34. Sabaسبإ

Sheba · Meccan · 54 ayahs · 6 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ لَهُ الْحَمْدُ فِی الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْخَبِیْرُ﴿1﴾

    1. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِسب تعریف اللہ کے لیے ہے
    2. الَّذِيْوہ ذات
    3. لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِاس کے لیے جو کچھ آسمانوں میں ہے
    4. وَمَا فِي الْاَرْضِاور جو کچھ زمین میں ہے
    5. وَلَهُاو اسی کے لیے ہے
    6. الْحَمْدُحمد۔ تعریف
    7. فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
    8. وَهُوَ الْحَكِيْمُ الْخَبِيْرُاور وہ حکمت والا ہے، باخبر ہے
    حمد اُس خدا کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کا مالک ہے اور آخرت میں بھی اسی کے لیے حمد ہے وہ دانا اور باخبر ہے
  2. یَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا وَ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا١ؕ وَ هُوَ الرَّحِیْمُ الْغَفُوْرُ﴿2﴾

    1. يَعْلَمُجانتا ہے
    2. مَا يَلِجُجو داخل ہوتا ہے
    3. فِي الْاَرْضِزمین میں
    4. وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَااور جو نکلتا ہے اس میں سے
    5. وَمَا يَنْزِلُاور جو اترتا ہے
    6. مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
    7. وَمَااور جو
    8. يَعْرُجُ فِيْهَاچڑھتا ہے اس میں
    9. وَهُوَ الرَّحِيْمُ الْغَفُوْرُاور وہ مہربان ہے، بخشنے والا ہے
    جو کچھ زمین میں جاتا ہے اور جو کچھ اُس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ اُس میں چڑھتا ہے، ہر چیز کو وہ جانتا ہے، وہ رحیم اور غفور ہے
  3. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَاْتِیْنَا السَّاعَةُ١ؕ قُلْ بَلٰى وَ رَبِّیْ لَتَاْتِیَنَّكُمْ١ۙ عٰلِمِ الْغَیْبِ١ۚ لَا یَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ وَ لَاۤ اَصْغَرُ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرُ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍۗۙ﴿3﴾

    1. وَقَالَ الَّذِيْنَاور کہا ان لوگوں نے
    2. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    3. لَا تَاْتِيْنَا السَّاعَةُنہیں آئے گی ہمارے پاس قیامت
    4. قُلْکہہ دیجیے
    5. بَلٰىکیوں نہیں
    6. وَرَبِّيْقسم ہے میرے رب کی
    7. لَتَاْتِيَنَّكُمْالبتہ ضرور آئے گی تمہارے پاس
    8. عٰلِمِ الْغَيْبِعالم الغیب۔ (کی قسم)
    9. لَا يَعْزُبُ عَنْهُنہیں چھپی ہوئی اس سے
    10. مِثْقَالُ ذَرَّةٍبرابر ذرے کے
    11. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    12. وَلَا فِي الْاَرْضِاور نہ زمین میں
    13. وَلَآ اَصْغَرُاور نہ چھوٹا
    14. مِنْ ذٰلِكَاس (ذرے) سے
    15. وَلَآ اَكْبَرُاور نہ بڑا
    16. اِلَّامگر
    17. فِيْمیں
    18. كِتٰبٍ مُّبِيْنٍایک کھلی کتاب میں ہے
    منکرین کہتے ہیں کہ کیا بات ہے کہ قیامت ہم پر نہیں آ رہی ہے! کہو، قسم ہے میرے عالم الغیب پروردگار کی، وہ تم پر آ کر رہے گی اُس سے ذرہ برابر کوئی چیز نہ آسمانوں میں چھپی ہوئی ہے نہ زمین میں نہ ذرے سے بڑی اور نہ اُس سے چھوٹی، سب کچھ ایک نمایاں دفتر میں درج ہے
  4. لِّیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ﴿4﴾

    1. لِّيَجْزِيَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاتاکہ جزا دے ان لوگوں کو جو ایمان لائے
    2. وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
    3. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    4. لَهُمْ مَّغْفِرَةٌان کے لیے بخشش ہے
    5. وَّرِزْقٌ كَرِيْمٌاور رزق عزت والا
    اور یہ قیامت اس لئے آئے گی کہ جزا دے اللہ اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور نیک عمل کرتے رہے ہیں اُن کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم
  5. وَ الَّذِیْنَ سَعَوْ فِیْۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِیْمٌ﴿5﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. سَعَوْ فِيْٓجنہوں نے کوشش کی میں
    3. اٰيٰتِنَاہماری آیات (میں)
    4. مُعٰجِزِيْنَعاجز کرنے والے بن کر
    5. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    6. لَهُمْان کے لیے
    7. عَذَابٌعذاب ہے
    8. مِّنْ رِّجْزٍبدترین
    9. اَلِيْمٌدردناک قسم کا
    اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے زور لگایا ہے، ان کے لیے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے
  6. وَ یَرَى الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ١ۙ وَ یَهْدِیْۤ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ﴿6﴾

    1. وَيَرَى الَّذِيْنَاور دیکھ رہے ہیں وہ لوگ
    2. اُوْتُوا الْعِلْمَجو دئیے گئے علم
    3. الَّذِيْٓکہ وہ چیز
    4. اُنْزِلَ اِلَيْكَاتاری گئی آپ کی طرف
    5. مِنْ رَّبِّكَآپ کے رب کی طرف سے
    6. هُوَ الْحَقَّوہی حق ہے
    7. وَيَهْدِيْٓاور وہ رہنمائی کرتی ہے
    8. اِلٰى صِرَاطِطرف راستے کے
    9. الْعَزِيْزِزبردست
    10. الْحَمِيْدِتعریف والے کے
    اے نبیؐ، علم رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ سراسر حق ہے اور خدائے عزیز و حمید کا راستہ دکھاتا ہے
  7. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ یُّنَبِّئُكُمْ اِذَا مُزِّقْتُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ١ۙ اِنَّكُمْ لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍۚ﴿7﴾

    1. وَقَالَ الَّذِيْنَاور کہا ان لوگوں نے
    2. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    3. هَلْ نَدُلُّكُمْکیا ہم بنائیں تم کو
    4. عَلٰيبارے میں
    5. رَجُلٍایسے شخص کے
    6. يُّنَبِّئُكُمْجو خبر دیتا ہے تم کو
    7. اِذَا مُزِّقْتُمْجب ریزہ ریزہ کر دئیے جاؤ گے تم
    8. كُلَّ مُمَزَّقٍپوری طرح ریزہ ریزہ کیا جاتا
    9. اِنَّكُمْبیشک تم
    10. لَفِيْالبتہ میں
    11. خَلْقٍ جَدِيْدٍنئی پیدائش (میں) ہوگے
    منکرین لوگوں سے کہتے ہیں "ہم بتائیں تمہیں ایسا شخص جو خبر دیتا ہے کہ جب تمہارے جسم کا ذرہ ذرہ منتشر ہو چکا ہو گا اس وقت تم نئے سرے سے پیدا کر دیے جاؤ گے؟
  8. اَفْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَمْ بِهٖ جِنَّةٌ١ؕ بَلِ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ فِی الْعَذَابِ وَ الضَّلٰلِ الْبَعِیْدِ﴿8﴾

    1. اَفْتَرٰىکیا اس نے گھڑ لیا
    2. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    3. كَذِبًاجھوٹ
    4. اَمْ بِهٖ جِنَّةٌیا اس کو کوئی جنون ہے
    5. بَلِ الَّذِيْنَبلکہ وہ لوگ
    6. لَا يُؤْمِنُوْنَجو ایمان نہیں لاتے
    7. بِالْاٰخِرَةِآخرت پر
    8. فِي الْعَذَابِعذاب میں ہیں
    9. وَالضَّلٰلِاور گمراہی میں ہیں
    10. الْبَعِيْدِدور کی
    نہ معلوم یہ شخص اللہ کے نام سے جھوٹ گھڑتا ہے ہے یا اسے جنون لاحق ہے" نہیں، بلکہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں اور و ہی بری طرح بہکے ہوئے ہیں
  9. اَفَلَمْ یَرَوْا اِلٰى مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنْ نَّشَاْ نَخْسِفْ بِهِمُ الْاَرْضَ اَوْ نُسْقِطْ عَلَیْهِمْ كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّكُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍ۠ع﴿9﴾

