Bayan-ul-Quran - Al-Furqaan : 24
اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ یَوْمَئِذٍ خَیْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّ اَحْسَنُ مَقِیْلًا
اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ : بہشت والے يَوْمَئِذٍ : اس دن خَيْرٌ : بہت اچھا مُّسْتَقَرًّا : ٹھکانہ وَّاَحْسَنُ : اور بہترین مَقِيْلًا : آرام گاہ
( البتہ) اہل جنت اس روز قیام گاہ میں اچھے رہیں گے اور آرام گاہ میں بھی خوب اچھے ہوں گے۔ (ف 3)
3۔ مراد مستقر اور مقیل سے جنت ہے، یعنی جنت ان کے لئے جائے قیام اور جائے آرام ہوگی، اور اچھا ہونا اس کا ظاہر ہے۔
Top