Tafseer-e-Saadi - Al-Waaqia : 74
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠   ۧ
فَسَبِّحْ : پس تسبیح کیجیے بِاسْمِ : نام کی رَبِّكَ الْعَظِيْمِ : اپنے رب عظیم کے (نام کی)
تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو
جب اللہ تبارک وتعالی نے اپن نعمتوں کو بیان فرمایا جو بندوں کی طرف سے اس کی حمدوثنا اس کے شکر اور اس کی عبادت کی موجب ہیں تو اس نے اپنی تسبیح وتحمید کا حکم دیا۔ چناچہ فرمایا (فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ 74۝ۧ) یعن اپنے رب کی عظیم کی تنزیہ بیان کیجئے۔ جو اسما وصفات میں کامل اور بےپایاں احسانات اور بھلائیوں کا مالک ہے۔ اپنے دل زبان اور جوارح کے ساتھ اس کی حمد و ستائش بیان کیجئے کیونکہ وہ اس کا اہل اور اس بات کا مستحق ہے کہ اس کا شکر ادا کیا جائے اس کی ناشکری نہ کی جائے اور اس کو یاد رکھا جائے اس کو فراموش نہ کیا جائے اور اس کی اطاعت کی جائے نافرمانی نہ کی جائے۔
Top