    1. اَفَلَمْ يَرَوْاکیا بھلا نہیں انہوں نے دیکھا
    2. اِلٰى مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْطرف اس کے جوان کے سامنے ہے
    3. وَمَا خَلْفَهُمْاور جو ان کے پیچھے ہے
    4. مِّنَ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِآسمان سے اور زمین سے
    5. ۭاِنْ نَّشَاْاگر ہم چاہیں
    6. نَخْسِفْہم دھنسا دیں
    7. بِهِمُ الْاَرْضَان کو، زمین میں
    8. اَوْ نُسْقِطْیا ہم گرادیں
    9. عَلَيْهِمْان پر
    10. كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِکچھ ٹکڑے آسمان سے
    11. اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
    12. لَاٰيَةًالبتہ ایک نشانی ہے
    13. لِّكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيْبٍہر رجوع کرنے والے بندے کے لیے
    کیا اِنہوں نے کبھی اُس آسمان و زمین کو نہیں دیکھا جو اِنہیں آگے اور پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے؟ ہم چاہیں تو اِنہیں زمین میں دھسا دیں، یا آسمان کے کچھ ٹکڑے اِن پر گرا دیں در حقیقت اس میں ایک نشانی ہے ہر اُس بندے کے لیے جو خدا کی طرف رجوع کرنے والا ہو
  10. وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضْلًا١ؕ یٰجِبَالُ اَوِّبِیْ مَعَهٗ وَ الطَّیْرَ١ۚ وَ اَلَنَّا لَهُ الْحَدِیْدَۙ﴿10﴾

    1. وَلَقَدْ اٰتَيْنَااور البتہ تحقیق دیا ہم نے
    2. دَاوٗدَداؤد کو
    3. مِنَّااپنی طرف سے
    4. فَضْلًافضل
    5. ۭيٰجِبَالُاے پہاڑو
    6. اَوِّبِيْرجوع کرو۔ لوٹو
    7. مَعَهٗاس کے ساتھ
    8. وَالطَّيْرَاور پرندوں کو
    9. وَاَلَنَّا لَهُاور ہم نے نرم کیا اس کے لیے
    10. الْحَدِيْدَلوہے کو
    ہم نے داؤدؑ کو اپنے ہاں سے بڑا فضل عطا کیا تھا (ہم نے حکم دیا کہ) اے پہاڑو، اس کے ساتھ ہم آہنگی کرو (اور یہی حکم ہم نے) پرندوں کو دیا ہم نے لوہے کو اس کے لیے نرم کر دیا
  11. اَنِ اعْمَلْ سٰبِغٰتٍ وَّ قَدِّرْ فِی السَّرْدِ وَ اعْمَلُوْا صَالِحًا١ؕ اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿11﴾

    1. اَنِ اعْمَلْکہ بناؤ
    2. سٰبِغٰتٍکشادہ زر ہیں
    3. وَّقَدِّرْاور اندازے پر رکھو
    4. فِي السَّرْدِحلقے میں
    5. وَاعْمَلُوْااور عمل کرو
    6. صَالِحًانیک
    7. اِنِّىْبیشک میں
    8. بِمَا تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم عمل کرتے رہو
    9. بَصِيْرٌدیکھنے والا ہوں
    اس ہدایت کے ساتھ کہ زرہیں بنا اور ان کے حلقے ٹھیک اندازے پر رکھ (اے آل داؤدؑ) نیک عمل کرو، جو کچھ تم کرتے ہو اُس کو میں دیکھ رہا ہوں
  12. وَ لِسُلَیْمٰنَ الرِّیْحَ غُدُوُّهَا شَهْرٌ وَّ رَوَاحُهَا شَهْرٌ١ۚ وَ اَسَلْنَا لَهٗ عَیْنَ الْقِطْرِ١ؕ وَ مِنَ الْجِنِّ مَنْ یَّعْمَلُ بَیْنَ یَدَیْهِ بِاِذْنِ رَبِّهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّزِغْ مِنْهُمْ عَنْ اَمْرِنَا نُذِقْهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِیْرِ﴿12﴾

    1. وَلِسُلَيْمٰنَاور واسطے سلیمان کے
    2. الرِّيْحَہوا کو (مسخر کیا)
    3. غُدُوُّهَااس کا چلنا صبح کے و قت
    4. شَهْرٌایک مہینے کی راہ تک
    5. وَّ رَوَاحُهَااور شام کے وقت اس کا چلنا
    6. شَهْرٌایک مہینے کا
    7. وَاَسَلْنَااور بہادیا ہم نے
    8. لَهٗاس کے لیے
    9. عَيْنَچشمہ
    10. الْقِطْرِپگھلے ہوئے تانبے کا
    11. وَمِنَ الْجِنِّاور جنوں میں سے
    12. مَنْ يَّعْمَلُجو کام کرتے تھے
    13. بَيْنَ يَدَيْهِاس کے آگے
    14. بِاِذْنِ رَبِّهٖاس کے رب کے اذن کے ساتھ
    15. وَمَنْ يَّزِغْاور جو سرتابی کرتا۔ منحرف ہوتا
    16. مِنْهُمْان میں سے
    17. عَنْ اَمْرِنَاہمارے حکم سے
    18. نُذِقْهُہم چکھاتے اس کو
    19. مِنْ عَذَابِ السَّعِيْرِبھڑکتی ہوئی آگ کے عذاب میں سے
    اور سلیمانؑ کے لیے ہم نے ہوا کو مسخر کر دیا، صبح کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی راہ تک اور شام کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی راہ تک ہم نے اُس کے لیے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہا دیا اور ایسے جن اس کے تابع کر دیے جو اپنے رب کے حکم سے اس کے آگے کام کرتے تھے اُن میں سے جو ہمارے حکم سے سرتابی کرتا اس کو ہم بھڑکتی ہوئی آگ کا مزہ چکھاتے
  13. یَعْمَلُوْنَ لَهٗ مَا یَشَآءُ مِنْ مَّحَارِیْبَ وَ تَمَاثِیْلَ وَ جِفَانٍ كَالْجَوَابِ وَ قُدُوْرٍ رّٰسِیٰتٍ١ؕ اِعْمَلُوْۤا اٰلَ دَاوٗدَ شُكْرًا١ؕ وَ قَلِیْلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّكُوْرُ﴿13﴾

    1. يَعْمَلُوْنَوہ بناتے تھے
    2. لَهٗاس کے لیے
    3. مَا يَشَآءُجو وہ چاہتا
    4. مِنْ مَّحَارِيْبَقلعوں میں سے۔ بلند عمارتوں میں سے
    5. وَتَمَاثِيْلَاور تصویریں
    6. وَجِفَانٍاور لگن
    7. كَالْجَوَابِحوض کی طرح
    8. وَقُدُوْرٍ رّٰسِيٰتٍاور دیگیں گاڑی ہوئیں۔ جمی ہوئیں
    9. ۭ اِعْمَلُوْٓاعمل کرو
    10. اٰلَ دَاوٗدَاے آل داؤد
    11. شُكْرًاشکر کے طریقے
    12. وَقَلِيْلٌاور کتنے کم
    13. مِّنْ عِبَادِيَمیرے بندوں میں سے
    14. الشَّكُوْرُشکرگزار ہیں
    وہ اُس کے لیے بناتے تھے جو کچھ وہ چاہتا، اونچی عمارتیں، تصویریں، بڑے بڑے حوض جیسے لگن اور اپنی جگہ سے نہ ہٹنے والی بھاری دیگیں اے آلِ داؤدؑ، عمل کرو شکر کے طریقے پر، میرے بندوں میں کم ہی شکر گزار ہیں
  14. فَلَمَّا قَضَیْنَا عَلَیْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلٰى مَوْتِهٖۤ اِلَّا دَآبَّةُ الْاَرْضِ تَاْكُلُ مِنْسَاَتَهٗ١ۚ فَلَمَّا خَرَّ تَبَیَّنَتِ الْجِنُّ اَنْ لَّوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ الْغَیْبَ مَا لَبِثُوْا فِی الْعَذَابِ الْمُهِیْنِؕ﴿14﴾

