Anwar-ul-Bayan - Al-Furqaan : 38
وَّ عَادًا وَّ ثَمُوْدَاۡ وَ اَصْحٰبَ الرَّسِّ وَ قُرُوْنًۢا بَیْنَ ذٰلِكَ كَثِیْرًا
وَّعَادًا : اور عاد وَّثَمُوْدَا : اور ثمود وَاَصْحٰبَ الرَّسِّ : اور کنویں والے وَقُرُوْنًۢا : اور جماعتیں بَيْنَ ذٰلِكَ : ان کے درمیان كَثِيْرًا : بہت سی
اور عاد اور ثمود اور کنوئیں والوں اور ان کے درمیان اور بہت سی جماعتوں کو بھی (ہلاک کر ڈالا)
(25:38) عادا (قوم عاد) اس کا عطف قوم نوح پر ہے۔ ای دمرنا عادا۔ یا اس سے قبل اذکر محذوف ہے اور یہ اس کا مفعول ہے ثمودا۔ اصحب الرس۔ قرونا۔ (ای اھل قرون بہت سی امتوں کے لوگ ! بہت سی امتیں ، قومیں) عادا کی طرح ان کا عطف بھی قوم نوح پر ہے یا ان کے قبل فعل اذکر محذوف ہے۔ ثمودا۔ بوجہ عجمہ ومعرفہ غیر منصرف ہے اس لئے اس کے آخر میں تنوین نہیں آتی ! بین ذلک۔ ان کے درمیان۔ (1) جن کے علاقے ان قوموں کے علاقوں کے درمیان تھے۔ (2) جو ان قوموں کے درمیانی زمانہ میں گذریں۔ کثیرا۔ قرونا کی صفت ہے۔ ای کثیر التعداد۔
Top