Tafheem-ul-Quran (En) - Al-Furqaan : 31
اَوَ مَنْ كَانَ مَیْتًا فَاَحْیَیْنٰهُ وَ جَعَلْنَا لَهٗ نُوْرًا یَّمْشِیْ بِهٖ فِی النَّاسِ كَمَنْ مَّثَلُهٗ فِی الظُّلُمٰتِ لَیْسَ بِخَارِجٍ مِّنْهَا١ؕ كَذٰلِكَ زُیِّنَ لِلْكٰفِرِیْنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
بھلا ایک شخص جو مردہ تھا ہم نے اس کو جلایا10 اور اس کو (قرآن کی یا ہدایت اور ایمان کی یا یقین کی) روشنی دی وہ اس کو لیے ہوئے لوگوں میں چلتا (پھرتا) ہے اس شخص کی طرح ہوگا جس کا حال یہ ہے کہ اندھیروں میں پڑا ہوا ہے وہاں سے نکل نہیں سکتا11 (جیسے مسلمانوں کی نظر میں ایمان بھلا معلوم ہوتا ہے) اسی طرح کافروں کے نزدیک ان کے کام بھلے معلوم ہوتے ہیں12
10 یعنی وہ کافر تھا اسے مسلمان بنایا (شوکانی)11 بیشتر مفسیرن (رح) کے نز دیک یہ مثال عام ہے اور ہر زمانہ کے مومن اور کافر پر منطبق ہوسکتی ہے۔ فتح القدیر) یعنی شیطان اپنے وساوس کے ذریعے ان کافرو کی نگاہ میں ان کے اعمال کو خوبصورت بنا کر پیش کرتا ہے۔
Top