    1. فَلَمَّاپھر جب
    2. قَضَيْنَا عَلَيْهِمقرر کیا ہم نے اس پر
    3. الْمَوْتَموت کو
    4. مَا دَلَّهُمْنہیں خبردار کیا ان کو
    5. عَلٰي مَوْتِهٖٓاس کی موت پر
    6. اِلَّا دَآبَّةُ الْاَرْضِمگر زمین کے کیڑے نے
    7. تَاْكُلُکھا رہا تھا
    8. مِنْسَاَتَهٗاس کے عصا کو
    9. فَلَمَّاپھر جب
    10. خَرَّگرپڑا
    11. تَبَيَّنَتِ الْجِنُّجان لیا جنوں نے
    12. اَنْکہ
    13. لَّوْ كَانُوْااگر ہوتے وہ
    14. يَعْلَمُوْنَوہ علم رکھتے
    15. الْغَيْبَغیب کا
    16. مَا لَبِثُوْانہ وہ رہتے
    17. فِي الْعَذَابِعذاب میں
    18. الْمُهِيْنِرسوا کن
    پھر جب سلیمانؑ پر ہم نے موت کا فیصلہ نافذ کیا تو جنوں کو اس کی موت کا پتہ دینے والی کوئی چیز اُس گھن کے سوا نہ تھی جو اس کے عصا کو کھا رہا تھا اس طرح جب سلیمانؑ گر پڑا تو جنوں پر یہ بات کھل گئی کہ اگر وہ غیب کے جاننے والے ہوتے تو اس ذلت کے عذاب میں مبتلا نہ رہتے
  15. لَقَدْ كَانَ لِسَبَاٍ فِیْ مَسْكَنِهِمْ اٰیَةٌ١ۚ جَنَّتٰنِ عَنْ یَّمِیْنٍ وَّ شِمَالٍ١ؕ۬ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِ رَبِّكُمْ وَ اشْكُرُوْا لَهٗ١ؕ بَلْدَةٌ طَیِّبَةٌ وَّ رَبٌّ غَفُوْرٌ﴿15﴾

    1. لَقَدْ كَانَالبتہ تحقیق ہے
    2. لِسَبَاٍسبا کے لیے
    3. فِيْ مَسْكَنِهِمْان کے گھروں میں
    4. اٰيَةٌ ۚایک نشانی
    5. جَنَّتٰنِدو باغ
    6. عَنْ يَّمِيْنٍدائیں طرف سے
    7. وَّ شِمَالٍاور بائیں جانب سے
    8. كُلُوْاکھاؤ
    9. مِنْ رِّزْقِ رَبِّكُمْاپنے رب کے رزق میں سے
    10. وَاشْكُرُوْا لَهٗاور شکر کرو اس کے لیے
    11. بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌپاکیزہ شہر
    12. وَّرَبٌّ غَفُوْرٌرب بخشش فرمانے والا
    سبا کے لیے اُن کے اپنے مسکن ہی میں ایک نشانی موجود تھی، دو باغ دائیں اور بائیں کھاؤ اپنے رب کا دیا ہوا رزق اور شکر بجا لاؤ اُس کا، ملک ہے عمدہ و پاکیزہ اور پروردگار ہے بخشش فرمانے والا
  16. فَاَعْرَضُوْا فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ سَیْلَ الْعَرِمِ وَ بَدَّلْنٰهُمْ بِجَنَّتَیْهِمْ جَنَّتَیْنِ ذَوَاتَیْ اُكُلٍ خَمْطٍ وَّ اَثْلٍ وَّ شَیْءٍ مِّنْ سِدْرٍ قَلِیْلٍ﴿16﴾

    1. فَاَعْرَضُوْاپھر وہ منہ موڑ گئے
    2. فَاَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْتو بھیجا ہم نے ان پر
    3. سَيْلَ الْعَرِمِبند تور سیلاب۔ تیز رو سیلاب
    4. وَبَدَّلْنٰهُمْاور بدل کردیا ہم نے ان کو
    5. بِجَنَّتَيْهِمْبدلے ان کے دو باغوں کے
    6. جَنَّتَيْنِدو باغ
    7. ذَوَاتَىْ اُكُلٍ خَمْطٍبدمزہ میوے والے
    8. وَّاور
    9. اَثْلٍجھاؤ کے درخت
    10. وَّشَيْءٍاور کوئی چیز۔ کچھ
    11. مِّنْ سِدْرٍ قَلِيْلٍبیری میں سے تھوڑی سی
    مگر وہ منہ موڑ گئے آخرکار ہم نے اُن پر بند توڑ سیلاب بھیج دیا اور ان کے پچھلے دو باغوں کی جگہ دو اور باغ انہیں دیے جن میں کڑوے کسیلے پھل اور جھاؤ کے درخت تھے اور کچھ تھوڑی سی بیریاں
  17. ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِمَا كَفَرُوْا١ؕ وَ هَلْ نُجٰزِیْۤ اِلَّا الْكَفُوْرَ﴿17﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. جَزَيْنٰهُمْبدلہ دیا ہم نے ان کو
    3. بِمَا كَفَرُوْابوجہ اس کے جو انہوں نے کفر کیا
    4. وَهَلْ نُجٰزِيْٓاور نہیں ہم بدلہ دئیے
    5. اِلَّا الْكَفُوْرَمگر سخت ناشکرے کو
    یہ تھا ان کے کفر کا بدلہ جو ہم نے ان کو دیا، اور ناشکرے انسان کے سوا ایسا بدلہ ہم اور کسی کو نہیں دیتے
  18. وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ الْقُرَى الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَّ قَدَّرْنَا فِیْهَا السَّیْرَ١ؕ سِیْرُوْا فِیْهَا لَیَالِیَ وَ اَیَّامًا اٰمِنِیْنَ﴿18﴾

    1. وَجَعَلْنَااور بنائیں تھیں ہم نے
    2. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    3. وَبَيْنَاور درمیان
    4. الْقُرَىبستیوں کے
    5. الَّتِيْوہ جو
    6. بٰرَكْنَا فِيْهَابرکت دی ہم نے اس میں
    7. قُرًى ظَاهِرَةًبستیاں ظاہری
    8. وَّقَدَّرْنَااور اندازے پر رکھی ہم نے
    9. فِيْهَااس میں
    10. السَّيْرَمسافت
    11. سِيْرُوْاچلو پھرو
    12. فِيْهَااس میں
    13. لَيَالِيَراتوں کو
    14. وَاَيَّامًااور دنوں کو
    15. اٰمِنِيْنَامن سے رہنے والے
    اور ہم نے اُن کے اور اُن بستیوں کے درمیان، جن کو ہم نے برکت عطا کی تھی، نمایاں بستیاں بسا دی تھیں اور اُن میں سفر کی مسافتیں ایک اندازے پر رکھ دی تھیں چلو پھرو اِن راستوں میں رات دن پورے امن کے ساتھ
  19. فَقَالُوْا رَبَّنَا بٰعِدْ بَیْنَ اَسْفَارِنَا وَ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَجَعَلْنٰهُمْ اَحَادِیْثَ وَ مَزَّقْنٰهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ﴿19﴾

