50. Qaafق
The letter Qaaf · Meccan · 45 ayahs · 3 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قٓ١ۚ۫ وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِۚ﴿1﴾
- قٓ ڗق
- وَالْقُرْاٰنِ الْمَجِيْدِقسم ہے قرآن مجید کی۔ بزرگی والے قرآن کی
ق، قسم ہے قرآن مجید کیبَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌۚ﴿2﴾
- بَلْ عَجِبُوْٓابلکہ انہیں تعجب ہوا
- اَنْ جَآءَهُمْکہ آگیا ان کے پاس
- مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْایک ڈرانے والا ان میں سے
- فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَتو کہا کافروں نے
- ھٰذَایہ
- شَيْءٌایک چیز ہے
- عَجِيْبٌبہت ہی عجیب
بلکہ اِن لوگوں کو تعجب اس بات پر ہوا کہ ایک خبردار کرنے والا خود اِنہی میں سے اِن کے پاس آگیا پھر منکرین کہنے لگے "یہ تو عجیب بات ہےءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا١ۚ ذٰلِكَ رَجْعٌۢ بَعِیْدٌ﴿3﴾
- ءَاِذَاکیا جب
- مِتْنَاہم مرجائیں گے
- وَكُنَّا تُرَابًا ۚاور ہم ہوجائیں گے مٹی
- ذٰلِكَ رَجْعٌۢیہ پلٹنا۔ پھر آنا
- بَعِيْدٌدور کا ہے۔ ناممکن ہے
کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک ہو جائیں گے (تو دوبارہ اٹھائے جائیں گے)؟ یہ واپسی تو عقل سے بعید ہے"قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْ١ۚ وَ عِنْدَنَا كِتٰبٌ حَفِیْظٌ﴿4﴾
- قَدْ عَلِمْنَاتحقیق ہم نے جان لیا
- مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُاس کا بھی جو کمی کرتی ہے زمین
- مِنْهُمْ ۚان میں سے
- وَعِنْدَنَااور ہمارے پاس
- كِتٰبٌ حَفِيْظٌایک کتاب ہے محفوظ۔ حفاظت کرنے والی
زمین ان کے جسم میں سے جو کچھ کھاتی ہے وہ سب ہمارے علم میں ہے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہےبَلْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَهُمْ فِیْۤ اَمْرٍ مَّرِیْجٍ﴿5﴾
- بَلْ كَذَّبُوْابلکہ انہوں نے جھٹلایا
- بِالْحَقِّحق کو
- لَمَّا جَآءَهُمْجب وہ آگیا ان کے پاس
- فَهُمْتو وہ
- فِيْٓ اَمْرٍایک معاملے میں ہیں
- مَّرِيْجٍمضطرب
بلکہ اِن لوگوں نے تو جس وقت حق اِن کے پاس آیا اُسی وقت اُسے صاف جھٹلا دیا اِسی وجہ سے اب یہ الجھن میں پڑے ہوئے ہیںاَفَلَمْ یَنْظُرُوْۤا اِلَى السَّمَآءِ فَوْقَهُمْ كَیْفَ بَنَیْنٰهَا وَ زَیَّنّٰهَا وَ مَا لَهَا مِنْ فُرُوْجٍ﴿6﴾
- اَفَلَمْکیا بھلا نہیں
- يَنْظُرُوْٓاانہوں نے دیکھا
- اِلَى السَّمَآءِآسمان کی طرف
- فَوْقَهُمْاپنے اوپر
- كَيْفَ بَنَيْنٰهَاکس طرح بنایا ہم نے اس کو
- وَزَيَّنّٰهَااور زینت بخشی ہم نے اس کو
- وَمَا لَهَااور نہیں اس کے لیے
- مِنْکوئی
- فُرُوْجٍشگاف
اچھا، تو کیا اِنہوں نے کبھی اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا؟ کس طرح ہم نے اسے بنایا اور آراستہ کیا، اور اس میں کہیں کوئی رخنہ نہیں ہےوَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِیْجٍۙ﴿7﴾
- وَالْاَرْضَاور زمین
- مَدَدْنٰهَابچھایا ہم نے اس کو
- وَاَلْقَيْنَااور ڈالے ہم نے
- فِيْهَااس میں
- رَوَاسِيَپہاڑ
- وَاَنْۢبَتْنَا فِيْهَااور اگائے ہم نے اس میں
- مِنْ كُلِّہر قسم کے
- زَوْجٍۢ بَهِيْجٍجوڑے بارونق
اور زمین کو ہم نے بچھایا اور اس میں پہاڑ جمائے اور اُس کے اندر ہر طرح کی خوش منظر نباتات اگا دیںتَبْصِرَةً وَّ ذِكْرٰى لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍ﴿8﴾
