59. Al-Hashrالحشر

The Exile · Medinan · 24 ayahs · 3 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿1﴾

    1. سَبَّحَ لِلّٰهِتسبیح کی ہے اللہ کے لیے
    2. مَا فِي السَّمٰوٰتِہر اس چیز نے جو آسمانوں میں ہے
    3. وَمَا فِي الْاَرْضِاور جو زمین میں ہے
    4. وَهُوَاور وہ
    5. الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُزبردست ہے ، حکمت والا ہے
    اللہ ہی کی تسبیح کی ہے ہر اُس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، اور وہی غالب اور حکیم ہے
  2. هُوَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مِنْ دِیَارِهِمْ لِاَوَّلِ الْحَشْرِ١ؔؕ مَا ظَنَنْتُمْ اَنْ یَّخْرُجُوْا وَ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ مَّانِعَتُهُمْ حُصُوْنُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ فَاَتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ حَیْثُ لَمْ یَحْتَسِبُوْا١ۗ وَ قَذَفَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الرُّعْبَ یُخْرِبُوْنَ بُیُوْتَهُمْ بِاَیْدِیْهِمْ وَ اَیْدِی الْمُؤْمِنِیْنَ١ۗ فَاعْتَبِرُوْا یٰۤاُولِی الْاَبْصَارِ﴿2﴾

    1. هُوَ الَّذِيْٓوہ اللہ وہ ذات ہے
    2. اَخْرَجَ الَّذِيْنَجس نے نکال دیا ان لوگوں کو
    3. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    4. مِنْسے
    5. اَهْلِ الْكِتٰبِاہل کتاب میں (سے)
    6. مِنْ دِيَارِهِمْان کے گھروں سے
    7. لِاَوَّلِ الْحَشْرِپہلے ہی حشر میں۔ پہلی بھیڑ میں۔ پہلے ہلے میں
    8. مَا ظَنَنْتُمْنہیں تم نے گمان کیا
    9. اَنْکہ
    10. يَّخْرُجُوْاوہ نکل جائیں گے
    11. وَظَنُّوْٓااور وہ سمجھ رہے تھے
    12. اَنَّهُمْ مَّانِعَتُهُمْکہ بیشک وہ بچانے والے ہیں ان کو
    13. حُصُوْنُهُمْان کے قلعے
    14. مِّنَ اللّٰهِاللہ سے
    15. فَاَتٰىهُمُپس آیا ان کے پاس
    16. اللّٰهُاللہ
    17. مِنْ حَيْثُجہاں سے
    18. لَمْ يَحْتَسِبُوْاانہوں نے خیال ہی نہ کیا
    19. وَقَذَفَاور اس نے ڈال دیا
    20. فِيْ قُلُوْبِهِمُان کے دلوں میں
    21. الرُّعْبَرعب
    22. يُخْرِبُوْنَوہ برباد کررہے تھے
    23. بُيُوْتَهُمْاپنے گھروں کو
    24. بِاَيْدِيْهِمْاپنے ہاتھوں سے
    25. وَاَيْدِي الْمُؤْمِنِيْنَاور مومنوں کے ہاتھوں سے
    26. فَاعْتَبِرُوْاپس عبرت پکڑو
    27. يٰٓاُولِي الْاَبْصَارِاے آنکھوں والو
    وہی ہے جس نے اہل کتاب کافروں کو پہلے ہی حملے میں اُن کے گھروں سے نکال باہر کیا تمہیں ہرگز یہ گمان نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے، اور وہ بھی یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ اُن کی گڑھیاں انہیں اللہ سے بچا لیں گی مگر اللہ ایسے رخ سے اُن پر آیا جدھر اُن کا خیال بھی نہ گیا تھا اُس نے اُن کے دلوں میں رعب ڈال دیا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے بھی اپنے گھروں کو برباد کر رہے تھے اور مومنوں کے ہاتھوں بھی برباد کروا رہے تھے پس عبرت حاصل کرو اے دیدہ بینا رکھنے والو!
  3. وَ لَوْ لَاۤ اَنْ كَتَبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمُ الْجَلَآءَ لَعَذَّبَهُمْ فِی الدُّنْیَا١ؕ وَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ﴿3﴾

