Dure-Mansoor - Al-Waaqia : 41
وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ
وَاَصْحٰبُ الشِّمَالِ : اور بائیں ہاتھ والے مَآ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ : کیا ہیں، بائیں ہاتھ والے
اور جو بائیں والے ہیں وہ بائیں والے کیسے برے ہیں
1۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت واصحب الشمال، ما اصحب الشمال، اور جو بائیں طرف والے ہیں وہ بائیں طرف والے کیسے برے ہیں) یعنی کیا ہے ان کے لیے اور کیا ہے جو ان کے لیے تیار کیا گیا۔
Top