Al-Quran-al-Kareem - Al-Waaqia : 41
وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ
وَاَصْحٰبُ الشِّمَالِ : اور بائیں ہاتھ والے مَآ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ : کیا ہیں، بائیں ہاتھ والے
اور بائیں ہاتھ والے، کیا (ہی برے) ہیں بائیں ہاتھ والے۔
وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ۔۔۔۔۔۔:”سموم“ کی وضاحت کے لیے دیکھئے سورة ٔ طور (27) کی تفسیر۔ ”یحموم“ سیاہ دھواں۔ یہ ”حمم“ (بروزادا ”صرد“ بمعنی کوئلہ) سے ”یفعول“ کے وزن پر ہے۔ ”احم“ سیاہ۔ یعنی وہ دھواں جس میں سیاہی اور گرمی دونوں ہوں۔ یعنی جہنمیوں کو کہیں سایہ نہیں ملے گا ، ملے گا تو سخت سیاہ اور گرم دھوئیں کا ، جس میں نہ کوئی ٹھنڈک ہوگی اور نہ کوئی راحت یا آسائش ہوگی۔ مزید دیکھئے سورة ٔ مرسلات (29 تا 34)
Top