    1. وَلَوْلَآاور اگر نہ ہوتی یہ بات
    2. اَنْ كَتَبَ اللّٰهُکہ لکھ دی اللہ نے
    3. عَلَيْهِمُان پر
    4. الْجَلَآءَجلاوطنی
    5. لَعَذَّبَهُمْ فِي الدُّنْيَاالبتہ عذاب دیتا ان کو دنیا میں
    6. وَلَهُمْ فِي الْاٰخِرَةِاور ان کے لیے آخرت میں
    7. عَذَابُعذاب ہے
    8. النَّارِآگ کا
    اگر اللہ نے اُن کے حق میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی تو دنیا ہی میں وہ انہیں عذاب دے ڈالتا، اور آخرت میں تو ان کے لیے دوزخ کا عذاب ہے ہی
  4. ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ شَآقُّوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ۚ وَ مَنْ یُّشَآقِّ اللّٰهَ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ﴿4﴾

    1. ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْیہ بات بوجہ اس کے کہ بیشک انہوں نے
    2. شَآقُّوا اللّٰهَمخالفت کی اللہ کی
    3. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کی
    4. وَمَنْاور جو
    5. يُّشَآقِّ اللّٰهَمخالفت کرے گا اللہ کی
    6. فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
    7. شَدِيْدُ الْعِقَابِسخت سزا دینے والا ہے
    یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کیا، اور جو بھی اللہ کا مقابلہ کرے اللہ اس کو سزا دینے میں بہت سخت ہے
  5. مَا قَطَعْتُمْ مِّنْ لِّیْنَةٍ اَوْ تَرَكْتُمُوْهَا قَآئِمَةً عَلٰۤى اُصُوْلِهَا فَبِاِذْنِ اللّٰهِ وَ لِیُخْزِیَ الْفٰسِقِیْنَ﴿5﴾

    1. مَا قَطَعْتُمْجو بھی کاٹے تم نے
    2. مِّنْ لِّيْنَةٍکھجور کے درخت
    3. اَوْ تَرَكْتُمُوْهَایا تم نے چھوڑ دیا ان کو
    4. قَآئِمَةًکھڑے ہوئے
    5. عَلٰٓي اُصُوْلِهَاان کی جڑوں پر
    6. فَبِاِذْنِتو ساتھ اذن کے
    7. اللّٰهِاللہ کے
    8. وَلِيُخْزِيَ الْفٰسِقِيْنَاور تاکہ وہ رسوا کرے فاسقوں کو
    تم لوگوں نے کھجوروں کے جو درخت کاٹے یا جن کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا، یہ سب اللہ ہی کے اذن سے تھا اور (اللہ نے یہ اذن اس لیے دیا) تاکہ فاسقوں کو ذلیل و خوار کرے
  6. وَ مَاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوْلِهٖ مِنْهُمْ فَمَاۤ اَوْجَفْتُمْ عَلَیْهِ مِنْ خَیْلٍ وَّ لَا رِكَابٍ وَّ لٰكِنَّ اللّٰهَ یُسَلِّطُ رُسُلَهٗ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿6﴾