    1. فَقَالُوْاتو انہوں نے کہا
    2. رَبَّنَااے ہمارے رب
    3. بٰعِدْدوری پیدا کردے
    4. بَيْنَ اَسْفَارِنَاہمارے سفروں کے درمیان
    5. وَظَلَمُوْٓااور انہوں نے ظلم کیا
    6. اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
    7. فَجَعَلْنٰهُمْتو بنادیا ہم نے ان کو
    8. اَحَادِيْثَافسانے۔ باتیں
    9. وَمَزَّقْنٰهُمْاور منتشر کردیا ہم نے ان کو۔ تتر بتر کردیا ہم نے ان کو
    10. كُلَّ مُمَزَّقٍہر طرح منتشر کرنا
    11. ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَیقینا اس میں
    12. لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں ہیں
    13. لِّكُلِّواسطے ہر
    14. صَبَّارٍبہت صبر کرنے والے
    15. شَكُوْرٍشکر گزار کے
    مگر انہوں نے کہا "اے ہمارے رب، ہمارے سفر کی مسافتیں لمبی کر دے" انہوں نے اپنے اوپر آپ ظلم کیا آخرکار ہم نے انہیں افسانہ بنا کر رکھ دیا اور انہیں بالکل تتربتر کر ڈالا یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ہر اُس شخص کے لیے جو بڑا صابر و شاکر ہو
  20. وَ لَقَدْ صَدَّقَ عَلَیْهِمْ اِبْلِیْسُ ظَنَّهٗ فَاتَّبَعُوْهُ اِلَّا فَرِیْقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿20﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. صَدَّقَ عَلَيْهِمْسچ یا ان کے بارے میں
    3. اِبْلِيْسُابلیس نے
    4. ظَنَّهٗاپنے گمان کو
    5. فَاتَّبَعُوْهُتو انہوں نے پیروی کی اس کی
    6. اِلَّا فَرِيْقًامگر ایک گروہ نے
    7. مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں میں سے
    اُن کے معاملہ میں ابلیس نے اپنا گمان صحیح پایا اور انہوں نے اُسی کی پیروی کی، بجز ایک تھوڑے سے گروہ کے جو مومن تھا
  21. وَ مَا كَانَ لَهٗ عَلَیْهِمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ یُّؤْمِنُ بِالْاٰخِرَةِ مِمَّنْ هُوَ مِنْهَا فِیْ شَكٍّ١ؕ وَ رَبُّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ۠ع﴿21﴾

    1. وَمَا كَانَاور نہ تھا
    2. لَهٗاس کے لیے
    3. عَلَيْهِمْان پر
    4. مِّنْ سُلْطٰنٍکوئی زور
    5. اِلَّا لِنَعْلَمَمگر تاکہ ہم جان لیں
    6. مَنْ يُّؤْمِنُکون ایمان لاتا ہے
    7. بِالْاٰخِرَةِآخرت پر
    8. مِمَّنْاس سے جو
    9. هُوَ مِنْهَاوہ اس میں سے۔ اس کے بارے میں
    10. فِيْ شَكٍّشک میں ہیں
    11. وَرَبُّكَاور رب تیرا
    12. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
    13. حَفِيْظٌنگہبان ہے
    ابلیس کو اُن پر کوئی اقتدار حاصل نہ تھا مگر جو کچھ ہوا وہ اس لیے ہوا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کون آخرت کا ماننے والا ہے اور کون اس کی طرف سے شک میں پڑا ہوا ہے تیرا رب ہر چیز پر نگران ہے
  22. قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۚ لَا یَمْلِكُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ وَ مَا لَهُمْ فِیْهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَّ مَا لَهٗ مِنْهُمْ مِّنْ ظَهِیْرٍ﴿22﴾

    1. قُلِکہہ دیجئے
    2. ادْعُوا الَّذِيْنَپکارو ان ہستیوں کو
    3. زَعَمْتُمْسمجھتے ہو تم۔ دعوی کرتے ہو تم۔ زعم رکھتے ہو تم
    4. مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ ۚاللہ کے سوا۔ (ان کے معبودوں ہونے پر
    5. لَا يَمْلِكُوْنَنہیں وہ مالک ہوسکتے
    6. مِثْقَالَبرابر
    7. ذَرَّةٍذرے کے
    8. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    9. وَلَا فِي الْاَرْضِاور نہ زمین میں
    10. وَمَا لَهُمْاور نہیں ان کے لیے
    11. فِيْهِمَاان دونوں میں
    12. مِنْ شِرْكٍکوئی حصہ
    13. وَّمَا لَهٗاور نہیں اس کے لیے
    14. مِنْهُمْان میں سے
    15. مِّنْ ظَهِيْرٍکوئی مددگار
    (اے نبیؐ، اِن مشرکین سے) کہو کہ پکار دیکھو اپنے اُن معبودوں کو جنہیں تم اللہ کے سوا اپنا معبود سمجھے بیٹھے ہو وہ نہ آسمانوں میں کسی ذرہ برابر چیز کے مالک ہیں نہ زمین میں وہ آسمان و زمین کی ملکیت میں شریک بھی نہیں ہیں ان میں سے کوئی اللہ کا مدد گار بھی نہیں ہے
  23. وَ لَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا لِمَنْ اَذِنَ لَهٗ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوْبِهِمْ قَالُوْا مَا ذَا١ۙ قَالَ رَبُّكُمْ١ؕ قَالُوا الْحَقَّ١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ﴿23﴾

    1. وَلَا تَنْفَعُاور نہ فائدہ دے گی
    2. الشَّفَاعَةُسفارش
    3. عِنْدَهٗٓاس کے پاس
    4. اِلَّامگر
    5. لِمَنْ اَذِنَ لَهٗواسطے اس کے جو وہ اجازت دے دے اس کے لیے
    6. حَتّىٰٓ اِذَایہاں تک کہ جب
    7. فُزِّعَخوف دور کیا جائے گا
    8. عَنْسے
    9. قُلُوْبِهِمْان کے دلوں (سے)
    10. قَالُوْاکہیں گے
    11. مَاذَاکیا کچھ
    12. قَالَ رَبُّكُمْفرمایا تمہارے رب نے
    13. قَالُوا الْحَقَّوہ کہیں گے حق کو
    14. وَهُوَ الْعَلِيُّاور وہ بلند ہے
    15. الْكَبِيْرُبہت بڑا
    اور اللہ کے حضور کوئی شفاعت بھی کسی کے لیے نافع نہیں ہو سکتی بجز اُس شخص کے جس کے لیے اللہ نے سفارش کی اجازت دی ہو حتیٰ کہ جب لوگوں کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہو گی تو وہ (سفارش کرنے والوں سے) پوچھیں گے کہ تمہارے رب نے کیا جواب دیا وہ کہیں گے کہ ٹھیک جواب ملا ہے اور وہ بزرگ و برتر ہے
  24. قُلْ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّاۤ اَوْ اِیَّاكُمْ لَعَلٰى هُدًى اَوْ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿24﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. مَنْ يَّرْزُقُكُمْکون رزق دیتا ہے تم کو
    3. مِّنَ السَّمٰوٰتِآسمانوں سے
    4. وَالْاَرْضِاور زمین سے
    5. قُلِکہہ دیجئے
    6. اللّٰهُاللہ
    7. وَاِنَّآاور بیشک ہم
    8. اَوْ اِيَّاكُمْیا تم
    9. لَعَلٰى هُدًىالبتہ ہدایت پر ہو
    10. اَوْ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍیا کھلی گمراہی میں
    (اے نبیؐ) اِن سے پوچھو، "کون تم کو آسمانوں اور زمین سے رزق دیتا ہے؟" کہو "اللہ اب لامحالہ ہم میں اور تم میں سے کوئی ایک ہی ہدایت پر ہے یا کھلی گمراہی میں پڑا ہوا ہے"
  25. قُلْ لَّا تُسْئَلُوْنَ عَمَّاۤ اَجْرَمْنَا وَ لَا نُسْئَلُ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿25﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. لَّا تُسْئَلُوْنَنہیں تم پوچھے جاؤ گے
    3. عَمَّآ اَجْرَمْنَااس کے بارے میں جو گناہ کیے ہم نے
    4. وَلَا نُسْئَلُاور نہ ہم پوچھے جائیں گے
    5. عَمَّا تَعْمَلُوْنَاس کے بارے میں جو تم عمل کرتے ہو
    ان سے کہو، "جو قصور ہم نے کیا ہو اس کی کوئی باز پرس تم سے نہ ہو گی اور جو کچھ تم کر رہے ہو اس کی کوئی جواب طلبی ہم سے نہیں کی جائے گی"
  26. قُلْ یَجْمَعُ بَیْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ یَفْتَحُ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ١ؕ وَ هُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِیْمُ﴿26﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. يَجْمَعُ بَيْنَنَاجمع کرے گا ہمارے درمیان
    3. رَبُّنَاہمارا رب
    4. ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَاپھر فیصلہ کرے گا ہمارے درمیان
    5. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    6. وَهُوَ الْفَتَّاحُاور وہ زبردست فیصلہ کرنے والا ہے
    7. الْعَلِيْمُجاننے والا ہے
    کہو، "ہمارا رب ہم کو جمع کرے گا، پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا وہ ایسا زبردست حاکم ہے جو سب کچھ جانتا ہے"
  27. قُلْ اَرُوْنِیَ الَّذِیْنَ اَلْحَقْتُمْ بِهٖ شُرَكَآءَ كَلَّا١ؕ بَلْ هُوَ اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿27﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. اَرُوْنِيَدکھاؤ مجھے
    3. الَّذِيْنَان ہستیوں کو
    4. اَلْحَقْتُمْ بِهٖملا دیا تم نے ساتھ اس کے
    5. شُرَكَآءَشریک بنا کر
    6. كَلَّاہرگز نہیں
    7. بَلْبلکہ
    8. هُوَ اللّٰهُوہ اللہ
    9. الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُزبردست ہے، حکمت والا ہے
    اِن سے کہو، "ذرا مجھے دکھاؤ تو سہی وہ کون ہستیاں ہیں جنہیں تم نے اس کے ساتھ شریک لگا رکھا ہے" ہرگز نہیں، زبردست اور دانا تو بس وہ اللہ ہی ہے
  28. وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا كَآفَّةً لِّلنَّاسِ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿28﴾

