Mutaliya-e-Quran - Al-Israa : 104
وَّ قُلْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ لِبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اسْكُنُوا الْاَرْضَ فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ الْاٰخِرَةِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِیْفًاؕ
وَّقُلْنَا : اور ہم نے کہا مِنْۢ بَعْدِهٖ : اس کے بعد لِبَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَ : بنی اسرائیل کو اسْكُنُوا : تم رہو الْاَرْضَ : زمین (ملک) فَاِذَا : پھر جب جَآءَ : آئے گا وَعْدُ الْاٰخِرَةِ : آخرت کا وعدہ جِئْنَا : ہم لے آئینگے بِكُمْ : تم کو لَفِيْفًا : جمع کر کے
اور اس کے بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ اب تم زمین میں بسو، پھر جب آخرت کے وعدے کا وقت آن پورا ہوگا تو ہم تم سب کو ایک ساتھ لا حاضر کریں گے
[وَّقُلْنَا : اور ہم نے کہا ] [مِنْۢ بَعْدِهٖ : اس کے بعد ] [لِبَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ : بنی اسرائیل سے ] [اسْكُنُوا : تم لوگ سکونت اختیار کرو ] [الْاَرْضَ : اس سرزمین میں ] [فَاِذَا : پھر جب ] [جَاۗءَ : آئے گا ] [وَعْدُ الْاٰخِرَةِ : آخرت کا وعدہ ] [جِئْنَا بِكُمْ : تو ہم لے آئیں گے تم لوگوں کو ] [لَفِيْفًا : سمیٹنے والا ہوتے ہوئے ] لف [لَفًّا : (ن) ] ایک چیز کو دوسری چیز سے ملا دینا۔ جمع کرنا۔ اکٹھا کرنا۔ لِفٌّ ج اَلْفَافٌ۔ جمع کی ہوئی چیز۔ لِنُخْرِجَ بِہٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًا وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًا (تاکہ ہم نکالیں اس سے اناج اور سبزہ اور اکٹھا کئے ہوئے یعنی گھنے باغات) 78:15 ۔ 16 ۔ لَفِیْفٌ فَعِیْلٌ کا وزن ہے۔ اکٹھا کرنے والا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 104 ۔ (افتعال) اِلْتِفَافًا جمع ہونا۔ اکٹھا ہونا۔ وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ (اور جب لپٹ جائے گی پنڈلی پنڈلی سے) 75:29 ۔
Top