    1. وَمَآ اَفَآءَ اللّٰهُاور جو پھیر لایا اللہ
    2. عَلٰي رَسُوْلِهٖاپنے رسول پر
    3. مِنْهُمْان میں سے
    4. فَمَآ اَوْجَفْتُمْپس نہیں دوڑائے تم نے
    5. عَلَيْهِاس پر
    6. مِنْ خَيْلٍکوئی گھوڑے
    7. وَّلَا رِكَابٍاور نہ سواری
    8. وَّلٰكِنَّ اللّٰهَلیکن اللہ تعالیٰ
    9. يُسَلِّطُ رُسُلَهٗمسلط کرتا ہے اپنے رسولوں کو
    10. عَلٰي مَنْ يَّشَآءُجس پر وہ چاہتا ہے
    11. وَاللّٰهُاور اللہ
    12. عَلٰياوپر
    13. كُلِّ شَيْءٍہر چیز کے
    14. قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا ہے
    اور جو مال اللہ نے اُن کے قبضے سے نکال کر اپنے رسول کی طرف پلٹا دیے، وہ ایسے مال نہیں ہیں جن پر تم نے اپنے گھوڑے اور اونٹ دوڑائے ہوں، بلکہ اللہ اپنے رسولوں کو جس پر چاہتا ہے تسلط عطا فرما دیتا ہے، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
  7. مَاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوْلِهٖ مِنْ اَهْلِ الْقُرٰى فَلِلّٰهِ وَ لِلرَّسُوْلِ وَ لِذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ١ۙ كَیْ لَا یَكُوْنَ دُوْلَةًۢ بَیْنَ الْاَغْنِیَآءِ مِنْكُمْ١ؕ وَ مَاۤ اٰتٰىكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْهُ١ۗ وَ مَا نَهٰىكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوْا١ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِۘ﴿7﴾

    1. مَآ اَفَآءَ اللّٰهُجو پلٹایا اللہ نے
    2. عَلٰي رَسُوْلِهٖاپنے رسول پر
    3. مِنْ اَهْلِوالوں میں سے
    4. الْقُرٰىبستی (والوں میں سے)
    5. فَلِلّٰهِ وَ للرَّسُوْلِپس اللہ کے لیے ہے اور رسول کے لیے
    6. وَ لِذِي الْقُرْبٰىاور رشتہ داروں کے لیے
    7. وَالْيَتٰمٰىاور یتیموں کے لیے
    8. وَالْمَسٰكِيْنِاور مسکینوں کے لیے
    9. وَابْنِ السَّبِيْلِاور مسافروں کے لیے
    10. كَيْ لَا يَكُوْنَتاکہ نہ ہو
    11. دُوْلَةًۢگھومتے رہنا۔ گردش کرنا
    12. بَيْنَدرمیان
    13. الْاَغْنِيَآءِمال داروں کے۔ غنی لوگوں کے
    14. مِنْكُمْتم میں سے
    15. وَمَآ اٰتٰىكُمُ الرَّسُوْلُاور جو دیں تم کو رسول
    16. فَخُذُوْهُپس لے لو اس کو
    17. وَمَااور جس چیز سے
    18. نَهٰىكُمْ عَنْهُروکیں تم کو اس سے
    19. فَانْتَهُوْاپس رک جاؤ
    20. وَاتَّقُوا اللّٰهَاور ڈرو اللہ سے
    21. اِنَّ اللّٰهَکیونکہ اللہ تعالیٰ
    22. شَدِيْدُسخت
    23. الْعِقَابِسزا دینے والا ہے
    جو کچھ بھی اللہ اِن بستیوں کے لوگوں سے اپنے رسول کی طرف پلٹا دے وہ اللہ اور رسول اور رشتہ داروں اور یتامیٰ اور مساکین اور مسافروں کے لیے ہے تاکہ وہ تمہارے مالداروں ہی کے درمیان گردش نہ کرتا رہے جو کچھ رسولؐ تمھیں دے وہ لے لو اور جس چیز سے وہ تم کو روک دے اس سے رک جاؤ اللہ سے ڈرو، اللہ سخت سزا دینے والا ہے
  8. لِلْفُقَرَآءِ الْمُهٰجِرِیْنَ الَّذِیْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ وَ اَمْوَالِهِمْ یَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا وَّ یَنْصُرُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الصّٰدِقُوْنَۚ﴿8﴾

