Tadabbur-e-Quran - Al-Waaqia : 25
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ
لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْهَا : نہ وہ سنیں گے اس میں لَغْوًا : کوئی لغو بات وَّلَا تَاْثِيْمًا : اور نہ کوئی گناہ کی بات
اس میں وہ کوئی لغو اور گناہ کی بات نہیں سنیں گے۔
(لا یسمعون فیھا لغوا ولا تاثیما الا قیلاسلما سلما) (25۔ 26) یہ ان کے بےنمل دغش عیش کی طرف اشارہ ہے کہ دشمنوں، معزضوں اور نکتہ چینوں کی جتنی ژاحقائیاں اور بکواسیں سننی ہیں وہ دنیا میں سن چکے ہوں گے اور جتنے چرکے سہنے ہیں وہ سہہ چکیں گے۔ وہاں نہ کسی بکواس کرنے والے کی بکواس ہوگی اور نہ کوئی گناہ کی بات ان کے کانوں میں پڑے گی۔ وہاں ان کے لیے رحمت ہی رحمت اور سلام ہی سلام ہے۔ رب رحیم و غفور کی طرف سے بھی سلام، فرشتوں کی طرف سے بھی سلام اور ساتھیوں کی طرف سے بھی سلام ! ! صبح بھی سلام اور شام بھی سلام پایا۔
Top