا رہا ، ادھر جس شخص نے اس کو قرض دیا تھا ۔ ایک دن یہ دیکھنے کے لئے باہر نکلا کہ شاید کوئی جہاز اس کا مال لے کر آیا ہو اس کی نظر اس لکڑی پر پڑی جس میں دینار تھے ، گھر کے لئے ایندھن کی خاطر اس کو لے کر گیا ، جب اس کو چیرا تو وہ مال اور خط اس کو ملا بعد ازاں جس شخص کو قرض دیا تھا وہ بھی آگیا اور ہزار دینار لے کر آیا اور کہا خدا کی قسم میں سواری کی تلاش میں سرگرم رہا تاکہ میں تمہارے پاس تمہارا مال لے کر آؤں ، لیکن جس جہاز سے میں آیا اس سے پہلے کوئی جہاز مجھے نہ ملا ، تو اس نے کہا کہ تو نے میرے پاس کوئی چیز بھیجی تھی ؟ تو قرض لینے والے نے کہا میں تو کہہ رہا ہوں کہ جس جہاز میں میں آیا ہوں ، اس سے پہلے کوئی جہاز مجھ کو نہیں ملا ، قرض دینے و الے نے کہا اللہ نے تیری وہ چیز مجھے پہنچا دی ، جو لکڑی میں تو نے مجھے بھیجی تھی ، چناچہ وہ اپنی ہزار اشرفیاں لے کر خوش خوش واپس ہوا۔ “ (صحیح بخاری کتاب الحوالہ) یہ حدیث اگرچہ صحیح بخاری میں موجود ہے لیکن اس سے جو نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے وہ بالکل اخذ نہیں کیا جاسکتا۔ قرآن کریم کا حکم اپنی جگہ ایک اٹل حکم ہے جو اس طرح منسوخ نہیں ہو سکتا اور اس کی وضاحت آیت کے اندر موجود ہے۔ مقروض اگر ایسا شخص ہو کہ املاء نہ لکھوا سکتا ہو تو اس کا ولی املاء لکھائے گا : 496: قرض دینے والا وہ شخص ہے جو اس وقت بظاہر قرض لے رہا ہے اور ادھار لی ہوئی رقم واپس کرنا جس پر لازم آتا ہے اگر وہ اتنی عقل نہیں رکھتا کہ زبان سے کچھ الفاظ جن کی اس وقت ضرورت ہے ادا کرے تو چاہیے کہ اس کا ولی یعنی سرپرست و ذمہ دار املاء لکھوائے۔ اگر اس تحریر کی کوئی خاص اہمیت نہ ہوتی تو جس کا لکھنا اور نہ لکھنا برابر ہوتا اور قرض یا دوسرے ہر قسم کے لین دین میں اللہ کی ضمانت پر ہی کام چل سکتا تو اتنی احتیاط کی آخر ضرورت کیا تھی ؟ قانون جو بنایا جاتا ہے وہ سب انسانوں کے لیے ایک جیسی حیثیت رکھتا ہے اور سب کو اس کی پابندی لازمی و ضروری ہوتی ہے۔ اگر ایک شخص دیانت و امانت میں کتنی ہی شہرت رکھتا ہو اس کی اچھی شہرت کی وجہ سے قانون الٰہی میں لچک نہیں ڈالی جاسکتی اور یہ معاملہ تجارتی لین دین سے تعلق رکھتا ہے یا لینے دینے والے دونوں فریق مالدار ہیں ، قلاش نہیں۔ حکم الٰہی کتنا واضح اور صاف ہے کہ جس کو رقم یا چیز ادا کرنی ہوگی وہ خود اپنی زبان سے لکھوائے ہاں ! لکھواتے وقت اللہ کا خوف دل میں رکھے اور پوری دیانت و امانت کے ساتھ لکھوائے اور اس میں ذرا برابر بھی کمی و بیشی نہ کرے اور کسی بات کو مبہم نہ رکھے بلکہ وضاحت کرے مثلاً جس سے معاملہ طے ہوا ہے وہ دیسی مہینوں کی گنتی جانتا ہے یا چاند کے مہینوں کا وہ علم نہیں رکھتا بلکہ انگریزی مہینوں کو سمجھتا ہے تو لکھنے والا اسی مہینہ کا ذکر کرے گا جس کو فریقین جانتے ہیں ، ایسا نہ ہو کہ طے تو چاند کے مہینے ہوئے تھے لیکن لکھواتے وقت اس کے برابر کا انگریزی مہینہ لکھوا دے۔ نہیں وہی جو اصل میں طے ہوا ہے۔ پھر یاد رکھو کہ اگر وہ شخص کم گویا کم عقل ہو یعنی مجنون ہو یا حواس باختہ ہو۔ ضعیف البدن ہو یا نابالغ ہو یا پیر فرتوت ہو یا کسی اتفاقی امر سے خود بیان کرنے اور لکھوانے کی قدرت نہیں رکھتا۔ گونگا ہے ، کاتب اس کے اشارہ کو نہیں سمجھتا۔ اجنبی ملک کا باشندہ ہے اور زبان سے ناواقف ہے تو ان سب صورتوں میں اس کا رکن۔ کفیل یا ترجمان ٹھیک ٹھیک لکھوا دے۔ جس کا تصرف اس کے مال میں نافذ ہو سکتا ہے جیسے باپ ، دادا ، باپ کا وصی ، دادا کا وصی یا قاضی اور حکومت کا نمائندہ۔ قرض یا ادھار کی دستاویز پر گواہ ٹھہرانا بھی ضروری ہیں : 497: جہاں گواہ بنانا اختیاری فعل ہو جیسے لین دین کے معاملہ میں اختیار کو عمل دخل ہے۔ ایسی صورت میں مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ مسلمانوں ہی کو گواہ بنائیں غیر مسلموں کو گواہ نہ بنائیں۔ ہاں ! ذی آدمی ذمیوں کو گواہ بنا سکتا ہے اور ہر کس و ناکس کو گواہ نہ بنایا جائے کیونکہ سب انسان ایک جیسے نہیں ہوتے بلکہ ایسے لوگوں کو گواہ بنایا جائے جو اپنے اخلاق و دیانت کے لحاظ سے بالعموم لوگوں کے درمیان قابل اعتماد ہوں۔ ناقابل اعتمادنہ ہوں۔ گواہوں کی تاکید اس حد تک ضروری ٹھہرائی کہ اگر دو آدمی کسی وقت میسر نہ آئیں تو ایک مرد اور دو عورتیں گواہی کے لیے مقرر کرلو۔ اس سے ایک طرف تو تحریر کی تاکید ہوگئی کہ تحریر ضروری ہے وہ بات نہیں جو عام طور پر سمجھ لی گئی ہے کہ تحریر کی تو کی ورنہ نہ کرنے میں بھی تو خیر ہی ہے۔ ہرگز نہیں۔ پھر گواہوں کی تاکید اور لزوم بھی اس آیت سے نکل آیا اور تیسری بات یہ بھی معلوم ہوگئی کہ اگر لین دین کے معاملات میں کسی وقت دو مرد موجود نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں گواہ مقرر کی جاسکتی ہیں تاکہ ” ایک بھول جائے تو دوسری اس کو یاد دلا دے “ ان الفاظ کے اندر کیا کچھ پنہاں ہے ؟ اس کی تشریحات بہت لمبی ہیں۔ کیا بھول جائے ؟ یعنی شہادت کے کسی حصہ کو اور واقعہ کے کسی جزء کو۔ رہا یہ امر کہ عورت کی شہادت مرد کے مقابلہ میں ضعیف کیوں مانی گئی ہے ؟ اور نسیان کا احتمال مرد کی شہادت میں کیوں نہیں رکھا گیا ؟ تو یہ سوالات ذہن و اخلاق کی دنیا میں بالکل ایسے ہی ہیں جیسے جسم و مادیات کی دنیا میں یہ دریافت کیا جائے کہ حمل و رضاعت کا تعلق صرف عورت سے ہی کیوں رکھا گیا ہے اور مرد کو باوجود اس کی قوت و جسامت کے اس بار کے برداشت کے کیوں ناقابل سمجھ لیا گیا ؟ یہ فاطر کائنات پر ظاہر ہے جو جسمیات و مادیات کے ایک ایک ذرہ سے واقف ہے اس کے پیش نظر ذہنیات و اخلاقایت کی باریک سے باریک حقیقتیں ہیں اور وہی ان کی اصل حقیقت کو جانتا ہے۔ کتنی حقیقتیں ہیں جو اس وقت کھل کر سامنے آ چکی ہیں اور جو ابھی تک مکمل طور پر نہیں کھلیں وہ بھی ان شاء اللہ جب کھل کر سامنے آئیں گی تو تسلیم کرنا پڑیں گیں اس وقت اگر ایک بات پر دئہ غیب میں ہے تو کل وہ شہادت میں بھی آسکتی ہے۔ اور یہ بات بھی یقینی ہے کہ ہر معاملہ میں عورت کی گواہی مرد کے مقابلہ میں کمزور و ضعیف نہیں ہے بلکہ بعض صورتوں میں ایک مرد کی گواہی بھی ایک عورت کے مقابلہ میں ضعیف و کمزور سمجھی گئی ہے جیسے جنائی و ضاعت میں اور اس کی مثالیں ایک دو نہیں بلکہ سینکڑوں کی تعدا میں خود اسلام کے اندر موجود ہیں اور بہت سی چیزوں میں گواہی اور شہادت کے معاملہ میں عورت بالکل مرد کے برابر بھی ہے۔ جیسے لعان وغیرہ میں ، جوں جوں آپ غور کرتے جائیں گے تو سربستہ راز کھلتے جائیں گے اور یہ بات بھی ملحوظ خاطر رہے کہ کسی صنفی اور فطری کمزوری کو کمزوری کہا جائے تو یہ گویا اس کی فطرت ہی کا اظہار ہوتا ہے اور فطرت وہی ہے جو کسی کے بدلنے سے بھی نہیں بدلتی بلکہ اس کے بدلنے والوں کو ظالم یا حد سے تجاوز کرنے والا کہا جات 4 ا ہے۔ گواہ طلب کیے جائیں تو وہ گواہی سے انکار نہ کریں : 498: گواہوں کے لیے دو اوقات ہوتے ہیں کہ وہ انکار کرسکتے ہیں۔ فرمایا جا رہا ہے کہ ان دونوں ہی مقامات پر انکار نہیں کرنا چاہیے۔ ایک اس وقت جب کوئی معاملہ طے ہونے لگے تو گواہوں کو گواہ بنانے کے لیے طلب کیا جاتا ہے تو ایسے وقت بھی ضروری ہے کہ گواہ گواہ بننے سے انکار نہ کریں اگر ایسا ہوا تو کاروبارِ زندگی قتل ہو کر رہ جائے گا۔ دوسرا وقت وہ ہے کہ جب لینے دینے میں کوئی ایسا جھگڑا شروع ہوجائے اور اس وقت گواہوں کو طلب کیا جائے خواہ یہ گواہی موجودہ عدالت میں پیش کردینا ہو یا کسی پنچائیت وغیرہ میں تو بہرحال گواہوں کو جب بھی اور جہاں بھی طلب کیا جائے تو وہ بالکل سچی بات کہہ دیں ، کسی کی رعایت ہرگز نہ کریں ، نہ گواہی دیتے ہوئے رشتہ داری کا لحاظ کریں ، نہ اپنی مذہبی یا سیاسی پارٹی کا اور بالکل یہی حکم کاتب یعنی لکھنے والے کے لیے ہے کہ جس وقت لکھنے کی ضرورت پیش آئے تو لکھنے سے انکار نہ کرے اور لکھنے والے کو کسی جگہ طلب کیا جائے تو وہاں جانے سے پرہیز نہ کرے جس سے لکھنے یا لکھوانے والے کا کوئی نقصان ہو۔ یعنی یہ سب لوگ دونوں فریقوں کے درمیان بغیر رو رعایت کے اپنا مؤقف بیان کردیں اور گواہوں کو وہ گواہی دینا چاہیے جو انہوں نے آنکھوں سے دیکھی ہو اگر بات سنی سنائی ہے تو گواہی میں اس کی مزید وضاحت کیں۔ سنی سنائی بات یا بغیر آنکھوں دیکھا حال بیان نہ کریں۔ فرمایا جا رہا ہے کہ معاملہ چھوٹا ہو یا بڑا ضبط تحریر میں ضرور لایا کرو اس وقت کا تساہل کیا ہوا تمہارے لیے مشکلات کا باعث ہو سکتا ہے اور ہوتا ہے اور بعض دفعہ جس بات کو انسان آسان و سہل خیال کرتا ہے وہی اس کے لیے مشکل ہو کر رہ جاتی ہے۔ میعاد کا مقرر کرنا اور لکھنے سے جی نہ چرانا ہی اللہ کے نزدیک انصاف پسندی کی بات ہے اور زیادہ سے زیادہ قرین عدل ہے ، اللہ کے نزدیک انصاف کی بات یہی ہے کیونکہ جب عدالت میں مقدمہ چلا گیا تو وہاں اللہ کو گواہی کے لیے پیش نہیں کیا جاسکتا اور قاضی کو فیصلہ کرنے میں جو مدد ملے گی وہ اس تحریر اور گواہوں ہی سے مل سکتی ہے اور اس سے صحیح واقعات اس کے سامنے آسکتے ہیں۔ گواہوں کو شک و اشتباہ کا موقعہ بھی نہ رہے گا کیونکہ دستاویز دیکھتے ہی حق بات ظاہر ہوجائے گی کہ گواہ کون کون تھے اور انہوں نے کسی قسم کی تحریر پر گواہی ثبت کی ہے اور یہ لوگ سچی گواہی بھی دے سکیں گے اگر کا نفس ان کو کچھ الٹی سیدھی پڑھائے گا تو قانون کا دنڈا ان کو خود سیدھا کرلے گا اگر یہ راہ راست سے کھسکنے کی کوشش کریں گے تو تحریر ان کو اس فعل سے بھی باز رکھنے میں مدد دے گی اور یہ خود مستوجب سزا ہوں گے اگر کوئی ایسی حرکت کریں گے اور جب قرض کی مقدار اور مدت واضح طور پر تحریر ہوگی تو بدگمانی کا موقع بھی یقیناً نہیں رہے گا۔ اگر سودا دست بدست ہو تو تم لکھ لینے سے آزاد ہو ، چاہو لکھو چاہو نہ لکھو : 499: خریدو فروخت کی اشیاء اور معاوضہ کی رقم دست بدست ہے تو پھر ضروری نہیں کہ اس کو ضبط تحریر میں لایا جائے تاہم ضابطہ تحریر میں لے آنا ہی زیادہ بہتر ہے۔ مطلب یہ ہے کہ روزمرہ کی خریدو فروخت میں معاملہ بیع کا تحریر میں آجانا بہتر ہے اور اس سلسلہ میں صرف کیش میمو بھی کفایت کرتا ہے اور اس کو استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے ، لہٰذا دکاندار سے اس کا مطالبہ کرنا ایک اچھا عمل ہے۔ غور کرو کہ نافہموں نے آج کل شور برپا کر رکھا ہے کہ اب زمانہ اس کا نہیں کہ مذہب خصوصاً اسلام کو عقائد معاد سے پرکھا جائے۔ اب تو دیکھنا یہ ہے کہ اس دنیا کے لیے سب سے زیادہ عملی مذہب کونسا ہے ؟ روزانہ زندگی کے مسائل کو حل کرنے میں کونسا مذہب سب سے زیادہ زور دے رہا ہے ؟ یہ معیار بجائے خود کس حد تک صحیح ہے ؟ یہ تو ایک الگ سوال ہے لیکن بہرحال جو لوگ اس معیار کو مانے ہوئے ہیں کم از کم و خالی الذہن ہو کر ذرا غور کریں کہ ساری شریعتوں میں اسلام سے بڑھ کر کس شریعت نے روزانہ زندگی کے چھوٹے بڑے تمام مسائل کے حل کرنے کا اہتمام کر رکھا ہے۔ اگر وہ غور کریں گے تو یقیناً اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اسلام ہی وہ دین ہے جس نے زندگی کے ہر چھوٹے بڑے پہلو کو مدنظر رکھا ہے۔ کاتب اور گواہوں کو نقصان نہ پہنچانے کا تاکیدی حکم : 500: اخلاقی طور پر جس طرح کاتب کے لیے ہدایت ہے کہ جب اس کو تحریر لکھنے کے لیے بلایا جائے تو وہ انکار نہ کرے اور گواہوں کے لیے ہدایت تھی کہ وہ صحیح اور سچ سچ گواہی دیں اور جب اور جہاں طلب کیے جائیں گواہی کے لیے حاضر ہوں۔ کاتب اور گواہوں کو بھی کسی قسم کا نقصان نہ پہنچائیں ظاہر ہے کہ ایک وثیقہ نویس سے صرف کام ہی لیا جائے لیکن معاوضہ کی بات نہ کی جائے اس کو دبایا جائے تو کام کیوں کرے گا لہٰذا اس کی اجرت ادا کردینا بھی لازم و ضروری ہے ، ان سے مفت میں کام لے کر ان کو دکھ میں نہ مبتلا کرو۔ اس طرح سے عدلیہ کو بھی تکلیف ہوگی اور فرمایا جا رہا ہے کہ اس سلسلہ میں اللہ سے ڈرتے رہو ، دنیوی فوائد کو آخرت پر ترجیح نہ دو ۔ اس جگہ کی ہرچیز فنا ہونے والی ہے یہاں کسی چیز کو بھی ثبات نہیں اور تاکیداً اگر حکم دیا جاتا ہے کہ علم سے کام لو اور یاد رکھو علم حقیقی عین نتیجہ ہوتا ہے تقویٰ الٰہی کا۔ تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم کو علم الٰہی مرحمت کیا جاسکے۔ چند ٹکوں کی خاطر دین و دنیا کو برباد نہ کرو اور نہ ہی عدالت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرو۔ اللہ کو خوب معلوم ہے کہ یہی قانون تمہارے جھگڑوں کو دور کرسکتا ہے۔ سورئہ بقرہ کی اس آیت 282 کا ماحصل : 501: زیر بحث آیت کریمہ میں قانون معاملات جن کو آج کل کے قانون میں معاہدات کہا جاتا ہے اسکے اہم اصولوں کا بیان ہے اور اس آیت کے اندر ضابطہ شہادت کے خاص اصول بھی مذکور ہیں۔ آج کل تو زمانہ لکھنے لکھانے کا ہے اور تحریر ہی انسان کی زبان کی قائم مقام ہو کر رہ گئی ہے لیکن آپ اس وقت کے زمانہ کی طرف مڑ کر دیکھیں گے جب نزول قرآن کریم ہوا تو معلوم ہوگا کہ دنیا کا سارا کاروبار صرف زبانی ہوتا تھا لکھنے لکھانے اور دستاویز مہیا کرنے کا اصول بالکل نہ تھا۔ سب سے پہلے قرآن کریم ہی نے اسکی طرف توجہ دلائی اور ان تحریرات کو ضروری قرار دیا اور جھگڑے اور جہالت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی نہ صرف کوشش کی بلکہ اکھاڑ کر پھینک ہی دیا اور صاف صاف حکم فرما دیا۔ اِذَا تَدَایَنْتُمْ بِدَیْنٍ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى فَاکْتُبُوْهُ 1ؕ: یعنی تم آپس میں ادھار کا معاملہ کرو تو وقت مقرر کر کے ضرور لکھ لیا کرو جس سے ایک اصول تو یہ بتا دیا کہ ادھار کے معاملات کی دستاویز لکھنا ضروری ہے تاکہ بھول چوک یا انکار کے وقت پر کام آئے ، دوسرا اصول یہ بیان ہوا کہ ادھار کا معاملہ جب کیا جائے تو اس کی معیاد یعنی معین مدت ضروری ہے اور غیر معین مدت کے لیے ادھار لینا دینا جائز نہیں ہے اور معیاد بھی ایسی متعین کرنا چاہیے جس میں ابہام نہ ہو۔ ابہام کی معیاد اس طرح ہو سکتی ہے کہ تحریر کیا جائے ” گندم کے کاٹنے کے مہینے میں “ ، ” کپاس بیچنے کے دنوں میں “ مروجہ تاریخ کی مقررہ تاریخ کو تحریر کرنا لازم ہے مثلاً 6 /اگست 1994 ء۔ 7 ربیع الاول 1415 ھ وغیرہ۔ وَ لْیَكْتُبْ بَّیْنَكُمْ کَاتِبٌۢ بِالْعَدْلِ 1۪: یعنی ” یہ بھی ضروری ہے کہ تمہارے درمیان کوئی لکھنے والا انصاف کے ساتھ لکھے “ اس میں ایک اصول تو یہ بتایا گیا کہ کاتب کسی فریق کا مخصوص آدمی نہ ہو اور نہ ہی فریقین میں سے کوئی خود تحریر کرے بلکہ تیسرا آدمی ایسا ہو جو غیر جانبدار ہو تاکہ کسی کو شبہ اور خلجان نہ ہو۔ دوسرے کاتب کے لیے ہدایت دی گئی جو معاہدہ کا گویا چوتھا اصول ہے کہ وہ انصاف کے ساتھ لکھے دوسرے کے عارضی نفع کے لیے اپنا دائمی نقصان نہ کرے اور کاتب کے لیے ہدایت بھی کی گئی کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو یہ ہنر دیا ہے کہ وہ لکھ سکتا ہے ، اس کا شکرانہ یہ ہے کہ وہ لکھنے سے انکار نہ کرے۔ دستاویز کی کتابت کس کی طرف سے ہو ، فرمایا : ” وَ لْیُمْلِلِ الَّذِیْ عَلَیْهِ الْحَقُّ “ یعنی تحریر لکھوانے والا وہ آدمی ہو جس کے ذمہ حق ہے مثلاً سودا خریدا اور قیمت کا ادھار کیا تو جس شخص کے ذمہ ادھار ہے وہ دستاویز کا مضمون لکھوا دے کیونکہ یہ اس کی طرف سے گویا اقرار نامہ ہے اور اس پر اب ادائیگی کی ذمہ داری واجب ہے جس سے وہ چیز یا سودا سلف خریدا گیا اس نے تو دے دیا اور اس طرح لکھوانے میں بھی یہ احتمال تھا کہ کوئی کمی بیشی کر دے اس لیے فرمایا کہ : ” وَ لْیَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ وَ لَا یَبْخَسْ مِنْهُ شَیْـًٔا 1ؕ “ یعنی اللہ تعالیٰ سے جو آپ کا پروردگار سے ڈرتا رہا اور حق کے لکھوانے میں ذرہ برابر کمی بیشی نہ کرے معاملات میں کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جس شخص پر حق عائد ہوتا ہے خفیف العقل یا نہایت بوڑھا یا نابالغ بچہ ہو یا کوئی گونگا اور بہرا کوئی دوسری زبان بولنے والا ہو جس کو کاتب نہیں سمجھتا اس لیے دستاویز لکھوانے پر اس کو قدرت نہیں ہوتی اس لیے اس کے بعد فرمایا کہ اگر ایسی صورت پیش آجائے تو اس کی طرف سے اس کا ولی لکھوا دے ، مجنون اور نابالغ کی طرف سے ولی ہونا ظاہر ہے کہ ان کے سارے معاملات وہی ہی کے ذریعہ ہوا کرتے ہیں۔ اسی طرح گونگے یا دوسری زبان بولنے والے کا ولی بھی یہ کام کرسکتا ۔ یہاں تک تو معاملات دستاویز لکھنے لکھوانے کے متعلق بات ہو رہی تھی ، اب فرمایا جا رہا ہے کہ کوئی تحریر اس وقت تک تحریر کہلوانے کی مستحق نہیں جب تک اس پر گواہ نہ متعین کیے جائیں۔ گویا محض تحریر حجت شرعی نہیں ہے جب تک اس پر شہادت شرعی موجود نہ ہو خالی تحریر پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ گواہی کیلئے دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کا ہونا ضروری ہے ، جب اس طرح کے ادھار لین دین کے معاملات ہوں کیونکہ یہ مقدمات فوجداری نہیں کہ جلدی جلدی تاریخ ہوگی بلکہ یہ دیوانی معاملات ہیں جن کی تاریخیں لمبی ہوں گی ، مختصر یہ کہ ضابطہ شہادت کے اہم اصول یہ ہیں : گواہ دو مرد ہوں اگر کسی وجہ سے دو مرد موجود نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں ہونا ضروری ہیں ، ایک اکیلا مرد یا دو عورتیں ، عام معاملات کی گواہی کیلئے کافی نہیں ہیں۔ دوسرے یہ کہ گواہ مسلمان ہوں کیونکہ فرمایا گیا : ” مِنْ رِّجَالِكُمْ 1ۚ “ یعنی تمہارے مردوں ہی سے ہوں۔ تیسرے یہ کہ گواہ ثقہ اور عادل ہوں جن کے قول پر اعتماد کیا جاسکے کہ فاسق و فاجر نہ ہوں۔ ” مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَآءِ “ میں یہی حکم مذکور ہے۔ گواہی دینے سے بلا عذر شرعی انکار کرنا بھی گناہ ہے۔ اس میں ہدایت یہ ہے کہ جب ان کو کسی معاملہ میں گواہ بنانے کے لیے بلایا جائے تو وہ آنے سے انکار نہ کریں کو ن کہ شہادت ہی احیائے حق کا ذریعہ ہے اور جھگڑے چکانے کا طریقہ پھر تاکیداً فرمایا کہ معاملہ چھوٹا ہو یا بڑا ، اس کو ضابطہ تحریر میں لانا شرعی نکتہ نگاہ سے ضروری ہے اور تحریر بھی باقاعدہ شرعی احکام کے مطابق ہو۔ ہاں ! اگر کوئی لین دین دست بدست ہو یعنی ادھار نہ ہو اس کو اگر نہ لکھیں تب بھی کوئی حرج نہیں ہے مگر اتنا اس میں بھی کیا جائے کہ کیش میمو حاصل کرلیا جائے اور اگر کوئی شرط ہو تو وہ بھی اس پر تحریر کردینا ضروری ہے۔ مثلاً اگر ریٹ میں فرق ہو تو چیز واپس کرنا ہوگی۔ آپ کی چیز اچھی نہ ہوئی تو واپس ہوگی اگر یہ روپیہ کھوٹا ہوا تو واپس ہوگا ، وغیرہ۔ وَ لَا یُضَآرَّ کَاتِبٌ وَّ لَا شَهِیْدٌ 1ؕ۬ : یعنی ضروری ہے کہ لکھنے والے یا گواہ کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔ یعنی ایسا نہ ہو کہ اپنی مصلحت اور فائدہ کے لیے ان کی مصلحت اور فائدہ کو نظر انداز کردیا جائے یا اس میں خلل اندازہ کی جائے۔ بعض اوقات جس کے خلاف گواہی دی جائے تو وہ اس گواہی کے دکھ میں لگ جاتا ہے کہ ہاں ہاں ! اس نے گواہی کیوں دی ، یہ بری بات ہے۔ یہ جتنی چیزیں بیان کی گئی ہیں اس وقت ان سب پر اخلاقی پابندیاں لگائی گئیں اور حکومت وقت اس میں باقاعدہ قانون بنانے کی مجاز ہے تاکہ ان سب باتوں پر عمل کیا جاسکے او خلاف ورزی کرنے والوں کو اس سزا کا سامنا ہو اور پھر یہ سزا ایسی ہو جس میں ردوبدل بھی کیا جاسکتا ہو یعنی جس طرح حالات بدل رہے ہیں ان کے مطابق کسی میں مزید سخت کی ضرورت ہو تو وہ کی جاسکے اور اگر کچھ کمی یا نرمی کی ضرورت ہو تو اس میں بھی گنجائش موجود ہو۔
Top