    1. لِلْفُقَرَآءِ الْمُهٰجِرِيْنَان غریب مہاجرین کے لیے
    2. الَّذِيْنَ اُخْرِجُوْاوہ لوگ جو نکالے گئے
    3. مِنْ دِيَارِهِمْاپنے گھروں سے
    4. وَاَمْوَالِهِمْاور اپنے مالوں سے
    5. يَبْتَغُوْنَوہ چاہتے ہیں
    6. فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِفضل اللہ کی طرف سے
    7. وَرِضْوَانًااور رضامندی
    8. وَّيَنْصُرُوْنَ اللّٰهَاور وہ مدد کرتے ہیں اللہ کی
    9. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کی
    10. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    11. هُمُوہ
    12. الصّٰدِقُوْنَجو سچے ہیں
    (نیز وہ مال) اُن غریب مہاجرین کے لیے ہے جو اپنے گھروں اور جائدادوں سے نکال باہر کیے گئے ہیں یہ لوگ اللہ کا فضل اور اس کی خوشنودی چاہتے ہیں اور اللہ اور اُس کے رسولؐ کی حمایت پر کمر بستہ رہتے ہیں یہی راستباز لوگ ہیں
  9. وَ الَّذِیْنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَ الْاِیْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ یُحِبُّوْنَ مَنْ هَاجَرَ اِلَیْهِمْ وَ لَا یَجِدُوْنَ فِیْ صُدُوْرِهِمْ حَاجَةً مِّمَّاۤ اُوْتُوْا وَ یُؤْثِرُوْنَ عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ وَ لَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ١۫ؕ وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَۚ﴿9﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. تَبَوَّؤُ الدَّارَجنہوں نے جگہ پکڑی گھر میں
    3. وَالْاِيْمَانَاور ایمان لائے
    4. مِنْ قَبْلِهِمْان سے قبل
    5. يُحِبُّوْنَوہ محبت رکھتے ہیں
    6. مَنْ هَاجَرَ اِلَيْهِمْجو ہجرت کرے ان کی طرف
    7. وَلَا يَجِدُوْنَاور نہیں وہ پاتے
    8. فِيْ صُدُوْرِهِمْاپنے سینوں میں
    9. حَاجَةًکوئی حاجت
    10. مِّمَّآ اُوْتُوْااس میں سے جو وہ دئیے گئے
    11. وَيُؤْثِرُوْنَاور وہ ترجیح دیتے ہیں
    12. عَلٰٓيپر
    13. اَنْفُسِهِمْاپنے نفسوں پر
    14. وَلَوْ كَانَ بِهِمْاور اگرچہ ہو ان کو
    15. خَصَاصَةٌبھوک۔ تنگی
    16. وَمَنْ يُّوْقَاور جو کوئی بچالیا گیا
    17. شُحَّخود غرضی سے
    18. نَفْسِهٖاپنے نفس کی
    19. فَاُولٰٓئِكَتو ایسے لوگ
    20. هُمُ الْمُفْلِحُوْنَوہی فلاح پانے والے ہیں
    (اور وہ اُن لوگوں کے لیے بھی ہے) جو اِن مہاجرین کی آمد سے پہلے ہی ایمان لا کر دارالحجرت میں مقیم تھے یہ اُن لوگوں سے محبت کرتے ہیں جو ہجرت کر کے اِن کے پاس آئے ہیں اور جو کچھ بھی اُن کو دیدیا جائے اُس کی کوئی حاجت تک یہ اپنے دلوں میں محسوس نہیں کرتے اور اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں خواہ اپنی جگہ خود محتاج ہوں حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اپنے دل کی تنگی سے بچا لیے گئے وہی فلاح پانے والے ہیں
  10. وَ الَّذِیْنَ جَآءُوْ مِنْۢ بَعْدِهِمْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَ لِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَ لَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّكَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ۠ع﴿10﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. جَآءُوْجو آئے
    3. مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
    4. يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
    5. رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَااے ہمارے رب۔ ہم کو بخش دے
    6. وَلِاِخْوَانِنَااور ہمارے بھائیوں کو
    7. الَّذِيْنَوہ جو
    8. سَبَقُوْنَا بالْاِيْمَانِسبقت لے گئے ہم سے ایمان میں
    9. وَلَا تَجْعَلْاور نہ تو ڈال
    10. فِيْ قُلُوْبِنَاہمارے دلوں میں
    11. غِلًّابغض
    12. لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے
    13. رَبَّنَآ اِنَّكَاے ہمارے رب۔ بیشک تو
    14. رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌشفقت کرنے والا، مہربان ہے
    (اور وہ اُن لوگوں کے لیے بھی ہے) جو اِن اگلوں کے بعد آئے ہیں، جو کہتے ہیں کہ "اے ہمارے رب، ہمیں اور ہمارے اُن سب بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے لیے کوئی بغض نہ رکھ، اے ہمارے رب، تو بڑا مہربان اور رحیم ہے"
  11. اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ نَافَقُوْا یَقُوْلُوْنَ لِاِخْوَانِهِمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَئِنْ اُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَ لَا نُطِیْعُ فِیْكُمْ اَحَدًا اَبَدًا١ۙ وَّ اِنْ قُوْتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ﴿11﴾