- تَبْصِرَةًدکھانے کو۔ بصیرت پانے کے لیے
- وَّذِكْرٰىاور نصیحت کو
- لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيْبٍواسطے ہر رجوع کرنے والے بندے کے
یہ ساری چیزیں آنکھیں کھولنے والی اور سبق دینے والی ہیں ہر اُس بندے کے لیے جو (حق کی طرف) رجوع کرنے والا ہووَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّ حَبَّ الْحَصِیْدِۙ﴿9﴾
- وَنَزَّلْنَااور اتارا ہم نے
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مَآءً مُّبٰرَكًاپانی برکت والا
- فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖپھر اگائے ہم نے ساتھ اس کے
- جَنّٰتٍ وَّحَبَّباغات اور اناج
- الْحَصِيْدِکٹنے والی کھیتی کا
اور آسمان سے ہم نے برکت والا پانی نازل کیا، پھر اس سے باغ اور فصل کے غلےوَ النَّخْلَ بٰسِقٰتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِیْدٌۙ﴿10﴾
- وَالنَّخْلَاور کھجور کے درخت
- بٰسِقٰتٍبلند و بالا
- لَّهَاان کے لیے
- طَلْعٌ نَّضِيْدٌخوشے ہیں تہ بہ تہ
اور بلند و بالا کھجور کے درخت پیدا کر دیے جن پر پھلوں سے لدے ہوئے خوشے تہ بر تہ لگتے ہیںرِّزْقًا لِّلْعِبَادِ١ۙ وَ اَحْیَیْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا١ؕ كَذٰلِكَ الْخُرُوْجُ﴿11﴾
- رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ ۙرزق ہے بندوں کے لیے
- وَاَحْيَيْنَا بِهٖاور زندہ کیا ہم نے ساتھ اس کے
- بَلْدَةً مَّيْتًا ۭمردہ زمین کو
- كَذٰلِكَاسی طرح
- الْخُرُوْجُنکلنا ہے
یہ انتظام ہے بندوں کو رزق دینے کا اِس پانی سے ہم ایک مردہ زمین کو زندگی بخش دیتے ہیں (مرے ہوئے انسانوں کا زمین سے) نکلنا بھی اِسی طرح ہو گاكَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ اَصْحٰبُ الرَّسِّ وَ ثَمُوْدُۙ﴿12﴾
- كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْجھٹلایا ان سے قبل
- قَوْمُ نُوْحٍقوم نوح نے
- وَّاَصْحٰبُ الرَّسِّاور اصحاب الرس نے
- وَثَمُوْدُاور ثمود نے
اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم، اور اصحاب الرس، اور ثمودوَ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ وَ اِخْوَانُ لُوْطٍۙ﴿13﴾
- وَعَادٌاور عاد نے
- وَّفِرْعَوْنُاور فرعون نے
- وَاِخْوَانُ لُوْطٍاور لوط کے بھائیوں نے
اور عاد، اور فرعون، اور لوطؑ کے بھائیوَّ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ وَ قَوْمُ تُبَّعٍ١ؕ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیْدِ﴿14﴾
- وَّ اَصْحٰبُاور اصحاب
- الْاَيْكَةِایکہ (ایکہ والوں نے)
- وَقَوْمُ تُبَّعٍ ۭاور قوم تبع نے
- كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَسب نے جھٹلایا رسولوں نے
- فَحَقَّ وَعِيْدِتو حق ہوگئی میری وعید
اور ایکہ والے، اور تبع کی قوم کے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا، اور آخر کار میری وعید اُن پر چسپاں ہو گئیاَفَعَیِیْنَا بِالْخَلْقِ الْاَوَّلِ١ؕ بَلْ هُمْ فِیْ لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ۠ع﴿15﴾
- اَفَعَيِيْنَاکیا بھلا ہم تھک گئے تھے
- بِالْخَلْقِ الْاَوَّلِ ۭپہلی تخلیق سے
- بَلْ هُمْبلکہ وہ
- فِيْ لَبْسٍشک میں ہیں
- مِّنْ خَلْقٍتخلیق کی طرف سے
- جَدِيْدٍنئی
