Tafseer-e-Majidi - Al-Furqaan : 54
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًا١ؕ وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِیْرًا
وَهُوَ : اور وہی الَّذِيْ : جس نے خَلَقَ : پیدا کیا مِنَ الْمَآءِ : پانی سے بَشَرًا : بشر فَجَعَلَهٗ : پھر بنائے اس کے نَسَبًا : نسب وَّصِهْرًا : اور سسرال وَكَانَ : اور ہے رَبُّكَ : تیرا رب قَدِيْرًا : قدرت والا
اور وہ وہی ہے جس نے انسان کو پانی سے پیدا کیا،61۔ پھر اس کو خاندان والا اور سسرال والا بنایا اور آپ کا پروردگار بڑا قدرت والا ہے،62۔
61۔ یہاں پانی سے مراد نطفہ بشری لیا گیا ہے۔ یجوز ان یرید بہ النطفۃ التی خلق بھا ولد ادم (جصاص) یجوز ان یراد بالماء النطفۃ (روح) اگر مطلق پانی بھی مراد لیا جائے تو اس پر حاشیہ سورة الانبیاء پ 17 میں آیت (آیت) ” وجعلنا من المآء کل شیء حی “۔ کے تحت میں گزر چکا۔ 62۔ (کہ کیسی بہ ظاہر بےحقیقت چیز سے کتنی عظیم الشان اور دور دراز کے تعلقات قائم کردیئے) (آیت) ” فجعلہ نسباوصھرا “۔ اسلام نے سارے انسانی معاشرہ کی بنیاد خاندان ہی پر رکھی ہے اور سسرال کو بھی خاندان ہی کا ایک جزو ٹھہرایا ہے۔ عقد مناکحت کی پوری اہمیت جبھی ذہن نشین ہوگی جب پہلے خاندان کی اہمیت اجتماعی زندگی میں ذہن نشین کرلی جائے۔
Top