Ashraf-ul-Hawashi - Al-Furqaan : 34
اَلَّذِیْنَ یُحْشَرُوْنَ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ اِلٰى جَهَنَّمَ١ۙ اُولٰٓئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضَلُّ سَبِیْلًا۠   ۧ
اَلَّذِيْنَ : جو لوگ يُحْشَرُوْنَ : جمع کیے جائیں گے عَلٰي : پر۔ بل وُجُوْهِهِمْ : اپنے منہ اِلٰى جَهَنَّمَ : جہنم کی طرف اُولٰٓئِكَ : وہی لوگ شَرٌّ : بدترین مَّكَانًا : مقام وَّاَضَلُّ : اور بہت بہکے ہوئے سَبِيْلًا : راستے سے
یہ کافر وہ لوگ ہیں جو اپنے منہ کے بل دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے ان کا ٹھکانا برا اور سب سے بڑھ کر4 میں لوگ ہیں
4 ۔ صحیح یعنی بخاری میں حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا : ” لوگ اپنے منہ کے بل کیوں کرہانکے جائیں گے ؟ فرمایا : جس خدا نے انہیں پائوں کے بل چلایا وہ انہیں منہ کے بل بھی چلا سکتا ہے۔ “ اکثر مفسرین نے اس آیت کی یہی تفسیر بیان کی ہے۔ (ابن کثیر)
Top