Anwar-ul-Bayan - Al-Furqaan : 33
وَ لَا یَاْتُوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اَحْسَنَ تَفْسِیْرًاؕ
وَلَا يَاْتُوْنَكَ : اور وہ نہیں لاتے تمہارے پاس بِمَثَلٍ : کوئی بات اِلَّا : مگر جِئْنٰكَ : ہم پہنچا دیتے ہیں تمہیں بِالْحَقِّ : ٹھیک (جواب) وَاَحْسَنَ : اور بہترین تَفْسِيْرًا : وضاحت
اور یہ لوگ آپ کے سامنے کیسا ہی عجیب سوال کریں، ہم ضرور اس کا ٹھیک جواب خوب وضاحت میں بڑھا ہوا آپ کو عطا کردیں گے
اس کے بعد رسول اللہ ﷺ کی مزید تقویت قلب اور تسلی کے لیے ارشاد فرمایا (وَلاَ یَاْتُوْنَکَ بِمَثَلٍ ) (الآیۃ) کہ یہ لوگ آپ پر اعتراض کرنے کے لیے جو بھی عجیب بات پیش کریں گے اس کے مقابلہ میں ہم ضرور حق لے آئیں گے اور واضح طور پر صحیح جواب نازل کردیں گے جس سے ان کا اعتراض باطل ہوجائے گا اور قیل و قال کا مادہ ختم ہوجائے گا۔
Top