Dure-Mansoor - Al-Furqaan : 54
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًا١ؕ وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِیْرًا
وَهُوَ : اور وہی الَّذِيْ : جس نے خَلَقَ : پیدا کیا مِنَ الْمَآءِ : پانی سے بَشَرًا : بشر فَجَعَلَهٗ : پھر بنائے اس کے نَسَبًا : نسب وَّصِهْرًا : اور سسرال وَكَانَ : اور ہے رَبُّكَ : تیرا رب قَدِيْرًا : قدرت والا
اور وہ ایسا ہے جس نے انی سے انسان کو پیدا فرمایا پھر اس کو خاندان والا اور سسرال والا بنادیا اور تیرا پروردگار بڑی قدرت والا ہے
1۔ عبد بن حمید نے عبداللہ بن مغیرہ (رح) سے روایت کیا کہ عمر بن خطاب ؓ سے روایت کیا کہ نسبتی اور سسرالی رشتہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا میرا خیال ہے کہ تم نسب کو تو پہچان چکے ہو مگر سسرالی رشتہ تو وہ دو بہنیں اور صحابہ ہیں۔ 2۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ آیت ” فجعلہ نسبا وصہرا “ میں نسب سے مراد ہے رضاعت اور صہر سے مراد ہے دامادی رشتہ۔ چودہ قسم کی عورتیں حرام ہیں۔ 3۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے آیت ” فجعلہ نسبا وصہرا “ کے بارے میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے سسرالی رشتہ کو نسبی رشتہ کے ساتھ ذکر فرمایا اور چودہ عورتوں کو حرام فرمایا سات نسبتی رشتہ سے اور سات سسرالی رشتہ سے اور اللہ تعالیٰ نے نسب اور صہر میں حرمت کو برابر کردیا۔
Top