کیا پہلی بار کی تخلیق سے ہم عاجز تھے؟ مگر ایک نئی تخلیق کی طرف سے یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیںوَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ وَ نَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهٖ نَفْسُهٗ١ۖۚ وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ﴿16﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- خَلَقْنَا الْاِنْسَانَپیدا کیا ہم نے انسان کو
- وَنَعْلَمُاور ہم جانتے ہیں
- مَا تُوَسْوِسُکیا وسوسے آتے ہیں۔ کیا خیال آتے ہیں
- بِهٖ نَفْسُهٗ ښاس کے نفس میں۔ اس کے دل میں
- وَنَحْنُ اَقْرَبُاور ہم زیادہ قریب ہیں
- اِلَيْهِاس کی طرف
- مِنْ حَبْلِ الْوَرِيْدِشہ رگ سے بھی زیادہ۔ رگ جان سے بھی بڑھ کر
ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کے دل میں ابھرنے والے وسوسوں تک کو ہم جانتے ہیں ہم اس کی رگ گردن سے بھی زیادہ اُس سے قریب ہیںاِذْ یَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّیٰنِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌ﴿17﴾
- اِذْ يَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّيٰنِجب جا لیتے ہیں دو لیلنے والے
- عَنِ الْيَمِيْنِدائیں طرف سے
- وَعَنِ الشِّمَالِاور بائیں جانب سے
- قَعِيْدٌبیٹھے ہوئے
(اور ہمارے اس براہ راست علم کے علاوہ) دو کاتب اس کے دائیں اور بائیں بیٹھے ہر چیز ثبت کر رہے ہیںمَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیْهِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ﴿18﴾
- مَا يَلْفِظُنہیں بولتا
- مِنْ قَوْلٍکوئی بات
- اِلَّا لَدَيْهِمگر اس کے پاس ہے
- رَقِيْبٌایک محافظ۔ نگران
- عَتِيْدٌتیار۔ حاضر۔ چوکنا
کوئی لفظ اس کی زبان سے نہیں نکلتا جسے محفوظ کرنے کے لیے ایک حاضر باش نگراں موجود نہ ہووَ جَآءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِیْدُ﴿19﴾
- وَجَآءَتْاور آگئی
- سَكْرَةُ الْمَوْتِموت کی بےہوشی
- بِالْحَقِّ ۭحق لیکر
- ذٰلِكَیہ وہی چیز تھی
- مَا كُنْتَجو تھا تو
- مِنْهُ تَحِيْدُاس سے تو بدکتا۔ تو بھاگتا
پھر دیکھو، وہ موت کی جاں کنی حق لے کر آ پہنچی، یہ وہی چیز ہے جس سے تو بھاگتا تھاوَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْوَعِیْدِ﴿20﴾
- وَنُفِخَاور پھونکا جائے گا
- فِي الصُّوْرِ ۭصور میں
- ذٰلِكَیہ
- يَوْمُ الْوَعِيْدِدن ہے وعدے کا
اور پھر صور پھونکا گیا، یہ ہے وہ دن جس کا تجھے خوف دلایا جاتا تھاوَ جَآءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَآئِقٌ وَّ شَهِیْدٌ﴿21﴾
- وَجَآءَتْاور آگیا
- كُلُّ نَفْسٍہر نفس
- مَّعَهَااس کے ساتھ
- سَآئِقٌایک ہانکنے والا ہے
- وَّشَهِيْدٌاور ایک گواہ
ہر شخص اِس حال میں آ گیا کہ اُس کے ساتھ ایک ہانک کر لانے والا ہے اور ایک گواہی دینے والالَقَدْ كُنْتَ فِیْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ﴿22﴾
- لَقَدْ كُنْتَالبتہ تحقیق
- فِيْ غَفْلَةٍغفلت میں
- مِّنْ ھٰذَااس کی طرف سے
- فَكَشَفْنَاتو کھول دیا ہم نے
- عَنْكَتجھ سے
- غِطَآءَكَپردہ تیرا
- فَبَصَرُكَ الْيَوْمَتو نگاہ تمہاری آج
- حَدِيْدٌبہت تیز ہے
اِس چیز کی طرف سے تو غفلت میں تھا، ہم نے وہ پردہ ہٹا دیا جو تیرے آگے پڑا ہوا تھا اور آج تیری نگاہ خوب تیز ہےوَ قَالَ قَرِیْنُهٗ هٰذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌؕ﴿23﴾
- و َقَالَاور کہا
- قَرِيْنُهٗاس کے ساتھی نے
- ھٰذَا مَا لَدَيَّیہ ہے جو میرے پاس ہے