    1. اَلَمْکیا نہیں
    2. تَرَتم نے دیکھا
    3. اِلَى الَّذِيْنَان لوگوں کی طرف
    4. نَافَقُوْاجنہوں نے منافقت کی
    5. يَقُوْلُوْنَ لِاِخْوَانِهِمُوہ کہتے ہیں اپنے بھائیوں سے
    6. الَّذِيْنَان سے
    7. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    8. مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِاہل کتاب میں سے
    9. لَئِنْ اُخْرِجْتُمْالبتہ اگر نکالے گئے تم
    10. لَنَخْرُجَنَّالبتہ ہم ضرور نکلیں گے
    11. مَعَكُمْتمہارے ساتھ
    12. وَلَا نُطِيْعُ فِيْكُمْاور نہ ہم اطاعت کریں گے تمہارے معاملے میں
    13. اَحَدًا اَبَدًاکسی ایک کی بھی
    14. وَّاِنْاور اگر
    15. قُوْتِلْتُمْجنگ کی گئی تم سے
    16. لَنَنْصُرَنَّكُمْالبتہ ہم ضرور مدد کریں گے تمہاری
    17. وَاللّٰهُ يَشْهَدُاور اللہ گواہی دیتا ہے
    18. اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَبیشک وہ البتہ جھوٹے ہیں
    تم نے دیکھا نہیں اُن لوگوں کو جنہوں نے منافقت کی روش اختیار کی ہے؟ یہ اپنے کافر اہل کتاب بھائیوں سے کہتے ہیں "اگر تمہیں نکالا گیا تو ہم تمہارے ساتھ نکلیں گے، اور تمہارے معاملہ میں ہم کسی کی بات ہرگز نہ مانیں گے، اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم تمہاری مدد کریں گے" مگر اللہ گواہ ہے کہ یہ لوگ قطعی جھوٹے ہیں
  12. لَئِنْ اُخْرِجُوْا لَا یَخْرُجُوْنَ مَعَهُمْ١ۚ وَ لَئِنْ قُوْتِلُوْا لَا یَنْصُرُوْنَهُمْ١ۚ وَ لَئِنْ نَّصَرُوْهُمْ لَیُوَلُّنَّ الْاَدْبَارَ١۫ ثُمَّ لَا یُنْصَرُوْنَ﴿12﴾

    1. لَئِنْ اُخْرِجُوْاالبتہ اگر وہ نکالے گئے
    2. لَا يَخْرُجُوْنَنہیں وہ نکلیں گے
    3. مَعَهُمْان کے ساتھ
    4. وَلَئِنْ قُوْتِلُوْااور البتہ اگر وہ جنگ کیے گئے
    5. لَانہیں
    6. يَنْصُرُوْنَهُمْوہ مدد کریں گے ان کی
    7. وَلَئِنْ نَّصَرُوْهُمْاور البتہ اگر انہوں نے مدد کی بھی ان کی
    8. لَيُوَلُّنَّ الْاَدْبَارَالبتہ ضرور پھیر لیں گے پیٹھوں کو
    9. ثُمَّ لَاپھر نہ
    10. يُنْصَرُوْنَوہ مدد دئیے جائیں گے
    اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ ہرگز نہ نکلیں گے، اور اگر اُن سے جنگ کی گئی تو یہ اُن کی ہرگز مدد نہ کریں گے، اور اگر یہ ان کی مدد کریں بھی تو پیٹھ پھیر جائیں گے اور پھر کہیں سے کوئی مدد نہ پائیں گے
  13. لَاَنْتُمْ اَشَدُّ رَهْبَةً فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنَ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ﴿13﴾

