Tafseer-al-Kitaab - Al-An'aam : 147
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ رَّبُّكُمْ ذُوْ رَحْمَةٍ وَّاسِعَةٍ١ۚ وَ لَا یُرَدُّ بَاْسُهٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ
فَاِنْ : پس اگر كَذَّبُوْكَ : آپ کو جھٹلائیں فَقُلْ : تو کہ دیں آپ رَّبُّكُمْ : تمہارا رب ذُوْ رَحْمَةٍ : رحمت والا وَّاسِعَةٍ : وسیع وَلَا يُرَدُّ : اور ٹالا نہیں جاتا بَاْسُهٗ : اس کا عذاب عَنِ : سے الْقَوْمِ الْمُجْرِمِيْنَ : مجرموں کی قوم
(اے پیغمبر، ) اگر ( اس پر بھی) یہ لوگ تمہیں جھٹلائیں تو (ان سے) کہہ دو کہ تمہارا رب (بڑی) وسیع رحمت والا ہے (اس لئے مہلت پر مہلت دیئے جاتا ہے) مگر مجرموں سے اس کے عذاب کو (ہمیشہ کے لئے تو) ٹالا نہیں جاسکتا۔
Top