Al-Qurtubi - Al-An'aam : 147
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ رَّبُّكُمْ ذُوْ رَحْمَةٍ وَّاسِعَةٍ١ۚ وَ لَا یُرَدُّ بَاْسُهٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ
فَاِنْ : پس اگر كَذَّبُوْكَ : آپ کو جھٹلائیں فَقُلْ : تو کہ دیں آپ رَّبُّكُمْ : تمہارا رب ذُوْ رَحْمَةٍ : رحمت والا وَّاسِعَةٍ : وسیع وَلَا يُرَدُّ : اور ٹالا نہیں جاتا بَاْسُهٗ : اس کا عذاب عَنِ : سے الْقَوْمِ الْمُجْرِمِيْنَ : مجرموں کی قوم
اور اگر یہ لوگ تمہاری تکذیب کریں تو کہہ دو تمہارا پروردگار صاحب رحمت وسیع ہے۔ مگر اس کا عذاب گنہگار لوگوں سے نہیں ٹلے گا۔
آیت نمبر : 147 قولہ تعالیٰ : آیت : فان کذبوک یہ شرط ہے اور جواب شرط یہ ارشاد گرامی ہے : آیت : فقل ربکم ذو رحمۃ واسعۃ یعنی اس نے اپنی رحمت کے وسیع ہونے کے سبب تم سے در گزر فرمائی اور تمہیں دنیا میں کوئی سزا دنہ دی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس عذاب کے بارے خبر دی جو اس نے ان کے لیے آخرت میں تیار کر رکھا ہے اور فرمایا : آیت : ولا یرد باسہ عنہ القوم المجرمین ( اور اس کا عذاب جرائم پیشہ قوم سے نہیں ٹالا جاسکتا ) ۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کا معنی ہے جب اللہ تعالیٰ دنیا میں عذاب نازل کرنے کا ارادہ فرمالے تو پھر جرائم پیشہ قوم سے اس عذاب کو ٹالا نہیں جاسکتا۔
Top