Tafseer-e-Haqqani - Al-An'aam : 147
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ رَّبُّكُمْ ذُوْ رَحْمَةٍ وَّاسِعَةٍ١ۚ وَ لَا یُرَدُّ بَاْسُهٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ
فَاِنْ : پس اگر كَذَّبُوْكَ : آپ کو جھٹلائیں فَقُلْ : تو کہ دیں آپ رَّبُّكُمْ : تمہارا رب ذُوْ رَحْمَةٍ : رحمت والا وَّاسِعَةٍ : وسیع وَلَا يُرَدُّ : اور ٹالا نہیں جاتا بَاْسُهٗ : اس کا عذاب عَنِ : سے الْقَوْمِ الْمُجْرِمِيْنَ : مجرموں کی قوم
پھر اگر (اے رسول ! ) وہ آپ کو جھٹلا دیں تو کہہ دو کہ تمہارا رب 2 ؎ رسیع رحمت والا ہے (جو عذاب نازل نہیں کرتا) اور گنہگاروں سے اس کا عذاب دور ہونے والا نہیں۔
2 ؎ یعنی اس کی رحمت جلد عذاب نازل ہونے سے روکے ہوئے ہے۔ آخر تو عذاب آوے گا ہی جو کسی کے روکے رکنے کا نہیں۔ 12 منہ
Top