Anwar-ul-Bayan - Al-Waaqia : 25
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ
لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْهَا : نہ وہ سنیں گے اس میں لَغْوًا : کوئی لغو بات وَّلَا تَاْثِيْمًا : اور نہ کوئی گناہ کی بات
وہاں نہ بک بک سنیں گے اور نہ اور کوئی بےہودہ بات
ناگوار کلمات نہ سنیں گے : دنیا میں دیکھا جاتا ہے کہ انسان اچھے حال میں ہے جمال بھی ہے ازواج بھی ہیں اور اولاد بھی لیکن بےتکی تکلیف دینے والی آرام میں خلل ڈالنے والی کانوں کو تکلیف دینے والی آوازیں بھی آتی رہتی ہیں اور بعض مرتبہ انسان ان کو دفع کرنے اور ناگوار آوازیں بند کرنے پر قدرت نہیں رکھتا جنت میں ایسا نہ ہوگا وہاں وئی ناگوار بات اور لغویات نہیں سنیں گے اسی کو فرمایا ﴿لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِيْمًاۙ0025﴾ (وہاں نہ بک بک سنیں گے اور نہ اور کوئی بےہودہ بات) ۔
Top