بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Mazhar-ul-Quran - Al-An'aam : 1
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ جَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَ النُّوْرَ١ؕ۬ ثُمَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ یَعْدِلُوْنَ
اَلْحَمْدُ : تمام تعریفیں لِلّٰهِ : اللہ کے لیے الَّذِيْ : وہ جس نے خَلَقَ : پیدا کیا السَّمٰوٰتِ : آسمان (جمع) وَالْاَرْضَ : اور زمین وَجَعَلَ : اور بنایا الظُّلُمٰتِ : اندھیروں وَالنُّوْرَ : اور روشنی ثُمَّ : پھر الَّذِيْنَ : جنہوں نے كَفَرُوْا : کفر کیا (کافر) بِرَبِّهِمْ : اپنے رب کے ساتھ يَعْدِلُوْنَ : برابر کرتے ہیں
سب تعریفیں اس خدا کے لیے ہیں کہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرا اور اجالا پیدا کیا، پھر بھی کافر لوگ (دوسروں کو) اپنے پروردگار کے برابر ٹھراتے ہیں
توحید کا ذکر حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ نے فرمایا کہ کل سورة ایک ہی شب میں بمقام مکہ مکرمہ نازل ہوئی اور اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے آئے جس سے آسمانوں کے کنارے بھر گئے۔ اس آیت میں بندوں کو حمد کی تعلیم فرمائی گئی۔ اور پیدائش آسمان و زمین کا ذکر اس لئے ہے کہ آسمان کی گدش سے رات کا اندھیرا، دن کا اجالا پیدا ہوتا ہے۔ جس سے انسام کی راحت، صحت طرح طرح کے کاروبار سب کچھ قائم ہیں۔ اہل مکہ نے شرک و جہالت کا اندھیرا بھی پھیلا رکھا تھا۔ اس کفر و شرک و کو مٹانے کے لئے نور ایمان پیدا کیا۔ جس کی قسمت میں ہے وہ اس کفروشرک کے اندھیرے سے نکل کر ایمان کی روشنی پاسکتا ہے۔ آخر میں فرمایا کہ جب سارا کارخانہ اللہ تعالیٰ کی تعظیم و عبادت میں ہو وہ دوسروں کو شریک کرتے ہیں یہ ان لوگوں کی بڑی نادانی ہے۔
Top