تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 34. Saba · Ayah 23
وَ لَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا لِمَنْ اَذِنَ لَهٗ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوْبِهِمْ قَالُوْا مَا ذَا١ۙ قَالَ رَبُّكُمْ١ؕ قَالُوا الْحَقَّ١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ﴿23﴾
- وَلَا تَنْفَعُاور نفع نہیں دیتی
- الشَّفَاعَةُشفاعت
- عِنْدَهٗٓاس کے پاس
- اِلَّاسوائے
- لِمَنْ اَذِنَجسے وہ اجازتے دے
- لَهٗ ۭاس کو
- حَتّىٰٓیہاں تک
- اِذَاجب
- فُزِّعَدور کردی جاتی ہے
- عَنْ قُلُوْبِهِمْان کے دلوں سے
- قَالُوْاکہتے ہیں
- مَاذَا ۙکیا
- قَالَکہا
- رَبُّكُمْ ۭتمہارے رب نے
- قَالُواوہ کہتے ہیں
- الْحَقَّ ۚحق
- وَهُوَاور وہ
- الْعَلِيُّبلند مرتبہ
- الْكَبِيْرُبزرگ قدر
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور خدا کے ہاں (کسی کے لئے) سفارش فائدہ نہ دے گی مگر اس کے لئے جس کے بارے میں وہ اجازت بخشے۔ یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے اضطراب دور کردیا جائے گا تو کہیں گے تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا ہے۔ (فرشتے) کہیں گے کہ حق (فرمایا ہے) اور وہ عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے