Bayan-ul-Quran - Al-Baqara : 276
یَمْحَقُ اللّٰهُ الرِّبٰوا وَ یُرْبِی الصَّدَقٰتِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ اَثِیْمٍ
يَمْحَقُ : مٹاتا ہے اللّٰهُ : اللہ الرِّبٰوا : سود وَيُرْبِي : اور بڑھاتا ہے الصَّدَقٰتِ : خیرات وَاللّٰهُ : اور اللہ لَا يُحِبُّ : پسند نہیں کرتا كُلَّ : ہر ایک كَفَّارٍ : ناشکرا اَثِيْمٍ : گنہگار
اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتے ہیں (ف 2) اور صدقات کو بڑھاتے ہیں (ف 3) اور اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتے کسی کفر کرنے والے کو ( اور) کسی گناہ کے کام کرنے والے کو۔ (276)
2۔ کبھی تو دنیا ہی میں سب برباد ہوجاتا ہے ورنہ آخرت میں تو یقینا بربادی ہے کیونکہ وہاں اس پر عذاب ہوگا۔ 3۔ کبھی تو دنیا میں بھی ورنہ آخرت میں تو یقینا بڑھتا ہے کیونکہ وہاں اسپر بہت ثواب ملے گا جیسا اوپرآیات میں مذکور ہوا۔
Top