Maarif-ul-Quran - Al-Waaqia : 74
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠   ۧ
فَسَبِّحْ : پس تسبیح کیجیے بِاسْمِ : نام کی رَبِّكَ الْعَظِيْمِ : اپنے رب عظیم کے (نام کی)
سو بول پاکی اپنے رب کے نام کی جو سب سے بڑا۔
فَسَبِّحْ باسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ ، اس کا لازمی اور عقلی نتیجہ یہ ہونا چاہئے کہ انسان حق تعالیٰ کی قدرت کاملہ اور توحید پر ایمان لائے اور اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح پڑھا کرے کہ یہی اس کی نعمتوں کا شکر ہے۔
Top