Anwar-ul-Bayan - Al-Furqaan : 33
وَ لَا یَاْتُوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اَحْسَنَ تَفْسِیْرًاؕ
وَلَا يَاْتُوْنَكَ : اور وہ نہیں لاتے تمہارے پاس بِمَثَلٍ : کوئی بات اِلَّا : مگر جِئْنٰكَ : ہم پہنچا دیتے ہیں تمہیں بِالْحَقِّ : ٹھیک (جواب) وَاَحْسَنَ : اور بہترین تَفْسِيْرًا : وضاحت
اور یہ لوگ تمہارے پاس جو (اعتراض کی) بات لاتے ہیں ہم تمہارے پاس اسکا معقول اور خوب مشرح جواب بھیج دیتے ہیں
(25:33) لا یاتونک۔ لا یاتون مضارع منفی جمع مذکر غائب۔ ک ضمیر واحد مذکر حاضر نہیں لائیں گے تیرے پاس۔ نہیں پیش کریں گے تیرے سامنے۔ مثل۔ اعتراض۔ عجیب سوال۔ مثل یمثل (کرم) الشیء مثولا کے معنی کسی چیز کا سیدھا کھڑا رہنا۔ یا دوسری چیز کی شکل و صورت اختیار کرلینا کے ہیں۔ مثلاً حدیث شریف میں ہے من احب ان یمثل لہ الرجال فلیتبوا مقعدہ من النار۔ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ لوگ اس کے سامنے سیدھے کھڑے رہیں تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنائے۔ الممثل وہ چیز جو کسی نمونہ کے مطابق بنائی گئی ہو۔ تمثیل تصویر۔ المثل ایسی بات جو کسی دوسری بات سے ملتی جلتی ہو۔ مثل ومثل دونوں ہم معنی ہیں المثلۃ عبرتناک سزا۔ جئنک۔ جئنا ماضی جمع متکلم ۔ ک ضمیر واحد مذکر حاضر۔ جئنا ہم آئے۔ جاء سے اور صلہ ب کے ساتھ ۔ ہم لائے ۔ ہم تیرے پاس لائیں گے۔ (ماضی بمعنی مستقبل) ۔ ولا یاتونک۔۔ باحسن تفسیرا۔ اور نہیں لائیں گے تیرے پاس کوئی اعتراض یا عجیب سوال مگر ہم تیرے پاس اس کا صحیح جواب لائیں گے۔ اور عمدہ تفسیر۔ یعنی آپ کے پاس یہ لوگ جیسا بھی عجیب سوال پیش کریں گے ہم اس کا صحیح جواب اور احسن تفسیر آپ کو بتلا دیں گے۔ احسن تفسیرا کا عطف الحق پر ہے۔ ای جئناک باحسن تفسیرا۔
Top