Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 11
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ
قُلْ : آپ کہ دیں سِيْرُوْا : سیر کرو فِي الْاَرْضِ : زمین (ملک) میں ثُمَّ : پھر انْظُرُوْا : دیکھو كَيْفَ : کیسا كَانَ : ہوا عَاقِبَةُ : انجام الْمُكَذِّبِيْنَ : جھٹلانے والے
آپ ان سے فرما دیجیے کہ تم ذرا زمین میں چلو پھرو پھر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا۔
-11 آپ ان سے فرمائیے کہ تم لوگ بطور سیاحت ذرا زمین پر چلو پھر و پھر خود ہی دیکھ لو کہ انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کی تکذیب کرنے والوں اور دین حق کے جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا۔
Top