Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 24
اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ یَوْمَئِذٍ خَیْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّ اَحْسَنُ مَقِیْلًا
اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ : بہشت والے يَوْمَئِذٍ : اس دن خَيْرٌ : بہت اچھا مُّسْتَقَرًّا : ٹھکانہ وَّاَحْسَنُ : اور بہترین مَقِيْلًا : آرام گاہ
اس دن اہل جنت کا ٹھکانا بھی بہتر ہوگا اور مقام استراحت بھی عمدہ ہوگا
تفسیر۔ 24۔ اصحاب الجنۃ یومئذ خیرامستقرا، مشرکین ، متکبرین سے زیادہ وہ آرام میں ہوں گے ۔ واحسن مقیلا، ان کے آرام کی جگہیں آرام دہ ہوں گی ۔ حضرت ابن مسعود کا بیان ہے کہ ان الفاظ سے آیا ہے کہ قیامت کا دن آدھا نہ ہونے پائے گا، کہ اہل جنت جنت میں اور اہل دوزخ دوزخ میں جاکرٹھہریں گے پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی، ثم ان مرجعھم لاالی الجحیم، حضرت ابن مسعود کی قرات میں یہ آیت اسی طرح آئی ہے ازہری کا قول ہے قیلولہ اور مقیل نصف النہار کی استراحت کو کہتے ہیں اگرچہ اس کے ساتھ نیند نہ آئی ہو۔ واحسن مقیلا ، جنت میں نیند تو نہیں آئے گی۔ روایت میں آتا ہے کہ مومنوں کے لیے قیامت کا دن چھوٹا کردیاجائے گا، جیسے عصر سے غروب آفتاب تک ہوتا ہے۔
Top