- عَتِيْدٌحاضر
اُس کے ساتھی نے عرض کیا یہ جو میری سپردگی میں تھا حاضر ہےاَلْقِیَا فِیْ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِیْدٍۙ﴿24﴾
- اَلْقِيَادونوں ڈال دو
- فِيْ جَهَنَّمَجہنم میں
- كُلَّ كَفَّارٍہر ناشکرے کو
- عَنِيْدٍعناد رکھنے والے کو
حکم دیا گیا "پھینک دو جہنم میں ہر گٹے کافر کو جو حق سے عناد رکھتا تھامَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ مُّرِیْبِۙ﴿25﴾
- مَّنَّاعٍبہت روکنے والے کو
- لِّلْخَيْرِخیر سے
- مُعْتَدٍحد سے نکلنے والے کو
- مُّرِيْبِۨشک میں پڑے ہوئے کو
خیر کو روکنے والا اور حد سے تجاوز کرنے والا تھا، شک میں پڑا ہوا تھااِ۟لَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَلْقِیٰهُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ﴿26﴾
- الَّذِيْجس نے
- جَعَلَ مَعَ اللّٰهِبنا لیا اللہ کے ساتھ
- اِلٰهًا اٰخَرَایک الہ دوسرا
- فَاَلْقِيٰهُتو ڈال دو اس کو
- فِي الْعَذَابِعذاب میں
- الشَّدِيْدِشدید
اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو خدا بنائے بیٹھا تھا ڈال دو اُسے سخت عذاب میں"قَالَ قَرِیْنُهٗ رَبَّنَا مَاۤ اَطْغَیْتُهٗ وَ لٰكِنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍۭ بَعِیْدٍ﴿27﴾
- قَالَ قَرِيْنُهٗکہے گا اس کا ساتھی
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- مَآ اَطْغَيْتُهٗنہیں میں نے سرکش بنایا اس کو
- وَلٰكِنْلیکن
- كَانَتھا وہ
- فِيْ ضَلٰلٍۢ بَعِيْدٍدور کی گمراہی میں
اُس کے ساتھی نے عرض کیا "خداوندا، میں نے اِس کو سرکش نہیں بنایا بلکہ یہ خود ہی پرلے درجے کی گمراہی میں پڑا ہوا تھا"قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَ قَدْ قَدَّمْتُ اِلَیْكُمْ بِالْوَعِیْدِ﴿28﴾
- قَالَفرمائے گا
- لَا تَخْتَصِمُوْانہ تم جھگڑو
- لَدَيَّمیرے پاس۔ میری جناب میں
- وَقَدْ قَدَّمْتُاور تحقیق میں نے پہلے ہی پیش کردیا تھا
- اِلَيْكُمْ بالْوَعِيْدِتمہاری طرف وعید کو۔ وعدہ عذاب کو
جواب میں ارشاد ہوا "میرے حضور جھگڑا نہ کرو، میں تم کو پہلے ہی انجام بد سے خبردار کر چکا تھامَا یُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَ مَاۤ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ۠ع﴿29﴾
- مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُنہیں بدلی جاتی بات
- لَدَيَّمیرے پاس۔ میرے ہاں
- وَمَآ اَنَااور نہیں ہوں میں
- بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِظلم کرنے والا بندوں کے لیے
میرے ہاں بات پلٹی نہیں جاتی اور میں اپنے بندوں پر ظلم توڑنے والا نہیں ہوں"یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَاْتِ وَ تَقُوْلُ هَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ﴿30﴾
- يَوْمَجس دن
- نَقُوْلُ لِجَهَنَّمَہم کہیں گے جہنم سے
- هَلِ امْتَلَاْتِکیا تو بھر گئی
- وَتَقُوْلُاور وہ کہے گی
- هَلْ مِنْ مَّزِيْدٍکیا مزید ہے ؟ ۔ کیا اور بھی ہے ؟
وہ دن جبکہ ہم جہنم سے پوچھیں گے کیا تو بھر گئی؟ اور وہ کہے گی کیا اور کچھ ہے؟وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ﴿31﴾
- وَاُزْلِفَتِاور قریب لے آئی جائے گی
- الْجَنَّةُجنت
- لِلْمُتَّقِيْنَتقوی والوں کے لیے
- غَيْرَ بَعِيْدٍدور نہ ہوگی
اور جنت متقین کے قریب لے آئی جائے گی، کچھ بھی دور نہ ہوگیهٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِكُلِّ اَوَّابٍ حَفِیْظٍۚ﴿32﴾
