Kashf-ur-Rahman - Al-Furqaan : 54
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًا١ؕ وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِیْرًا
وَهُوَ : اور وہی الَّذِيْ : جس نے خَلَقَ : پیدا کیا مِنَ الْمَآءِ : پانی سے بَشَرًا : بشر فَجَعَلَهٗ : پھر بنائے اس کے نَسَبًا : نسب وَّصِهْرًا : اور سسرال وَكَانَ : اور ہے رَبُّكَ : تیرا رب قَدِيْرًا : قدرت والا
اور وہی ہے جس نے بشیر کو پانی یعنی نفطہ سے پیدا کیا پھر اس کو صاحب خاندان اور سسرال والا بنایا اور اے مخاطب تیرا پروردگار بڑی قدرت والا ہے
(54) وہ اللہ تعالیٰ ایسا ہے جس نے بشر کو پانی یعنی نفطہ سے پیدا کیا اور اس کو نسب والا سسرال والا بنایا اور اے مخاطب تیرا پروردگار بڑی قدرت والا ہے یعنی پانی کے قطرے کو کیا سے کیا کردیا ددھیال اور ننہیال کے رشتے قائم کیے اور ن کا ح بیاہ سے داماد اور سسرال کے رشتے قائم کئے اس طرح خاندان اور نسلیں چلائیں اور یہ پروردگار کا بڑا احسان ہے خاندان اور نسلیں ایک دوسرے کے مددگار ہوتے ہیں اور آپس میں مل کر مضبوط ہوتے ہیں اس نعمت کا حق یہ ہے کہ بشر اسی وحدہ لا شریک کی عبادت کرے لیکن بشر نے اس نعمت کا جس طرح کفران کیا اس کا ذکر آگے فرمایا۔
Top