Al-Quran-al-Kareem - Al-Waaqia : 62
وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ
وَلَقَدْ : اور البتہ تحقیق عَلِمْتُمُ : جان لیا تم نے النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى : پہلی دفعہ کی پیدائش کو فَلَوْلَا تَذَكَّرُوْنَ : تو کیوں نہیں تم نصیحت پکڑتے
اور بلاشبہ یقینا تم پہلی دفعہ پیدا ہونے کو جان چکے ہو تو تم کیوں نصیحت حاصل نہیں کرتے ؟
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَۃَ الْاُوْلٰی۔۔۔۔: یعنی جب تم جانتے ہو اور اس کا اقرار بھی کرتے ہو کہ تمہیں پہلی بار ہمیں پیدا کیا ، جب تم کچھ تھے ہی نہیں ، تو پھر یہ کیوں نہیں مانتے کہ جب تم مرجاؤ گے تو ہم تمہیں دوبارہ بھی زندہ کریں گے ؟ دوبارہ پیدا کرنا تو پہلی بار سے آسان ہوتا ہے۔ مزید دیکھئے سورة ٔ روم (27) اور سورة ٔ مریم (67)۔
Top