Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 40
وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ
وَثُلَّةٌ : اور ایک بڑا گروہ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَ : پچھلوں میں سے
اور ایک بڑا گروہ پچھلوں میں سے
اور ایک بہت بڑا گروہ پچھلوں میں بھی ہو گا 40۔ پہلوں سے مراد کیا ہے ؟ ہم نے اس کی وضاحت پہلے بیان کردی ہے کہ ان سے مراد وہ لوگ ہیں جو بغیر حساب کے جنت میں داخل کردیئے جائیں گے اور یہ لوگ مقربین میں سے ہوں گے لیکن اس جگہ جو ایک بہت بڑا گروہ جنت میں جانے کی بشارت دی گئی ہے تو اس سے مراد { اصحاب الیمین } کا گروہ ہے جو ایک بہت بڑا گروہ ہوگا لیکن اس کا تعلق بھی پہلوں ہی سے ہوگا گویا پہلوں میں ایک بہت بڑا گروہ مقربین کا بھی ہوگا اور ایک بہت بڑا گروہ { اصحاب الیمین } کا گروہ تو بڑا ہوگا لیکن پچھلوں میں { مقربون } اور { سابقون } کا گروہ چھوٹا گروہ ہوگا لیکن { اصحاب الیمین } کا گروہ جس طرح پہلوں میں ایک بہت بڑا گروہ ہوگا اسی طرح پچھلوں میں بھی ایک بہت بڑا گروہ ہوگا جیسا کہ آگے آرہا ہے۔
Top