تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 59. Al-Hashr · Ayah 9

  1. وَ الَّذِیْنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَ الْاِیْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ یُحِبُّوْنَ مَنْ هَاجَرَ اِلَیْهِمْ وَ لَا یَجِدُوْنَ فِیْ صُدُوْرِهِمْ حَاجَةً مِّمَّاۤ اُوْتُوْا وَ یُؤْثِرُوْنَ عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ وَ لَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ١۫ؕ وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَۚ﴿9﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور جن لوگوں نے
    2. تَبَوَّؤُانہوں نے قرار پکڑا
    3. الدَّارَاس گھر
    4. وَالْاِيْمَانَاور ایمان
    5. مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
    6. يُحِبُّوْنَوہ محبت کرتے ہیں
    7. مَنْ هَاجَرَجس نے ہجرت کی
    8. اِلَيْهِمْان کی طرف
    9. وَلَا يَجِدُوْنَاور وہ نہیں پاتے
    10. فِيْمیں
    11. صُدُوْرِهِمْاپنے سینوں (دلوں)
    12. حَاجَةًکوئی حاجت
    13. مِّمَّآاس کی
    14. اُوْتُوْادیا گیا انہیں
    15. وَيُؤْثِرُوْنَاور وہ اختیار کرتے ہیں
    16. عَلٰٓي اَنْفُسِهِمْاپنی جانوں پر
    17. وَلَوْ كَانَاور خواہ ہو
    18. بِهِمْ خَصَاصَةٌ ڵانہیں تنگی
    19. وَمَنْ يُّوْقَاور جس نے بچایا
    20. شُحَّ نَفْسِهٖبخل سے اپنی ذات کو
    21. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
    22. هُمُوہ
    23. الْمُفْلِحُوْنَفلاح پانے والے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور (ان لوگوں کے لئے بھی) جو مہاجرین سے پہلے (ہجرت کے) گھر (یعنی مدینے) میں مقیم اور ایمان میں (مستقل) رہے (اور) جو لوگ ہجرت کرکے ان کے پاس آتے ہیں ان سے محبت کرتے ہیں اور جو کچھ ان کو ملا اس سے اپنے دل میں کچھ خواہش (اور خلش) نہیں پاتے اور ان کو اپنی جانوں سے مقدم رکھتے ہیں خواہ ان کو خود احتیاج ہی ہو۔ اور جو شخص حرص نفس سے بچا لیا گیا تو ایسے لوگ مراد پانے والے ہیں