Bayan-ul-Quran - Al-Furqaan : 38
وَّ عَادًا وَّ ثَمُوْدَاۡ وَ اَصْحٰبَ الرَّسِّ وَ قُرُوْنًۢا بَیْنَ ذٰلِكَ كَثِیْرًا
وَّعَادًا : اور عاد وَّثَمُوْدَا : اور ثمود وَاَصْحٰبَ الرَّسِّ : اور کنویں والے وَقُرُوْنًۢا : اور جماعتیں بَيْنَ ذٰلِكَ : ان کے درمیان كَثِيْرًا : بہت سی
اور ہم نے عاد اور ثمود اور اصحاب الرّس (ف 4) اور ان کے بیچ بیچ میں بہت سی امتوں کو ہلاک کردیا۔
4۔ رس لغت میں کہتے ہیں کنوئے کو، اور کچھ لوگ قوم ثمود کے رہ گئے تھے اور کسی کنوے پر آباد تھے، وہ اصحاب الرس ہیں۔
Top