Tadabbur-e-Quran - Al-Waaqia : 24
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
جَزَآءًۢ : بدلہ ہے بِمَا كَانُوْا : بوجہ اس کے جو تھے وہ يَعْمَلُوْنَ : وہ عمل کرتے
صلہ ان کے اعمال کا جو وہ کرتے رہے۔
(جزاء بما گانو یعملون) (24) (یہ وہ اصل سرفرازی ہے جو ان جانبازوں کو حاصل ہوگی۔ فرمایا کہ یہ جو کچھ ان کو ملے گا ان کے اعمال کے بدلے میں ملے گا۔ اس کے وہ حقدار ہوں گے اور رب کریم لازماً ان کا یہ حق ادا کرے گا۔ انسان کی فطرت کے اس پہلو پر یہاں نظر رہے کہ اس کی نگاہوں میں جو قدرو قیمت اس چیز کی ہوتی ہے جو اس نے اپنے حق کے طور پر حاصل کی ہو وہ قدر و قیمت اس چیز کی نہیں ہوتی جو اس کو اتفاقاً حاصل ہوگئی ہو یا بطور صدقہ ملی ہو، خواہ یہ پہلی کے مقابل میں کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو۔
Top