Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 14
قُلْ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَتَّخِذُ وَلِیًّا فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ هُوَ یُطْعِمُ وَ لَا یُطْعَمُ١ؕ قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَسْلَمَ وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ
قُلْ : آپ کہ دیں اَغَيْرَ : کیا سوائے اللّٰهِ : اللہ اَتَّخِذُ : میں بناؤں وَلِيًّا : کارساز فَاطِرِ : بنانے والا السَّمٰوٰتِ : آسمان (جمع) وَالْاَرْضِ : زمین وَهُوَ : اور وہ يُطْعِمُ : کھلاتا ہے وَلَا يُطْعَمُ : اور وہ کھاتا نہیں قُلْ : آپ کہ دیں اِنِّىْٓ اُمِرْتُ : بیشک مجھ کو حکم دیا گیا اَنْ : کہ اَكُوْنَ : میں ہوجاؤں اَوَّلَ : سب سے پہلا مَنْ : جو۔ جس اَسْلَمَ : حکم مانا وَ : اور لَا تَكُوْنَنَّ : تو ہرگز نہ ہو مِنَ : سے الْمُشْرِكِيْنَ : شرک کرنے والے
آپ ان سے کہئے کہ کیا میں اس خدا کے سوا کسی اور کو اپنا معبود بنا لوں جو آسمانوں کا اور زمین کا خالق ہے اور وہی سب کو کھلاتا ہے اور اسے کوئی نہیں کھلاتا آپ فرما دیجیے مجھ کو تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلے فرمانبرداری قبول کروں اور نیز یہ کہ تم بہرحال مشرکوں میں سے ہرگز نہ ہوتا
14 اے پیغمبر آپ ان سے فرمائیں کیا میں اس اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر جو آسمان و زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور جو سب کو خوراک دیتا اور سب کو کھانا کھلاتا ہے اور اس کو کوئی نہیں کھلاتا کسی اور کو اپنا معبود اور مددگار بنالوں یعنی وہ سب کو غذا دیتا ہے اور کھانے کو دیتا ہے اور چونکہ وہ غذا کا محتاج نہیں اس لئے اس کو کوئی نہیں کھلاتا آپ فرما دیجیے مجھ کو تو یہی حکم ملا ہے کہ میں سب لوگوں سے پہلے اسلام لائو اور فرمانبردار بنوں اور مجھ کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ آپ شرک کرنے والوں میں سے اور اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرانے والوں میں سے ہرگز نہ ہوں ینی جن لوگوں کو قرآن کریم کے ذریعہ توحید پہونچائی جائے ان سب میں سب سے پہلے میں اسلام قبول کروں اور میں ہرگز ہرگز مشرک نہ بنوں۔
Top