    1. لَاَانْتُمْالبتہ تم
    2. اَشَدُّ رَهْبَةًزیادہ سخت ہو رعب میں
    3. فِيْ صُدُوْرِهِمْان کے سینوں میں
    4. مِّنَ اللّٰهِاللہ سے بڑھ کر
    5. ذٰلِكَیہ اس لیے
    6. بِاَنَّهُمْبوجہ اس کے کہ بیشک وہ
    7. قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُوْنَایک قوم ہیں جو نہیں سمجھتے
    اِن کے دلوں میں اللہ سے بڑھ کر تمہارا خوف ہے، اس لیے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ بوجھ نہیں رکھتے
  14. لَا یُقَاتِلُوْنَكُمْ جَمِیْعًا اِلَّا فِیْ قُرًى مُّحَصَّنَةٍ اَوْ مِنْ وَّرَآءِ جُدُرٍ١ؕ بَاْسُهُمْ بَیْنَهُمْ شَدِیْدٌ١ؕ تَحْسَبُهُمْ جَمِیْعًا وَّ قُلُوْبُهُمْ شَتّٰى١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَعْقِلُوْنَۚ﴿14﴾

    1. لَانہیں
    2. يُقَاتِلُوْنَكُمْوہ جنگ کریں گے تم سے
    3. جَمِيْعًاسب مل کر
    4. اِلَّا فِيْ قُرًىمگر بستیوں میں
    5. مُّحَصَّنَةٍقلعہ بند ہوکر
    6. اَوْ مِنْیا ، سے
    7. وَّرَآءِ جُدُرٍدیواروں کے پیچھے (سے)
    8. بَاْسُهُمْان کی جنگ
    9. بَيْنَهُمْ شَدِيْدٌآپس میں شدید ہے
    10. تَحْسَبُهُمْتم سمجھتے ہو ان کو
    11. جَمِيْعًااکٹھا
    12. وَّقُلُوْبُهُمْ شَتّٰىاور دل ان کے پھٹے ہوئے ہیں۔ مختلف ہیں
    13. ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْیہ بوجہ اس کے کہ بیشک وہ
    14. قَوْمٌلوگ ہیں
    15. لَّا يَعْقِلُوْنَجو عقل نہیں رکھتے
    یہ کبھی اکٹھے ہو کر (کھلے میدان میں) تمہارا مقابلہ نہ کریں گے، لڑیں گے بھی تو قلعہ بند بستیوں میں بیٹھ کر یا دیواروں کے پیچھے چھپ کر یہ آپس کی مخالفت میں بڑے سخت ہیں تم اِنہیں اکٹھا سمجھتے ہو مگر ان کے دل ایک دوسرے سے پھٹے ہوئے ہیں اِن کا یہ حال اِس لیے ہے کہ یہ بے عقل لوگ ہیں
  15. كَمَثَلِ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِیْبًا ذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌۚ﴿15﴾

    1. كَمَثَلِ الَّذِيْنَمانند مثال ان لوگوں کے
    2. مِنْ قَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھے
    3. قَرِيْبًاقریب ہی
    4. ذَاقُوْاانہوں نے چکھا
    5. وَبَالَ اَمْرِهِمْاپنے کیے کا وبال
    6. وَلَهُمْاور ان کے لیے
    7. عَذَابٌ اَلِيْمٌعذاب ہے دردناک
    یہ اُنہی لوگوں کے مانند ہیں جو اِن سے تھوڑی ہی مدت پہلے اپنے کیے کا مزا چکھ چکے ہیں اور اِن کے لیے دردناک عذاب ہے
  16. كَمَثَلِ الشَّیْطٰنِ اِذْ قَالَ لِلْاِنْسَانِ اكْفُرْ١ۚ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّنْكَ اِنِّیْۤ اَخَافُ اللّٰهَ رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ﴿16﴾

