Anwar-ul-Bayan - Al-Furqaan : 24
اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ یَوْمَئِذٍ خَیْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّ اَحْسَنُ مَقِیْلًا
اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ : بہشت والے يَوْمَئِذٍ : اس دن خَيْرٌ : بہت اچھا مُّسْتَقَرًّا : ٹھکانہ وَّاَحْسَنُ : اور بہترین مَقِيْلًا : آرام گاہ
اس دن اہل جنت کا ٹھکانا بھی بہتر ہوگا اور مقام استراحت بھی عمدہ ہوگا
(25:24) اصحب الجنۃ۔ مضاف مضاف الیہ۔ آیت (25:15) میں ان کی طرف اشارہ ہے ہم المومنون المتقون۔ وہ وہی متقون ہوں گے جن کا ذکر آیت 15 میں ہے۔ خیر۔ بہتر۔ اچھا۔ اور احسن بہت اچھا، بہتر۔ تفضیل کا صیغہ۔ یا تو خیریت اور حسن کی زیادتی کو بیان کرنے کے لئے ہے کہ وہ خیریۃ المستقر او حسن المقیل کے انتہائی مدارج میں ہوں گے یا مقابلہ کیا ہے کفار کے تنعم، سامان عیش و عشرت سے جو انہیں دنیا میں حاصل رہا۔ مستقرا خیر کی تمیز ہے۔ مستقر اسم ظرف مکان۔ قرار گاہ ۔ یعنی جہاں تک ان کی قیام گاہ کا تعلق ہے وہ سب سے اچھے رہیں گے۔ مقیلا۔ اسم ظرف مکان وزمان۔ قیلولہ کرنے کی جگہ یا قیلولہ کرنے کا وقت ۔ قیلولۃ مصدر دوپہر میں آرام کرنا۔ مطلقا بمعنی آرام گاہ۔ یا وقت استراحت۔ مقیلا بھی احسن کی تمیز ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ان کے لئے (جنت) بہترین قرار گاہ ہوگی اور بہترین آرام گاہ
Top