Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 31
وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِمِیْنَ١ؕ وَ كَفٰى بِرَبِّكَ هَادِیًا وَّ نَصِیْرًا
وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح جَعَلْنَا : ہم نے بنائے لِكُلِّ نَبِيٍّ : ہر نبی کے لیے عَدُوًّا : دشمن مِّنَ : سے الْمُجْرِمِيْنَ : مجرموں (گنہگاروں) وَكَفٰى : اور کافی ہے بِرَبِّكَ : تمہارا رب هَادِيًا : ہدایت کرنیوالا وَّنَصِيْرًا : اور مددگار
اور اسی طرح ہم نے گنہگاروں میں سے ہر پیغمبر کا دشمن بنادیا اور تمہارا پروردگار ہدایت دینے اور مدد کرنے کو کافی ہے
31۔ وکذالک جعلنا، جس طرح ہم نے مشرکین میں سے ہر پیغمبر کے دشمن بنادیے تھے اس طرح آپ بھی ویسے ہی صبر کریں۔ جیسا کہ گزشتہ پیغمبروں نے کیا، لکل نبی عدوامن المجرمین، اس سے مراد مشرکین ہیں۔ مقاتل کا بیان ہے کہ ان کی باتوں سے تکلیف محسوس نہ کریں بلکہ ایسی تکالیف توماقبل انبیاء کو بھی آئیں۔ لہذا ہمارے حکم پر صبر کریں جیسا کہ پہلے انبیاء کرام نے صبر کیا تھا پھر ہم نے ان کی مدد کی اور ان کی قوموں کو ہدایت سے نوازا۔ وکفی بربک ھادیا ونصیرا۔
Top