Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 54
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًا١ؕ وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِیْرًا
وَهُوَ : اور وہی الَّذِيْ : جس نے خَلَقَ : پیدا کیا مِنَ الْمَآءِ : پانی سے بَشَرًا : بشر فَجَعَلَهٗ : پھر بنائے اس کے نَسَبًا : نسب وَّصِهْرًا : اور سسرال وَكَانَ : اور ہے رَبُّكَ : تیرا رب قَدِيْرًا : قدرت والا
اور وہی تو ہے جس نے پانی سے آدمی پیدا کیا پھر اس کو صاحب نسب اور صاحب قرابت دامادی بنایا اور تمہارا پروردگار (ہر طرح کی) قدرت رکھتا ہے
54۔ وھوالذی خلق من المائ۔ اس سے مراد نطفہ ہے۔ بشر فجعلناہ نسبا وصھرا۔ اس کو نسب والا یعنی مرد بنادیا اور سسرال والابنایا۔ نسباوصھرا کی تفسیر۔ بعض نے کہا کہ نسب سے مراد وہ ہے جس کے ساتھ نکاح کرنا حلال نہیں اور صھر سے مراد وہ ہے جس سے نکاح کرنا حلال ہے۔ نسب و حرمت کو واجب کرنے والی ہو اورصھر وہ ہے جو حرمت کو واجب نہ کرنے والی ہو بعض نے کہا کہ وہ نسب کی وجہ سے ہو مثلا قرابت اور صھر جو دوسروں کے ساتھ مل کر قربت والارشتہ حاصل ہوجائے۔ اللہ نے نسب کی وجہ سے سات رشتے حرام کیے ہیں اور سبب کی وجہ سے سات رشتے حرام قرار دیے ہیں اور وہ اس آیت میں ، حرمت علیکم امھاتکم، ہے۔ وکان ربک قدیرا۔
Top