Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 41
وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ
وَاَصْحٰبُ الشِّمَالِ : اور بائیں ہاتھ والے مَآ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ : کیا ہیں، بائیں ہاتھ والے
اور بائیں (طرف) والے کیا (برے حال میں ہوں گے) یہ بائیں (طرف) والے
اور بائیں طرف والے کا یہی برا حال ہوگا بائیں طرف والوں کا 41۔ { شمال } جانب شمال۔ بائیں طرف { یمین } کی ضد ہے۔ اسم ہے یعنی وہ بد نصیب کی قیامت کے روز جن کے بائیں ہاتھ میں اعمال نامے دیئے جائیں گے جو اس بات کی علامت ہوگی یہ لوگ فیل ہوچکے ہیں اور اب دوزخ میں پہنچائے جانے والے ہیں اس لیے کہ دنیا میں ان کے اعمال ایسے ہی تھے کہ ان کے نتیجہ میں یہ لوگ دوزخ کے مستحق ٹھہرے۔ خیال رہے کہ اعمال نامہ کا ہاتھ میں پکڑنا یا نہ پکڑنا اسی طرح بائیں ہاتھ کی بجائے دائیں میں پکڑنا یا بائیں میں پکڑنے کے باوجود دائیں سے پکڑ لینا کسی کے اختیار کی بات نہیں ہوگی کیونکہ اختیار کا معاملہ دناوی زندگی کی حد تک تھا عشر کے روز کسی شخص کے پاس اختیار نہیں ہوگا بلکہ وہ حکم کا پابند ہوگا۔ حشر میں داخلہ ‘ اعمال نامہ کا بائیں ہاتھ میں یا دائیں میں دیئے جانا اور اسی طرح جنت اور دوزخ کی طرف چلایا جانا سب احکام کی پابندی کے ساتھ بجالانا ہوں گے جس بات کی طرف کسی کو حکم دیا جائے گا اسی کے مطابق اس کو کرنا ہوگا اس لیے یہ خیال نہ کیا جائے کہ جس کے بائیں ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا وہ بائیں کی بجائے دائیں سے پکڑلے گا۔ ہرگز نہیں بلکہ اس کو اسی ہاتھ میں پکڑنا ہوگا جس میں پکڑایا جائیگا بلکہ اعمال نامہ خود بخود اس کے ہاتھ میں چلا جائے گا گو یا یہ علامت ہوگی اہل جنت اور اہل دوزخ کی کہ دائیں والے اہل جنت ہوں گے اور بائیں والے اہل دوزخ ہوں گے۔
Top