- ھٰذَایہ ہیں
- مَا تُوْعَدُوْنَوہ جو تم وعدہ کیے جاتے
- لِكُلِّواسطے ہر
- اَوَّابٍرجوع کرنے والے
- حَفِيْظٍحفاظت کرنے والے کے
ارشاد ہوگا "یہ ہے وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا، ہر اُس شخص کے لیے جو بہت رجوع کرنے والا اور بڑی نگہداشت کرنے والا تھامَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ وَ جَآءَ بِقَلْبٍ مُّنِیْبِۙ﴿33﴾
- مَنْ خَشِيَ الرَّحْمٰنَجو ڈرا رحمن سے
- بِالْغَيْبِغائبانہ طور پر
- وَجَآءَاور لایا
- بِقَلْبٍ مُّنِيْبِۨرجوع کرنے والا دل
جو بے دیکھے رحمٰن سے ڈرتا تھا، اور جو دل گرویدہ لیے ہوئے آیا ہےاِ۟دْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُلُوْدِ﴿34﴾
- ادْخُلُوْهَاداخل ہوجاؤ اس میں
- بِسَلٰمٍ ۭساتھ سلامتی کے
- ذٰلِكَ يَوْمُیہ دن ہے
- الْخُلُوْدِہمیشگی کا
داخل ہو جاؤ جنت میں سلامتی کے ساتھ" وہ دن حیات ابدی کا دن ہوگالَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ فِیْهَا وَ لَدَیْنَا مَزِیْدٌ﴿35﴾
- لَهُمْان کے لیے ہوگا
- مَّا يَشَآءُوْنَ فِيْهَاجو وہ چاہیں گے اس میں
- وَلَدَيْنَا مَزِيْدٌاور ہمارے پاس مزید بھی ہے۔ زیادہ بھی ہے
وہاں ان کے لیے وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے، اور ہمارے پاس اس سے زیادہ بھی بہت کچھ ان کے لیے ہےوَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَشَدُّ مِنْهُمْ بَطْشًا فَنَقَّبُوْا فِی الْبِلَادِ١ؕ هَلْ مِنْ مَّحِیْصٍ﴿36﴾
- وَكَمْ اَهْلَكْنَااور کتنی ہی ہلاک کیں ہم نے
- قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍان سے پہلے بستیوں میں سے
- هُمْ اَشَدُّوہ زیادہ شدید تھیں
- مِنْهُمْان سے
- بَطْشًاپکڑ میں
- فَنَقَّبُوْا فِي الْبِلَادِ ۭتو انہوں نے چھان مارا تھا ملکوں میں
- هَلْکیا
- مِنْ مَّحِيْصٍہے کوئی جائے پناہ۔ کوئی بھاگ کر جانے کی جگہ ہے
ہم ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے بہت زیادہ طاقتور تھیں اور دنیا کے ملکوں کو انہوں نے چھان مارا تھا پھر کیا وہ کوئی جائے پناہ پا سکے؟اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِمَنْ كَانَ لَهٗ قَلْبٌ اَوْ اَلْقَى السَّمْعَ وَ هُوَ شَهِیْدٌ﴿37﴾
- اِنَّیقینا
- فِيْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰىاس میں البتہ نصیحت ہے
- لِمَنْواسطے اس کے جو
- كَانَ لَهٗ قَلْبٌہو اس کے لیے دل
- اَوْ اَلْقَىیا اس نے ڈالا
- السَّمْعَکان کو (غور سے سنا) کان لگایا)
- وَهُوَ شَهِيْدٌاور وہ گواہ ہے
اِس تاریخ میں عبرت کا سبق ہے ہر اس شخص کے لیے جو دل رکھتا ہو، یا جو توجہ سے بات کو سنےوَ لَقَدْ خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ١ۖۗ وَّ مَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍ﴿38﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِپیدا کیا ہم نے آسمانوں کو
- وَالْاَرْضَاور زمین کو
- وَمَا بَيْنَهُمَااور جو ان دونوں کے درمیان ہے
- فِيْ سِتَّةِ اَيَّامٍ ڰچھ دنوں میں
- وَّمَا مَسَّنَااور نہیں چھوا ہم کو
- مِنْ لُّغُوْبٍکسی تھکاوٹ نے
ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور اُن کے درمیان کی ساری چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کر دیا اور ہمیں کوئی تکان لاحق نہ ہوئیفَاصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ الْغُرُوْبِۚ﴿39﴾
