Al-Quran-al-Kareem - Al-Waaqia : 61
عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
عَلٰٓي اَنْ : اس بات پر کہ نُّبَدِّلَ : ہم بدل ڈالیں اَمْثَالَكُمْ : تمہاری شکلوں کو۔ تم جیسوں کو وَنُنْشِىَٔكُمْ : اور نئے سرے سے ہم پیدا کریں گے تم کو فِيْ مَا : اس میں جو لَا تَعْلَمُوْنَ : تم نہیں جانتے
اس بات سے کہ تمہاری جگہ تمہارے جیسے اور لوگ لے آئیں اور نئے سرے سے تمہیں ایسی صورت میں پیدا کردیں جو تم نہیں جانتے۔
عَلٰٓی اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَکُمْ۔۔۔۔: یعنی ہم ہرگز اس سے عاجز نہیں کہ تمہاری جگہ تمہارے جیسے اور لوگ لے آئیں اور تمہاری شکلیں ایسی بنادیں جنہیں تم نہیں جانتے ، مثلاً تمہاری صورتیں مسخ کر کے بندریا خنزیر بنادیں۔ اس میں شدید ڈانٹ ہے۔ مزید دیکھئے سورة ٔ نسائ (133) ، انعام (133) اور سورة ٔ ابراہیم (19، 20)۔
Top