Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 13
وَ لَهٗ مَا سَكَنَ فِی الَّیْلِ وَ النَّهَارِ١ؕ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
وَلَهٗ : اور اس کے لیے مَا : جو سَكَنَ : بستا ہے فِي : میں الَّيْلِ : رات وَالنَّهَارِ : اور دن وَهُوَ : اور وہ السَّمِيْعُ : سننے والا الْعَلِيْمُ : جاننے والا
اور رات اور دن میں جو بھی سکونت پذیر ہے وہ سب اسی کی ملک ہے اور وہی سب سنتا اور جانتا ہے
-13 اور رات کی تاریکی اور دن کی روشنی میں جو بھی رہتا ہے اور جو بھ سکوتن رکھتا ہے وہ سب اللہ تعالیٰ ہی کی ملک ہے اور وہ ہی بڑا سننے والا اور جاننے والا ہے یعنی رات اور دن جس پر اثر انداز ہوتے ہیں اور جن پر رات و دن کا گذر ہوتا ہے وہ سب خدا تعالیٰ کی مملوک ہیں۔
Top