Ashraf-ul-Hawashi - Al-An'aam : 11
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ
قُلْ : آپ کہ دیں سِيْرُوْا : سیر کرو فِي الْاَرْضِ : زمین (ملک) میں ثُمَّ : پھر انْظُرُوْا : دیکھو كَيْفَ : کیسا كَانَ : ہوا عَاقِبَةُ : انجام الْمُكَذِّبِيْنَ : جھٹلانے والے
۔ (اے پیغمبر) کہہ دے زمین میں پتو پھر پھر (آنکھ سے) دیکھ لو ( یا سمجھ لو پیغمبروں کو) جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا10
10 اس سے ان لوگوں کو تحذیر کی ہے (رازی) یعنی دنیا کے مختلف خطوں میں جو قومیں پائی گئی ہیں ذرا ان کے حالات اور تاریخ پر غور تو کرو تمہیں خود معلوم ہوجائے گا کہ جب قوموں نے اللہ کے رسولوں کی جھٹلایا اور ان کی اطاعت سے انکار کیا انہیں کیسے عبرت ناک انجام سے دو چارہونا پڑا پھر اس سے اندازہ کرلو کہ اب جو تم ہمارے آخری رسول ﷺ اور آخری کتاب کا مذاق اڑا رہے ہو تمہارا انجام کیا ہوسکتا ہے اور کیا ہونا چاہیے
Top