    1. وَمَآ اَرْسَلْنٰكَاور نہیں بھیجا ہم نے آپ کو
    2. اِلَّا كَآفَّةًمگر تمام تر۔ کافی
    3. لِّلنَّاسِلوگوں کے لیے
    4. بَشِيْرًاخوش خبری دینے والا
    5. وَّنَذِيْرًااور ڈرانے والا بنا کر
    6. وَّلٰكِنَّاور لیکن
    7. اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
    8. لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
    اور (اے نبیؐ،) ہم نے تم کو تمام ہی انسانوں کے لیے بشیر و نذیر بنا کر بھیجا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں
  29. وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿29﴾

    1. وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
    2. مَتٰى ھٰذَا الْوَعْدُکب ہوگا یہ وعدہ
    3. اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَاگر ہو تم سچے
    یہ لوگ تم سے کہتے ہیں کہ وہ (قیامت کا) وعدہ کب پورا ہو گا اگر تم سچے ہو؟
  30. قُلْ لَّكُمْ مِّیْعَادُ یَوْمٍ لَّا تَسْتَاْخِرُوْنَ عَنْهُ سَاعَةً وَّ لَا تَسْتَقْدِمُوْنَ۠ع﴿30﴾

    1. قُلْ لَّكُمْکہہ دیجئے
    2. مِّيْعَادُ يَوْمٍمیعاد ہے ایک دن کی۔ مقرہ وقت ہے ایک دن کا
    3. لَّا تَسْتَاْخِرُوْنَنہیں تم تاخیر کرسکتے
    4. عَنْهُاس سے
    5. سَاعَةًایک گھڑی
    6. وَّلَااور نہ
    7. تَسْتَقْدِمُوْنَتم آگے بڑھ سکتے
    کہو تمہارے لیے ایک ایسے دن کی میعاد مقرر ہے جس کے آنے میں نہ ایک گھڑی بھر کی تاخیر تم کر سکتے ہو اور نہ ایک گھڑی بھر پہلے اسے لا سکتے ہو
  31. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ بِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ لَا بِالَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ١ؕ وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الظّٰلِمُوْنَ مَوْقُوْفُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ۖۚ یَرْجِعُ بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضِ اِ۟لْقَوْلَ١ۚ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لَوْ لَاۤ اَنْتُمْ لَكُنَّا مُؤْمِنِیْنَ﴿31﴾

    1. وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْااور کہتے ہیں وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
    2. لَنْ نُّؤْمِنَہرگز نہیں ہم ایمان لائیں گے
    3. بِھٰذَاساتھ اس
    4. الْقُرْاٰنِقرآن کے
    5. وَلَا بالَّذِيْاور نہ اس چیز پر
    6. بَيْنَ يَدَيْهِجو پہلے ہے اس کے
    7. وَلَوْ تَرٰٓىاور کاش تم دیکھتے
    8. اِذِ الظّٰلِمُوْنَجب ظالم لوگ
    9. مَوْقُوْفُوْنَکھڑے ہوں گے
    10. عِنْدَ رَبِّهِمْاپنے رب کے پاس
    11. يَرْجِعُپھیریں گے
    12. بَعْضُهُمْان میں سے بعض
    13. اِلٰى بَعْضِۨبعض کی طرف
    14. الْقَوْلَبات کو
    15. يَقُوْلُ الَّذِيْنَکہیں وہ لوگ
    16. اسْتُضْعِفُوْاجو کمزور بنا کر رکھے گئے تھے
    17. لِلَّذِيْنَان لوگوں کو
    18. اسْتَكْبَرُوْاجنہوں نے تکبر کیا
    19. لَوْلَآ اَنْتُمْاگر نہ ہوتے تم
    20. لَكُنَّا مُؤْمِنِيْنَالبتہ ہوتے ہم مومن
    یہ کافر کہتے ہیں کہ "ہم ہرگز اِس قرآن کو نہ مانیں گے اور نہ اس سے پہلے آئی ہوئی کسی کتاب کو تسلیم کریں گے" کاش تم دیکھو اِن کا حال اُس وقت جب یہ ظالم اپنے رب کے حضور کھڑے ہوں گے اُس وقت یہ ایک دوسرے پر الزام دھریں گے جو لوگ دنیا میں دبا کر رکھے گئے تھے وہ بڑے بننے والوں سے کہیں گے کہ "اگر تم نہ ہوتے تو ہم مومن ہوتے"
  32. قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْۤا اَنَحْنُ صَدَدْنٰكُمْ عَنِ الْهُدٰى بَعْدَ اِذْ جَآءَكُمْ بَلْ كُنْتُمْ مُّجْرِمِیْنَ﴿32﴾

    1. قَالَ الَّذِيْنَکہیں گے وہ لوگ
    2. اسْتَكْبَرُوْاجنہوں نے تکبر کیا
    3. لِلَّذِيْنَ اسْتُضْعِفُوْٓاان لوگوں سے جو کمزور بنا کر رکھے گئے
    4. اَنَحْنُ صَدَدْنٰكُمْکیا ہم نے روکا تھا تم کو
    5. عَنِ الْهُدٰىہدایت سے
    6. بَعْدَ اِذْ جَآءَكُمْبعد اس کے کہ آگئی تمہارے پاس
    7. بَلْ كُنْتُمْ مُّجْرِمِيْنَبلکہ تھے تم مجرم
    وہ بڑے بننے والے ان دبے ہوئے لوگوں کو جواب دیں گے "کیا ہم نے تمہیں اُس ہدایت سے روکا تھا جو تمہارے پاس آئی تھی؟ نہیں، بلکہ تم خود مجرم تھے"
  33. وَ قَالَ الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا بَلْ مَكْرُ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ اِذْ تَاْمُرُوْنَنَاۤ اَنْ نَّكْفُرَ بِاللّٰهِ وَ نَجْعَلَ لَهٗۤ اَنْدَادًا١ؕ وَ اَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ١ؕ وَ جَعَلْنَا الْاَغْلٰلَ فِیْۤ اَعْنَاقِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ هَلْ یُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿33﴾

