Ashraf-ul-Hawashi - Al-Furqaan : 35
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ جَعَلْنَا مَعَهٗۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ وَزِیْرًاۚۖ
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا : اور البتہ ہم نے دی مُوْسَى : موسیٰ الْكِتٰبَ : کتاب وَجَعَلْنَا : اور ہم نے بنایا مَعَهٗٓ : اس کے ساتھ اَخَاهُ : اس کا بھائی هٰرُوْنَ : ہارون وَزِيْرًا : وزیر (معاون)
اور ہم5 اس سے پہلے موسیٰ کو کاتب توریت شریف دے چکے ہیں اور اس کے بھائی ہارون کو ہم نے اس کا وزیر بنا6 کر اس کے ساتھ کردیا تھا
5 ۔ آنحضرت ﷺ کو تسلی دینے کی غرض سے ان واقعات میں اشارہ فرمایا ہے کہ انبیا کی تکذیب تو مشرکین کی پرانی عادت ہے۔ (شوکانی) 6 ۔ جس کی انہوں نے دعا کی تھی۔ (دیکھئے سورة طہٰ :29)
Top