    1. كَمَثَلِ الشَّيْطٰنِجیسے مثال شیطان کی۔ شیطان کی طرح
    2. اِذْ قَالَجب اس نے کہا
    3. لِلْاِنْسَانِانسان سے
    4. اكْفُرْکفر کرو
    5. فَلَمَّا كَفَرَتو جب اس نے کفر کیا
    6. قَالَکہا
    7. اِنِّىْ بَرِيْٓءٌ مِّنْكَبیشک میں بری الذمہ ہوں تجھ سے
    8. اِنِّىْٓبیشک میں
    9. اَخَافُ اللّٰهَمیں ڈرتا ہوں اللہ سے
    10. رَبَّ الْعٰلَمِيْنَجو رب ہے تمام جہاناوں کا
    اِن کی مثال شیطان کی سی ہے کہ پہلے وہ انسان سے کہتا ہے کہ کفر کر، اور جب انسان کفر کر بیٹھتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میں تجھ سے بری الذمہ ہوں، مجھے تو اللہ رب العالمین سے ڈر لگتا ہے
  17. فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَاۤ اَنَّهُمَا فِی النَّارِ خَالِدَیْنِ فِیْهَا١ؕ وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیْنَ۠ع﴿17﴾

    1. فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَآتو تھا ان دونوں کا انجام
    2. اَنَّهُمَابیشک وہ دونوں
    3. فِي النَّارِآگ میں ہوں گے
    4. خَالِدَيْنِ فِيْهَاہمیشہ رہنے والے اس میں
    5. وَذٰلِكَاور یہی ہے
    6. جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِيْنَظالموں کا بدلہ
    پھر دونوں کا انجام یہ ہونا ہے کہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں جائیں، اور ظالموں کی یہی جزا ہے
  18. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ١ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ﴿18﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوااے لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. اتَّقُوا اللّٰهَدرو اللہ سے
    3. وَلْتَنْظُرْاور چاہیے کہ دیکھے
    4. نَفْسٌہر نفس
    5. مَّا قَدَّمَتْجو اس نے آگے بھیجا
    6. لِغَدٍکل کے لیے
    7. وَاتَّقُوا اللّٰهَاور ڈرو اللہ سے
    8. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    9. خَبِيْرٌۢباخبر ہے
    10. بِمَاساتھ اس کے جو
    11. تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے ہو
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو، اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اُس نے کل کے لیے کیا سامان کیا ہے اللہ سے ڈرتے رہو، اللہ یقیناً تمہارے اُن سب اعمال سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو
  19. وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسَهُمْ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ﴿19﴾

    1. وَلَا تَكُوْنُوْااور نہ ہو تم
    2. كَالَّذِيْنَ نَسُوا اللّٰهَان لوگوں کی طرح جنہوں نے بھلا دیا اللہ کو
    3. فَاَنْسٰىهُمْپھر اس نے بھلوا دیا ان کو
    4. اَنْفُسَهُمْان کے نفس کو
    5. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    6. هُمُ الْفٰسِقُوْنَوہ جو فاسق ہیں
    اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے اُنہیں خود اپنا نفس بھلا دیا، یہی لوگ فاسق ہیں
  20. لَا یَسْتَوِیْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ؕ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ﴿20﴾

    1. لَا يَسْتَوِيْٓنہیں برابر ہوسکتے
    2. اَصْحٰبُ النَّارِآگ کے ساتھی
    3. وَاَصْحٰبُ الْجَنَّةِاور جنت کے ساتھی۔ جنت والے
    4. اَصْحٰبُ الْجَنَّةِجنت والے
    5. هُمُوہی ہیں
    6. الْفَآئِزُوْنَجو کامیاب ہونے والے ہیں
    دوزخ میں جانے والے اور جنت میں جانے والے کبھی یکساں نہیں ہو سکتے جنت میں جانے والے ہی اصل میں کامیاب ہیں
  21. لَوْ اَنْزَلْنَا هٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰى جَبَلٍ لَّرَاَیْتَهٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْیَةِ اللّٰهِ١ؕ وَ تِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ﴿21﴾

