Tafseer-e-Mazhari - Al-Waaqia : 74
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠   ۧ
فَسَبِّحْ : پس تسبیح کیجیے بِاسْمِ : نام کی رَبِّكَ الْعَظِيْمِ : اپنے رب عظیم کے (نام کی)
تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو
فسبح باسم ربک العظیم . ” سو آپ اپنے عظیم الشان رب کے نام کی تسبیح کیجئے۔ “ فَسَبِّحْ : میں ”“ سببیہ ہے یعنی جب تم کو اللہ کی پُر منفعت مصنوعات اور انعامات کا علم ہوگیا تو منکرین وحدانیت اور کفران نعمت کرنے والے جو کچھ کہتے اور کرتے ہیں اللہ کو اس سے پاک قرار دو اور اس کی پاکی بیان کرو یا یہ مطلب ہے کہ اللہ کی نعمتوں کے شکریہ میں اسکی پاکی کا اظہار و اقرار کرو یا یہ معنی ہے کہ جو ظالم کفران نعمت کرتے ہیں ‘ تم اس پر تعجب کرتے ہوئے اسکی پاکی بیان کرو۔ بِاِسْمِ رَبِّکَ : اس میں لفظ اسم زائد ہے اور مراد ہے ذات یعنی اپنے رب کی پاکی بیان کرو۔ ” بَ “ زائد ہے (کیونکہ فعل تسبیح بغیر ب کے متعدی ہے) ۔
Top