- فَاصْبِرْپس صبر کرو
- عَلٰي مَا يَقُوْلُوْنَاوپر اس کے جو وہ کہتے ہیں
- وَسَبِّحْ بِحَمْدِاور تسبیح بیان کرو حمد کے ساتھ
- رَبِّكَاپنے رب کی
- قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِسورج طلوع ہونے سے پہلے
- وَقَبْلَ الْغُرُوْبِاور غروب سے قبل
پس اے نبیؐ، جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں ان پر صبر کرو، اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو، طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلےوَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اَدْبَارَ السُّجُوْدِ﴿40﴾
- وَمِنَ الَّيْلِاور رات میں سے
- فَسَبِّحْهُپس تسبیح کرو اس کی
- وَاَدْبَارَ السُّجُوْدِاور سجدوں کے پیچھے
اور رات کے وقت پھر اُس کی تسبیح کرو اور سجدہ ریزیوں سے فارغ ہونے کے بعد بھیوَ اسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ﴿41﴾
- وَاسْتَمِعْاور سنو
- يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِجس دن ندا دے گا۔ پکارے گا پکارنے والا
- مِنْ مَّكَانٍ قَرِيْبٍقریب کی جگہ سے
اور سنو، جس دن منادی کرنے والا (ہر شخص کے) قریب ہی سے پکارے گایَّوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَةَ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُرُوْجِ﴿42﴾
- يَّوْمَ يَسْمَعُوْنَجس دن سنیں گے
- الصَّيْحَةَ بالْحَقِّ ۭشیخ کو حق کے ساتھ
- ذٰلِكَ يَوْمُ الْخُرُوْجِیہ ہے دن نکلنے کا
جس دن سب لوگ آوازۂ حشر کو ٹھیک ٹھیک سن رہے ہوں گے، وہ زمین سے مُردوں کے نکلنے کا دن ہو گااِنَّا نَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ اِلَیْنَا الْمَصِیْرُۙ﴿43﴾
- اِنَّابیشک ہم
- نَحْنُہم ہی
- نُحْيٖہم زندہ کرتے ہیں
- وَنُمِيْتُاور ہم موت دیتے ہیں
- وَاِلَيْنَا الْمَصِيْرُ اِنَّا نَحْنُبیشک ہم
- نُحْيٖزندگی دیتے ہیں
- وَنُمِيْتُاور مارتے ہیں
- وَاِلَيْنَااور ہماری طرف
- الْمَصِيْرُپھر لوٹ کر آنا ہے : اور ہماری طرف لوٹنا ہے
ہم ہی زندگی بخشتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں، اور ہماری طرف ہی اُس دن سب کو پلٹنا ہےیَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا١ؕ ذٰلِكَ حَشْرٌ عَلَیْنَا یَسِیْرٌ﴿44﴾
- يَوْمَ تَشَقَّقُجس دن پھٹ جائے گا۔ شق ہوجائے گا
- الْاَرْضُزمین
- عَنْهُمْ سِرَاعًا ۭان سے جلدی کرتے ہوئے۔ تیزی سے
- ذٰلِكَ حَشْرٌیہ ہے حشر۔ اکٹھا کرنا
- عَلَيْنَاہم پر
- يَسِيْرٌبہت آسان
جب زمین پھٹے گی اور لوگ اس کے اندر سے نکل کر تیز تیز بھاگے جا رہے ہوں گے یہ حشر ہمارے لیے بہت آسان ہےنَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِجَبَّارٍ١۫ فَذَكِّرْ بِالْقُرْاٰنِ مَنْ یَّخَافُ وَعِیْدِ۠ع﴿45﴾
- نَحْنُہم
- اَعْلَمُزیادہ جانتے ہیں
- بِمَا يَقُوْلُوْنَساتھ اس کے جو وہ کہتے ہیں
- وَمَآ اَنْتَاور نہیں تو
- عَلَيْهِمْ بِجَبَّارٍ ۣان پر زبردست۔ جبر کرنے والا
- فَذَكِّرْ بالْقُرْاٰنِپس نصیحت کرو ساتھ قرآن کے
- مَنْ يَّخَافُاسے جو ڈرتا ہو
- وَعِيْدِمیری وعید سے
اے نبیؐ، جو باتیں یہ لوگ بنا رہے ہیں انہیں ہم خوب جانتے ہیں، اور تمہارا کام ان سے جبراً بات منوانا نہیں ہے بس تم اِس قرآن کے ذریعہ سے ہر اُس شخص کو نصیحت کر دو جو میری تنبیہ سے ڈرے