    1. لَوْ اَنْزَلْنَااگر نازل کرتے ہم
    2. هٰذَا الْقُرْاٰنَاس قرآن کو
    3. عَلٰي جَبَلٍاوپر ایک پہاڑ کے
    4. لَّرَاَيْتَهٗالبتہ تم دیکھتے اس کو
    5. خَاشِعًادبا ہوا
    6. مُّتَصَدِّعًاپھٹتا ہوا۔ پھٹنے والا
    7. مِّنْ خَشْيَةِ اللّٰهِاللہ کے ڈر سے
    8. وَتِلْكَ الْاَمْثَالُاور یہ مثالیں
    9. نَضْرِبُهَا للنَّاسِہم بیان کرتے ہیں ان کو لوگوں کے لیے
    10. لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
    11. يَتَفَكَّرُوْنَوہ غور و فکر کریں
    اگر ہم نے یہ قرآن کسی پہاڑ پر بھی اتار دیا ہوتا تو تم دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے دبا جا رہا ہے اور پھٹا پڑتا ہے یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے اس لیے بیان کرتے ہیں کہ وہ (اپنی حالت پر) غور کریں
  22. هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ١ۚ هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ﴿22﴾

    1. هُوَ اللّٰهُ الَّذِيْوہ اللہ وہ ذات ہے
    2. لَآ اِلٰهَنہیں کوئی الہ
    3. اِلَّا هُوَمگر وہی
    4. عٰلِمُ الْغَيْبِجاننے والا ہے غیب کا
    5. وَالشَّهَادَةِاور حاضر کا
    6. هُوَ الرَّحْمٰنُوہ رحمن ہے
    7. الرَّحِيْمُاور رحیم ہے
    وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، غائب اور ظاہر ہر چیز کا جاننے والا، وہی رحمٰن اور رحیم ہے
  23. هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿23﴾

    1. هُوَ اللّٰهُ الَّذِيْوہ اللہ وہ ذات ہے
    2. لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَنہیں کوئی الہ برحق مگر وہی
    3. اَلْمَلِكُبادشاہ
    4. الْقُدُّوْسُبہت مقدس
    5. السَّلٰمُسراسر سلامتی
    6. الْمُؤْمِنُامن دینے والا
    7. الْمُهَيْمِنُنگہبان
    8. الْعَزِيْزُزبردست
    9. الْجَبَّارُبزور حکم نافذ کرنے والا
    10. الْمُتَكَبِّرُبڑا ہو کر رہنے والا
    11. سُبْحٰنَ اللّٰهِپاک ہے اللہ
    12. عَمَّا يُشْرِكُوْنَاس سے جو وہ شریک ٹھہراتے
    وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بادشاہ ہے نہایت مقدس، سراسر سلامتی، امن دینے والا، نگہبان، سب پر غالب، اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا، اور بڑا ہی ہو کر رہنے والا پاک ہے اللہ اُس شرک سے جو لوگ کر رہے ہیں
  24. هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى١ؕ یُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ع﴿24﴾

    1. هُوَ اللّٰهُوہ اللہ
    2. الْخَالِقُخالق ہے
    3. الْبَارِيئُپیدا کرنے والا ہے
    4. الْمُصَوِّرُتصویر گری کرنے والا ہے
    5. لَهُ الْاَسْمَآءُاسی کے لیے نام ہیں
    6. الْحُسْنٰىاچھے اچھے
    7. يُسَبِّحُ لَهٗتسبیح کررہے ہیں اس کے لیے
    8. مَا فِيجو بھی ، میں
    9. السَّمٰوٰتِآسمانوں (میں) ہیں
    10. وَالْاَرْضِاور زمین میں
    11. وَهُوَ الْعَزِيْزُاور وہ زبردست ہے
    12. الْحَكِيْمُحکمت والا ہے
    وہ اللہ ہی ہے جو تخلیق کا منصوبہ بنانے والا اور اس کو نافذ کرنے والا اور اس کے مطابق صورت گری کرنے والا ہے اس کے لیے بہترین نام ہیں ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اُس کی تسبیح کر رہی ہے، اور وہ زبردست اور حکیم ہے