    1. وَقَالَ الَّذِيْنَاور کہیں گے وہ لوگ
    2. اسْتُضْعِفُوْاجو کمزور بنا کر رکھے گئے
    3. لِلَّذِيْنَ اسْتَكْبَرُوْاان لوگوں کے لیے جنہوں نے تکبر کیا
    4. بَلْبلکہ
    5. مَكْرُ الَّيْلِچال تھی رات کی
    6. وَالنَّهَارِاور دن کی
    7. اِذْ تَاْمُرُوْنَنَآجب تم حکم دیتے تھے ہم کو
    8. اَنْ نَّكْفُرَکہ ہم کفر کریں
    9. بِاللّٰهِساتھ اللہ کے
    10. وَنَجْعَلَ لَهٗٓاور ہم بنائیں اس کے لیے
    11. اَنْدَادًاگواہ
    12. وَاَسَرُّوا النَّدَامَةَاور وہ چھپائیں گے ندامت کو
    13. لَمَّاجب
    14. رَاَوُا الْعَذَابَوہ دیکھیں گے عذاب کو
    15. وَجَعَلْنَااور ہم ڈال دیں گے
    16. الْاَغْلٰلَطوق
    17. فِيْٓ اَعْنَاقِ الَّذِيْنَان لوگوں کی گردنوں میں
    18. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    19. هَلْ يُجْزَوْنَنہیں وہ جزا دئیے جارہے
    20. اِلَّا مَا كَانُوْامگر جو تھے
    21. يَعْمَلُوْنَوہ عمل کرتے
    وہ دبے ہوئے لوگ ان بڑے بننے والوں سے کہیں گے، "نہیں، بلکہ شب و روز کی مکاری تھی جب تم ہم سے کہتے تھے کہ ہم اللہ سے کفر کریں اور دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھیرائیں" آخرکار جب یہ لوگ عذاب دیکھیں گے تو اپنے دلوں میں پچھتائیں گے اور ہم اِن منکرین کے گلوں میں طوق ڈال دیں گے کیا لوگوں کو اِس کے سوا اور کوئی بدلہ دیا جا سکتا ہے کہ جیسے اعمال اُن کے تھے ویسی ہی جزا وہ پائیں؟
  34. وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا فِیْ قَرْیَةٍ مِّنْ نَّذِیْرٍ اِلَّا قَالَ مُتْرَفُوْهَاۤ١ۙ اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ﴿34﴾

    1. وَمَآ اَرْسَلْنَااور نہیں بھیجا ہم نے
    2. فِيْ قَرْيَةٍکسی بستی میں
    3. مِّنْ نَّذِيْرٍکسی ڈرانے والے کو
    4. اِلَّا قَالَمگر اس نے کہا
    5. مُتْرَفُوْهَآاس کے خوش حال لوگوں کو
    6. اِنَّا بِمَآ اُرْسِلْتُمْساتھ اس کے جو بھیجے گئے تم
    7. بِهٖ كٰفِرُوْنَساتھ اس کے انکاری ہیں
    کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے کسی بستی میں ایک خبردار کرنے والا بھیجا ہو اور اس بستی کے کھاتے پیتے لوگوں نے یہ نہ کہا ہو کہ جو پیغام تم لے کر آئے ہو اس کو ہم نہیں مانتے
  35. وَ قَالُوْا نَحْنُ اَكْثَرُ اَمْوَالًا وَّ اَوْلَادًا١ۙ وَّ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ﴿35﴾

    1. وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
    2. نَحْنُہم
    3. اَكْثَرُ اَمْوَالًازیادہ ہیں مال میں
    4. وَّاَوْلَادًااور اولاد میں
    5. وَّمَا نَحْنُاور نہیں ہم
    6. بِمُعَذَّبِيْنَعذاب دیے جانے والے
    انہیں نے ہمیشہ یہی کہا کہ ہم تم سے زیادہ مال اولاد رکھتے ہیں اور ہم ہرگز سزا پانے والے نہیں ہیں
  36. قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۠ع﴿36﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. اِنَّ رَبِّيْبیشک میرا رب
    3. يَبْسُطُ الرِّزْقَپھیلاتا ہے رزق کو
    4. لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے چاہتا ہے
    5. وَيَقْدِرُاور اندازے سے دیتا ہے
    6. وَلٰكِنَّلیکن
    7. اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
    8. لَا يَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
    اے نبیؐ، اِن سے کہو میرا رب جسے چاہتا ہے کشادہ رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا عطا کرتا ہے، مگر اکثر لوگ اس کی حقیقت نہیں جانتے
  37. وَ مَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ بِالَّتِیْ تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفٰۤى اِلَّا مَنْ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا١٘ فَاُولٰٓئِكَ لَهُمْ جَزَآءُ الضِّعْفِ بِمَا عَمِلُوْا وَ هُمْ فِی الْغُرُفٰتِ اٰمِنُوْنَ﴿37﴾

    1. وَمَآ اَمْوَالُكُمْاور نہیں تمہارے مال
    2. وَلَآ اَوْلَادُكُمْاور نہ تمہاری اولادیں
    3. بِالَّتِيْوہ چیز
    4. تُقَرِّبُكُمْجو قریب کرتی ہو تم کو
    5. عِنْدَنَاہم سے۔ ہمارے پاس
    6. زُلْفٰٓيدرجے میں۔ مرتبے میں
    7. اِلَّا مَنْ اٰمَنَمگر جو ایمان لایا
    8. وَعَمِلَ صَالِحًااور اس نے اچھے عمل کیے
    9. ۡ فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
    10. لَهُمْان کے لیے
    11. جَزَآءُ الضِّعْفِجزا ہے دوگنی
    12. بِمَا عَمِلُوْابوجہ اس کے جو انہوں نے عمل کیے
    13. وَهُمْاور وہ
    14. فِي الْغُرُفٰتِبالاخانوں میں
    15. اٰمِنُوْنَامن سے رہنے والے ہوں گے
    یہ تمہاری دولت اور تمہاری اولاد نہیں ہے جو تمہیں ہم سے قریب کرتی ہو ہاں مگر جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے یہی لوگ ہیں جن کے لیے اُن کے عمل کی دہری جزا ہے، اور وہ بلند و بالا عمارتوں میں اطمینان سے رہیں گے
  38. وَ الَّذِیْنَ یَسْعَوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ اُولٰٓئِكَ فِی الْعَذَابِ مُحْضَرُوْنَ﴿38﴾

    1. وَالَّذِيْنَ يَسْعَوْنَاور وہ لوگ جو دوڑ دھوپ کرتے ہیں
    2. فِيْٓ اٰيٰتِنَاہماری آیات میں
    3. مُعٰجِزِيْنَعاجز کرنے والے ہو کر
    4. اُولٰٓئِكَ فِي الْعَذَابِیہی لوگ عذاب میں
    5. مُحْضَرُوْنَحاضر کیے جانے والے ہیں
    رہے وہ لوگ جو ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے دوڑ دھوپ کرتے ہیں، تو وہ عذاب میں مبتلا ہوں گے
  39. قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗ١ؕ وَ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَهُوَ یُخْلِفُهٗ١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ﴿39﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. اِنَّ رَبِّيْبیشک میرا رب
    3. يَبْسُطُ الرِّزْقَپھیلا دیتا ہے۔ کھلا دیتا ہے رزق
    4. لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے وہ چاہتا ہے
    5. مِنْ عِبَادِهٖاپنے بندوں میں سے
    6. وَيَقْدِرُ لَهٗاور تنگ کرتا ہے۔ اندازے سے دیتا ہے۔ جس کے لیے چاہتا ہے
    7. وَمَآ اَنْفَقْتُمْاور جو خرچ کرو گے تم
    8. مِّنْ شَيْءٍکوئی چیز
    9. فَهُوَتو وہ
    10. يُخْلِفُهٗبدلہ دیتا ہے اس کا۔ پیچھے لاتا ہے اس کو
    11. ۚ وَهُوَ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَاور وہ سب رازقوں سے بہتر رزاق ہے
    اے نبیؐ، ان سے کہو، "میرا رب اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا دیتا ہے جو کچھ تم خرچ کر دیتے ہو اُس کی جگہ وہی تم کو اور دیتا ہے، وہ سب رازقوں سے بہتر رازق ہے
  40. وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ یَقُوْلُ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اَهٰۤؤُلَآءِ اِیَّاكُمْ كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ﴿40﴾

