Tafseer-e-Saadi - Al-Waaqia : 41
وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ
وَاَصْحٰبُ الشِّمَالِ : اور بائیں ہاتھ والے مَآ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ : کیا ہیں، بائیں ہاتھ والے
اور بائیں بازو والے کتنے ہی بدنصیب ہوں گے بائیں بازو والے
[ 38] بائیں بازو والوں اور ان کی بدبختی کا ذکر وبیان : سو ارشاد فرمایا گیا اور تہویل کے انداز و اسلوب میں ارشاد فرمایا گیا اور بائیں بازو والے کتنے ہی بدنصیب لوگ ہوں گے وہ بائیں باز ووالے۔ والعیاذ باللّٰہ۔ استفہام تہویل اور تفظیع کے لئے ہے۔ یعنی ان بدبختوں کا حال ایسا برا اور اس قدر مہیب اور ہولناک ہوگا کہ بیان سے باہر ہے۔ ای ہم فی حال لا یستطاع وصفھا [ المراغی، الصفوۃ، وغیرہ ] والعیاذ باللّٰہ العظیم۔ سو یہاں سے ان بدبختوں کا حال بدبیان فرمایا جا رہا ہے جن کے اعمال نامے ان کے بائیں ہاتھ میں دئیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں ان کو وہاں کے ہولناک عزاب میں مبتلا ہونا ہوگا، والعیاذ باللّٰہ سو دین حق سے منہ موڑنا اور بغاوت و سرکشی کی راہ پر چلنا سب سے بڑا خسارہ اور دارین کی ہلاکت و تباہی کا باعث ہے۔ والعیاذ باللّٰہ العظیم۔ من کل زیغ و ضلال اللہ تعالیٰ ہمیشہ اور ہر لحاظ سے اپنی حفاظت و پناہ میں رکھے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین، جل وعلا،
Top