    1. وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْاور جس دن وہ اکٹھا کرے گا
    2. جَمِيْعًاسب کے سب کو
    3. ثُمَّپھر
    4. يَقُوْلُکہے گا
    5. لِلْمَلٰٓئِكَةِفرشتوں سے
    6. اَهٰٓؤُلَآءِکیا یہ ہیں وہ
    7. اِيَّاكُمْصرف تمہاری ہی
    8. كَانُوْا يَعْبُدُوْنَتھے وہ عبادت کرتے
    اور جس دن وہ تمام انسانوں کو جمع کرے گا پھر فرشتوں سے پوچھے گا "کیا یہ لوگ تمہاری ہی عبادت کیا کرتے تھے؟"
  41. قَالُوْا سُبْحٰنَكَ اَنْتَ وَلِیُّنَا مِنْ دُوْنِهِمْ١ۚ بَلْ كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ الْجِنَّ١ۚ اَكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُّؤْمِنُوْنَ﴿41﴾

    1. قَالُوْا سُبْحٰنَكَوہ کہیں گے پاک ہے تو
    2. اَنْتَ وَلِيُّنَاتو ہمارا مولا ہے
    3. مِنْ دُوْنِهِمْان کے سوا
    4. بَلْ كَانُوْابلکہ تھے وہ
    5. يَعْبُدُوْنَ الْجِنَّعبادت کرتے جنوں کی
    6. اَكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُّؤْمِنُوْنَاکثر ان میں سے ساتھ انہی کے ایمان لانے والے تھے
    تو وہ جواب دیں گے کہ "پاک ہے آپ کی ذات، ہمارا تعلق تو آپ سے ہے نہ کہ اِن لوگوں سے دراصل یہ ہماری نہیں بلکہ جنوں کی عبادت کرتے تھے، ان میں سے اکثر انہی پر ایمان لائے ہوئے تھے"
  42. فَالْیَوْمَ لَا یَمْلِكُ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ نَّفْعًا وَّ لَا ضَرًّا١ؕ وَ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ﴿42﴾

    1. فَالْيَوْمَتو آج کے دن
    2. لَانہ
    3. يَمْلِكُمالک ہوگا
    4. بَعْضُكُمْتم میں سے بعض
    5. لِبَعْضٍبعض کے لیے
    6. نَّفْعًا وَّلَا ضَرًّانفع کا اور نہ نقصان کا
    7. وَنَقُوْلُاور ہم کہیں گے
    8. لِلَّذِيْنَان لوگوں کو
    9. ظَلَمُوْاجنہوں نے ظلم کیا
    10. ذُوْقُوْاچکھو
    11. عَذَابَ النَّارِآک کا عذاب
    12. الَّتِيْ كُنْتُمْوہ جو تھے تم
    13. بِهَا تُكَذِّبُوْنَاس کو تم جھٹلایا کرتے
    (اُس وقت ہم کہیں گے کہ) آج تم میں سے کوئی نہ کسی کو فائدہ پہنچا سکتا ہے نہ نقصان اور ظالموں سے ہم کہہ دیں گے کہ اب چکھو اس عذاب جہنم کا مزہ جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
  43. وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّا رَجُلٌ یُّرِیْدُ اَنْ یَّصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُكُمْ١ۚ وَ قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفْكٌ مُّفْتَرًى١ؕ وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۙ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ﴿43﴾

    1. وَاِذَا تُتْلٰى عَلَيْهِمْاور جب پڑھی جاتی ہیں ان پر
    2. اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍہماری روشن آیات
    3. قَالُوْاوہ کہتے ہیں
    4. مَا ھٰذَآنہیں یہ
    5. اِلَّا رَجُلٌمگر ایک شخص
    6. يُّرِيْدُوہ چاہتا ہے
    7. اَنْ يَّصُدَّكُمْکہ روک دے تم کو
    8. عَمَّااس سے جو
    9. كَانَ يَعْبُدُتھے عبادت کرتے
    10. اٰبَآؤُكُمْ ۚتمہارے آباؤ اجداد
    11. وَقَالُوْااور وہ کہتے ہیں
    12. مَا ھٰذَآنہیں یہ
    13. اِلَّآ اِفْكٌمگر ایک جھوٹ
    14. مُّفْتَرًىگھڑا ہوا
    15. وَقَالَ الَّذِيْنَاور کہا ان لوگوں نے
    16. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    17. لِلْحَقِّحق کو
    18. لَمَّا جَآءَهُمْجب وہ آگیا ان کے پاس
    19. اِنْ ھٰذَآنہیں یہ
    20. اِلَّا سِحْرٌ مُّبِيْنٌمگر جادو کھلا
    اِن لوگوں کو جب ہماری صاف صاف آیات سنائی جاتی ہیں تو یہ کہتے ہیں کہ "یہ شخص تو بس یہ چاہتا ہے کہ تم کو اُن معبودوں سے برگشتہ کر دے جن کی عبادت تمہارے باپ دادا کرتے آئے ہیں" اور کہتے ہیں کہ "یہ (قرآن) محض ایک جھوٹ ہے گھڑا ہوا" اِن کافروں کے سامنے جب حق آیا تو انہیں نے کہہ دیا کہ "یہ تو صریح جادو ہے"
  44. وَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ كُتُبٍ یَّدْرُسُوْنَهَا وَ مَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمْ قَبْلَكَ مِنْ نَّذِیْرٍؕ﴿44﴾

    1. وَمَآ اٰتَيْنٰهُمْاور نہیں دیں ہم نے ان کو
    2. مِّنْ كُتُبٍکوئی کتابیں
    3. يَّدْرُسُوْنَهَاوہ پڑھتے ہوں ان کو
    4. وَمَآ اَرْسَلْنَآاور نہیں بھیجا ہم نے
    5. اِلَيْهِمْان کی طرف
    6. قَبْلَكَآپ سے پہلے
    7. مِنْسے
    8. نَّذِيْرٍکوئی ڈرانے والا
    حالانکہ نہ ہم نے اِن لوگوں کو پہلے کوئی کتاب دی تھی کہ یہ اسے پڑھتے ہوں اور نہ تم سے پہلے ان کی طرف کوئی متنبہ کرنے والا بھیجا تھا
  45. وَ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ۙ وَ مَا بَلَغُوْا مِعْشَارَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ فَكَذَّبُوْا رُسُلِیْ١۫ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ۠ع﴿45﴾

    1. وَكَذَّبَ الَّذِيْنَاور جھٹلایا ان لوگوں نے
    2. مِنْ قَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھے
    3. وَمَا بَلَغُوْااور نہیں وہ پہنچے
    4. مِعْشَارَدسویں حصے کو
    5. مَآ اٰتَيْنٰهُمْجو دیا تھا ہم نے ان کو
    6. فَكَذَّبُوْا رُسُلِيْتو انہوں نے جھٹلا دیا میرے رسولوں کو
    7. فَكَيْفَ كَانَ نَكِيْرِتو کس طرح ہوا میرا عذاب
    اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ جھٹلا چکے ہیں جو کچھ ہم نے اُنہیں دیا تھا اُس کے عشر عشیر کو بھی یہ نہیں پہنچے ہیں مگر جب انہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلایا تو دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی
  46. قُلْ اِنَّمَاۤ اَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ١ۚ اَنْ تَقُوْمُوْا لِلّٰهِ مَثْنٰى وَ فُرَادٰى ثُمَّ تَتَفَكَّرُوْا١۫ مَا بِصَاحِبِكُمْ مِّنْ جِنَّةٍ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا نَذِیْرٌ لَّكُمْ بَیْنَ یَدَیْ عَذَابٍ شَدِیْدٍ﴿46﴾

    1. قُلْ اِنَّمَآکہہ دیجئے بیشک
    2. اَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍمیں نصیحت کرتا ہوں تم کو ایک بات کی
    3. اَنْ تَقُوْمُوْاکہ تم کھڑے ہو
    4. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    5. مَثْنٰىدو ، دو
    6. وَفُرَادٰىاور اکیلے، اکیلے
    7. ثُمَّپھر
    8. تَتَفَكَّرُوْاذرا غور و فکر کرو
    9. مَا بِصَاحِبِكُمْنہیں تمہارے ساتھی کو
    10. مِّنْ جِنَّةٍکوئی جنون
    11. اِنْ هُوَنہیں وہ
    12. اِلَّامگر
    13. نَذِيْرٌ لَّكُمْخبردار کرنے والا تمہارے لیے
    14. بَيْنَ يَدَيْپہلے۔ آگے
    15. عَذَابٍ شَدِيْدٍسخت عذاب
    اے نبیؐ، اِن سے کہو کہ "میں تمہیں بس ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں خدا کے لیے تم اکیلے اکیلے اور دو دو مل کر اپنا دماغ لڑاؤ اور سوچو، تمہارے صاحب میں آخر ایسی کونسی بات ہے جو جنون کی ہو؟ وہ تو ایک سخت عذاب کی آمد سے پہلے تم کو متنبہ کرنے والا ہے"
  47. قُلْ مَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ﴿47﴾

    1. قُلْ مَا سَاَلْتُكُمْکہہ دیجئے جو بھی میں نے مانگا ہے تم سے
    2. مِّنْ اَجْرٍکوئی اجر
    3. فَهُوَ لَكُمْتو وہ تمہارے ہی لیے ہے
    4. ۭ اِنْ اَجْرِيَنہیں میرا اجر
    5. اِلَّا عَلَي اللّٰهِمگر اللہ پر
    6. وَهُوَاور وہ
    7. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
    8. شَهِيْدٌگواہ ہے
    اِن سے کہو، "اگر میں نے تم سے کوئی اجر مانگا ہے تو وہ تم ہی کو مبارک رہے میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے"
  48. قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَقْذِفُ بِالْحَقِّ١ۚ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ﴿48﴾

    1. قُلْ اِنَّ رَبِّيْکہہ دیجئے بیشک میرا رب
    2. يَقْذِفُ بالْحَقِّ ۚڈالتا ہے۔ نازل کرتا ہے حق کو
    3. عَلَّامُ الْغُيُوْبِخوب جاننے والا ہے غیبوں کا
    ان سے کہو "میرا رب (مجھ پر) حق کا القا کرتا ہے اور وہ تمام پوشیدہ حقیقتوں کا جاننے والا ہے"
  49. قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ مَا یُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَ مَا یُعِیْدُ﴿49﴾

    1. قُلْ جَآءَ الْحَقُّکہہ دیجئے آگیا حق
    2. وَمَا يُبْدِيئُ الْبَاطِلُاور نہیں پیدا کرتا (پہلی بار) باطل
    3. وَمَا يُعِيْدُاور نہ اعادہ کرتا ہے
    کہو "حق آگیا ہے اور اب باطل کے کیے کچھ نہیں ہو سکتا"
  50. قُلْ اِنْ ضَلَلْتُ فَاِنَّمَاۤ اَضِلُّ عَلٰى نَفْسِیْ١ۚ وَ اِنِ اهْتَدَیْتُ فَبِمَا یُوْحِیْۤ اِلَیَّ رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ سَمِیْعٌ قَرِیْبٌ﴿50﴾

    1. قُلْ اِنْکہہ دیجئے اگر
    2. ضَلَلْتُمیں بھٹک گیا
    3. فَاِنَّمَآ اَضِلُّتو بیشک میں بھٹکتا ہوں
    4. عَلٰي نَفْسِيْاپنی ذات پر
    5. وَاِنِ اهْتَدَيْتُاور اگر میں ہدایت پا گیا
    6. فَبِمَاپس بوجہ اس کے جو
    7. يُوْحِيْٓوحی کی
    8. اِلَيَّ رَبِّيْمیری طرف میرے رب نے
    9. اِنَّهٗبیشک وہ
    10. سَمِيْعٌ قَرِيْبٌسننے والا ہے، قریب ہے
    کہو "اگر میں گمراہ ہو گیا ہوں تو میری گمراہی کا وبال مجھ پر ہے، اور اگر میں ہدایت پر ہوں تو اُس وحی کی بنا پر ہوں جو میرا رب میرے اوپر نازل کرتا ہے، وہ سب کچھ سنتا ہے اور قریب ہی ہے"
  51. وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ فَزِعُوْا فَلَا فَوْتَ وَ اُخِذُوْا مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ﴿51﴾

    1. وَلَوْ تَرٰٓىاور کاش تم دیکھتے
    2. اِذْ فَزِعُوْاجب وہ گھبرا جائیں گے
    3. فَلَا فَوْتَتو نہ بھاگ سکیں گے
    4. وَاُخِذُوْااور پکڑ لیے جائیں گے
    5. مِنْ مَّكَانٍ قَرِيْبٍقریب کی جگہ سے
    کاش تم دیکھو اِنہیں اُس وقت جب یہ لوگ گھبرائے پھر رہے ہوں گے اور کہیں بچ کر نہ جا سکیں گے، بلکہ قریب ہی سے پکڑ لیے جائیں گے
  52. وَّ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِهٖ١ۚ وَ اَنّٰى لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍۚۖ﴿52﴾

    1. وَّقَالُوْٓاور وہ کہیں گے
    2. اٰمَنَّاہم ایمان لائے
    3. بِهٖ ۚاس پر
    4. وَاَنّٰىاور کہاں سے ہے
    5. لَهُمُ التَّنَاوُشُان کے لیے پکڑنا
    6. مِنْ مَّكَانٍۢ بَعِيْدٍدور کی جگہ سے
    اُس وقت یہ کہیں گے کہ ہم اُس پر ایمان لے آئے حالانکہ اب دور نکلی ہوئی چیز کہاں ہاتھ آسکتی ہے
  53. وَّ قَدْ كَفَرُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ یَقْذِفُوْنَ بِالْغَیْبِ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ﴿53﴾

    1. وَّقَدْاور تحقیق
    2. كَفَرُوْا بِهٖانہوں نے کفر کیا اس کو
    3. مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
    4. وَيَقْذِفُوْنَاور وہ پھینکتے ہیں
    5. بِالْغَيْبِبن دیکھے
    6. مِنْ مَّكَانٍۢجگہ سے
    7. بَعِيْدٍدور کی
    اِس سے پہلے یہ کفر کر چکے تھے اور بلا تحقیق دور دور کی کوڑیاں لایا کرتے تھے
  54. وَ حِیْلَ بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ مَا یَشْتَهُوْنَ كَمَا فُعِلَ بِاَشْیَاعِهِمْ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا فِیْ شَكٍّ مُّرِیْبٍ۠ع﴿54﴾

    1. وَحِيْلَ بَيْنَهُمْاور حائل کردیا جائے گا ان کے درمیان
    2. وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُوْنَاور اس کے درمیان جو وہ خواہش کرتے ہیں
    3. كَمَا فُعِلَجیسے کیا گیا
    4. بِاَشْيَاعِهِمْان کے ہم جنسوں کے ساتھ۔ پیش روؤں کے ساتھ
    5. مِّنْ قَبْلُاس سے پہلے
    6. اِنَّهُمْ كَانُوْابیشک وہ تھے
    7. فِيْ شَكٍّشک میں
    8. مُّرِيْبٍبےچین کرنے والے
    اُس وقت جس چیز کی یہ تمنا کر رہے ہوں گے اس سے محروم کر دیے جائیں گے جس طرح اِن کے پیش رو ہم مشرب محروم ہو چکے ہوں گے یہ بڑے گمراہ کن شک میں پڑے ہوئے تھے